افریقہ (رپورٹس)

افراد جماعت احمدیہ تنزانیہ کا دو ریجنز میں مثالی وقارِعمل

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کا پرچار دنیا کے ہر کونےمیںکر رہی ہے۔ دنیا کا ہر خطہ اس وقت کورونا کی عالمی وبا کا شکار ہے اور اس کے منفی اثرات سے نبرد آزما ہے۔ ان حالات کے باوجوداحمدی مسلمان خلیفہ وقت کی رہ نمائی میں ہر ملک میں صف اول کی خدمات کی توفیق پا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اپنی حفاظت میں رکھے اور صراط مستقیم پر ثابت قدم رکھے۔ آمین

افراد جماعت احمدیہ تنزانیہ کو موانزہ Mwanza ریجن میں واقع سرکاری ہسپتالBohongwa Hospital کی صفائی ستھرائی کی صورت میں وقارعمل کی توفیق ملی۔ ماہ جون کے اواخر میں محترم احتشام لطیف صاحب ریجنل مبلغ موانزہ ریجن نے ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کر کے ہسپتال میں وقارعمل کروایا جس کے تحت افراد جماعت نے ہسپتال کی عمارت کے ساتھ ساتھ ملحقہ راستوں کی صفائی بھی کی۔ مزید برآں ہسپتال کی انتظامیہ کو جماعت کا تعارف بھی کروایا گیا۔

دوسرے مثالی وقارعمل کے انعقاد کی توفیق افراد جماعت احمدیہ زینزیبار Zanzibarتنزانیہ کو ملی۔ محترم موسیٰ عیسیٰ مشعری صاحب ریجنل مبلغ زینزیبار تنزانیہ کی قیادت میں احباب جماعت نے ایک عوامی جگہ کا انتخاب کر کے رستوں کی صفائی کی اور غیر ضروری جھاڑیاں تلف کیں۔

اسلامی تعلیمات کی رو سے صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیا گیا ہے۔ اس حوالہ سےہر احمدی مسلمان اپنے ماحول کی صفائی کا بھی خیال رکھتا ہے۔ اور اپنے ہاتھ سے کیے گئے ہر عمل کو اپنے وقار میں اضافےکا باعث گردانتا ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں خلافت کے بابرکت سایہ میں حقیقی خادم اسلام اور محب وطن بنائے آمین۔

(رپورٹ:عبد الناصر مومن باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button