افریقہ (رپورٹس)

امیر جماعت احمدیہ نائیجر کی وزیر اطلاعات و نشریات نائیجر سے ملاقات

دورِ حاضر میں مواصلات کے نظام میں ہونے والی ترقی کےباعث تبلیغ و اشاعتِ اسلام کے کام میں ایک نئی رفتار پیدا ہو گئی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی ﷺ کو خبر دی تھی کہ جب امام آخر الزماں کا ظہور ہو گا تو اسلام کی اشاعت کے لیے جدید طرز کے وسائل پیدا ہوں گے۔ چنانچہ آج آڈیو اور ویڈیو کے ذریعہ الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے وسائل کو استعمال کر کے حقیقی اسلام کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کی کاوشیں شب و روز جاری ہیں۔ اسی سلسلہ میں مکرم اسد مجیب صاحب امیر جماعت احمدیہ نائیجر نے وزیرِ اطلاعات و نشریات مکرم ہابی محمدو ثالث صاحب سے ملاقات کی اور جماعت احمدیہ کا تعارف کرایا۔ نیز تبلیغ و اشاعت کے لیے اطلاعات و نشریات کے شعبہ سے متعلقہ درپیش مسائل کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ جماعت کے پاس ملک بھر میں ایک بھی ریڈیو frequency نہیں ہے۔ اس پر مکرم ہابی محمدو صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ وہ خود جماعت کی اس معاملہ میں معاونت کریں گے۔ اِس پر مکرم امیر صاحب نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں وزیر صاحب کا کہنا تھا کہ وہ جماعت احمدیہ کی تبلیغی و تربیتی سرگرمیوں کے علاوہ ٹی وی اور ریڈیو پر جماعت احمدیہ کے فلاحی کاموں کے حوالہ سے بھی سُنتے رہتے ہیں اور اسی سلسلہ میں انہوں نے تاوا ریجن کے بعض علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے لوگوں کو پانی تک کی بنیادی ضرورت بھی میسر نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ اگر جماعت اس حوالہ سے مدد کرسکے۔ اس پر مکرم امیر صاحب نے کہا کہ جس طرح احمدی آرکیٹکٹ اور انجینیئرز ایسوسی ایشن کے تحت ملک کے دیگر علاقوں میں نلکوں کی مرمت کے پراجیکٹس جاری ہیں اسی طرح وہاں پر بھی یہ کام کرنے کی پوری کوشش ہوگی۔ ان شاء اللّٰہ

(رپورٹ: کوثر جمیل نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button