متفرق شعراء

جو عشق کی وادی میں نئے دیپ جلا دے

جو عشق کی وادی میں نئے دیپ جلا دے

’’دیوانوں کی فہرست میں اک نام بڑھا دے‘‘

وہ آگ وفاداری کے شعلوں سے ہو تاباں

وہ حسن جو جاناں کا ہی محبوب بنا دے

ایسی ہو مرے عشق و محبت کی کہانی

کہ شہر کا ہر شخص، اسے میرا پتا دے

رب جانے، جہاں جانے، یہ دل کیسے ہیں بےکل

وہ چاہ ہے سینے میں کہ اِک حشر مچا دے

دل شور نہ کر، دیکھ ذرا چشم محبت

وہ جس کی وفا تیرا ہر اک زخم مٹا دے

شاہوں کی نگہ خاک پہ، ہو خاک بھی سونا

تُو مٹی کے اس پتلے کو بے مثل بنا دے

یہ عشق کی وادی ہے، یہاں مجنوں ہزاروں

پر ایسا نہیں دل کوئی اس کو بھی بتا دے

(خدیجہ سلطانہ چٹھہ۔ کینیڈا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button