مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 09؍ تا 15نومبر2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… مورخہ 09و10؍نومبرکو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں اکیسویں اور بائیسویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور طلبہ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتاب ’حقیقۃ الوحی‘ سبقاً پڑھا رہے ہیں جبکہ متفرق امور کے بارے میں ان کی رہنمائی فرماتے اور جائزہ لیتے ہیں۔

٭… 13؍نومبر بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت بدری صحابہ حضرت عبداللہ بن عمرو اور حضرت سماک بن خرشہ(ابو دجانہ) رضی اللہ عنہما کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز چار مرحومین مکرم محبوب خان صاحب (شہید) پشاور پاکستان، مکرم فخر احمد فرخ صاحب مربی سلسلہ پاکستان، عزیزم احتشام احمد عبداللہ ابن مکرم فخر احمد فرخ صاحب مربی سلسلہ اور مکرم ڈاکٹر عبدالکریم صاحب ریٹائرڈ اکنامک ایڈوائزر سٹیٹ بینک آف پاکستان کا ذکر ِخیر فرمایا اور ان کی نماز ِجنازہ غائب پھائی۔

٭… 14؍نومبر بروز ہفتہ: آج دوپہر سوا بارہ بجے اراکین نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ بنگلہ دیش کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں حضورِ انور نے ممبران عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔

٭…15؍نومبر بروز اتوار: آج دوپہر سوا بارہ بجے جماعت احمدیہ جرمنی کے مربیان سلسلہ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں حضورِ انور نے مربیان سلسلہ کو مختلف ہدایات عطا فرمائیں۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button