مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 05؍تا 11؍اکتوبر 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… مورخہ 05و 06؍اکتوبر کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں گیارہویں اور بارہویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭… 09؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں عشرہ مبشرہ میں شامل آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت بدری صحابی حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز تین مرحومین پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک صاحب (شہید) ابن فضل دین خٹک صاحب ضلع پشاور، عزیزم اسامہ صادق ابن محمد صادق صاحب طالبِ علم جامعہ احمدیہ جرمنی اور مکرم سلیم احمد ملک صاحب استاد جامعہ احمدیہ یوکے کی وفات پر ان کا ذکر ِخیر فرمایا اور نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… 10؍اکتوبر بروز ہفتہ: آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے اراکین نیشنل مجلس عاملہ اطفال احمدیہ آسٹریلیا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں حضورِ انور نے ممبران عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔

٭… 11؍اکتوبر بروز اتوار: حضورِ انور نے آج نمازِ عصرکے بعد درج ذيل چار نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي:

٭…عزیزہ مائرہ روحی بنت مکرم سردار عبدالمہیمن صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم کامران نواز صاحب (مربی سلسلہ۔ نظارت تعلیم القرآن و وقفِ عارضی ربوہ) ابن مکرم محمد نواز صاحب

٭…عزیزہ فریحہ مقدس بنت مکرم منیر احمد صابر صاحب (ملتان) ہمراہ مکرم سیف الرحمان صاحب (مربی سلسلہ ربوہ) ابن مکرم عبدالستار صاحب

٭…عزیزہ عالیہ احمد(واقفۂ نو)بنت مکرم منیر احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم فطین انجم صاحب (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم پرویز انجم صاحب (لندن)

٭…عزیزہ ماہم نوید بنت مکرم طاہر نوید صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم زین العابدین دانیال صاحب ابن مکرم بشارت احمد محمد صاحب (لندن)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button