حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 101، 07؍جولائی 2020ء)

بیجنگ میں کوئی کیس نہیں ہوا

لاکھوں گھروں کو  5,000؍ پاؤنڈ دئے جائیں گے

روس نے گاؤں کے گرد خندق کھود دی

برطانیہ نے لاکھوں ٹیسٹ پراسس ہی نہیں کئے

ایران میں ریکارڈ ہلاکتیں

جاپان میں بارشوں سے شدید  تباہی

کورونا وائرس کے مریض کے پھیپھڑے ٹرانسپلانٹ

امریکہ نے کی ویکسین بنانے ولی کمپنی کی مدد

افریقہ کی صورتحال

طبی عملوں کی ہڑتالیں

میلبورن میں لاک ڈاؤن

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 11,780,656؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 541,780؍ اور 6,775,477؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

گزشتہ ایک ہفتے میں دنیا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں والے ممالک کا ایک چارٹ۔

https://twitter.com/AFPgraphics/status/1280099055281061888?s=20

یورپ

برطانیہ

برطانوی حکومت کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے لاکھوں کیس ریکارڈ ہی نہیں کئے جارہے۔  DHSC کے مطابق اب تک ایک کروڑ پچاس لاکھ کے قریب ٹیسٹ کئے گئے لیکن ان میں سے 80؍لاکھ کے قریب ہی پراسس کئے جاسکے۔ (بی بی سی اردو)

برطانیہ میں ایک سکیم کے تحت حکومت کی طرف سے لاکھوں گھروں کو 5,000؍پاؤنڈ تک کے واؤچر دئے جائیں گے تاکہ وہ  گھروں میں انرجی بچانے کے بارے میں بہتری لاسکیں۔ (بی بی سی)

روس

روسی انتطامیہ نے ایک دور افتادہ سائبیرین گاؤں میں کورونا وائرس کے درجنوں مریضوں کے ظاہر ہونے پر گاؤں کے گرد خندق کھود دی ہے یا کہ کوئی بھی قرنطینہ کی خلاف ورزی نہ کرے۔  گاؤں کے 390؍باشندوں میں سے 37؍میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ (ڈان)

ایشیا

چین

چین کے شہر بیجنگ میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کے وباء کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد کل پہلا دن تھا کہ کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ (الجزیرہ)

پاکستان

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا ہے کہ قومی فضائی کمپنی پاکستان ایئر لائن کے  28؍پائیلٹس کو جعلی  لائیسنس ہونے کی وجہ سے فارغ کردیا گیا ہے۔  (ڈان )

ایران

ایران کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24؍گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 200 ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ ملک میں وباء کے پھیلنے سے اب تک کسی بھی ایک دن میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ (الجزیرہ)

جاپان

جاپان میں جمعہ کے روز سے جاری  شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد  50؍کے لگ بھگ ہے۔ انتظامیہ کو اس تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔  (الجزیرہ)

https://twitter.com/NHKWORLD_News/status/1280355845843218433?s=20

بھارت

بھارت میں سوموار کے روز کورونا وائرس کے 22,252؍نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 719,665؍ہوگئی ہے۔  جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20,160؍ہوگئی ہے۔ (سی این این)

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں  گزشتہ روز ایک ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے اور شہر میں مصدقہ کیسز کی کل تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔  تین چوتھائی مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور قریبا 3,000؍اموات ہوئی ہیں۔ (بی بی سی)

بھارت میں کورونا وائرس کی منظور دوا  Remdesivir  مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔  سرکاری طور پر اس دوا کی قیمت 5,400؍روپے فی بوتل ہے اور ایک مریض کو قریباً چھ بوتلیں چاہیئے ہوتی ہیں۔ لیکن بلیک میں اس کی ایک بوتل کی قیمت 30,000؍روپے وصول کی جارہی ہے۔ (بی بی سی اردو)

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا میں Covid-19 کے ایک مریض کو 112؍دن تک مصنوعی آلات پر زیر علاج رہنے کے بعد  اس کے پھیپھڑوں  کے ناکارہ ہو جانے پر  اس کے دونوں پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ اب یہ مریض روبصحت ہے۔

https://twitter.com/Reuters/status/1280426328978669568?s=20

امریکہ

امریکہ کا کہنا ہے کہ ایسے تمام طلباء کے ویزے ختم کردئے جائیں گے جن کی تمام کلاسزآن لائن ہوں گی۔ ان طلباء کو ملک چھوڑنا ہوگا۔ (بی بی سی)

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 130,000؍سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24؍گھنٹوں میں پھر پچاس ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1280313187313700865?s=20

امریکہ نے فارماسویٹکل کمپنی Novavax کو  جنوری تک کورونا وائرس کی  متوقع ویکسین  کی 100؍ملین خوراکیں تیار کرنے کے لئے ٹیسٹنگ، کمشلنگ اور پروڈکشن کے کام میں معاونت کے لئے  1.6؍بلین ڈالر دئے ہیں۔ (ڈان)

ایریزونا سٹیٹ کے  صحت کے ادارے کے مطابق  ریاست میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی کل تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 101,441 ؍ہوگئی ہے۔  اب تک یہاں اس مرض سے 1,810 ؍ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ (سی این این)

برازیل

برازیلین صدر Jair Bolsonaro کا کورونا وائرس کی علامات  اور بخارظاہر ہونے پر  کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔  ٹیسٹ کا رزلٹ آج متوقع ہے۔ (ڈان)

افریقہ

جنوبی افریقہ میں کورونا  وائرس کے مریضوں کی مصدقہ تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس وقت یہ تعداد 205,721؍ ہے۔   وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں کیسز میں اضافے کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

کینیا کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ  تمام پرائمری اور سیکنڈری سکول اگلے سال سے کھلیں گے اور تمام طلباء اپنی موجودہ کلاسوں سے پڑھائی شروع کریں گے۔ کالج اور یونیورسٹیاں اس سال  ستمبر سے سخت طبی حفاظتی انتظامات کے ساتھ دوبارہ کھلنے کی تیاری کریں گے۔ (بی بی سی افریقہ)

زمبابوے کی نرسنگ یونین کا کہنا ہے کہ  پولیس نے احتجاج کرنے والی  نرسوں میں سے 13 ؍ کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ نرسیں اپنی تنخواہ کے بارہ میں احتجاج کررہی تھیں کہ کرنسی کی گرتی ہوئی قدر کی وجہ سے ان کی تنخواہیں امریکی ڈالر میں  مقرر کی جائیں۔ (بی بی سی افریقہ)

کانگو کے طبی عملے نے اپنے کام سے ہڑتال کردی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے واجبات ادا نہیں ہوتے وہ کام پر واپس نہیں آئیں گے۔  عملے کو آخری بار تین ماہ پہلے تنخواہیں ادا کی گئیں تھیں۔ (بی بی سی افریقہ)

آسٹریلیا

آسٹریلیا  کے شہر  میلبورن میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔  آج یہاں 191 ؍ نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ (بی بی سی)

کھیل

امریکن فٹ بال

امریکی فٹ بال کلب  Kansas City Chiefs نے اپنے کھلاڑی Patrick Mahomes سے معاہدے کی مدت کو 10؍سال تک  بڑھانے کے لئے انھیں 503؍ملین ڈالر ادا کرنے کی  ڈیل کی ہے۔  اس کھلاڑی نے کلب کو 50؍سال بعد پہلی بار  چیمپئن  بننے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/SteinbergSports/status/1280264195431297024?s=20

فٹ بال

گزشتہ روز انگلش  پریمئر لیگ کے میچ میں Tottenham Hotspurs نے  Everton کو 1-0 سے ہرا دیا۔ یہ  Jose Mourinho کی انگلش پریمئر لیگ میں  بطور مینیجر 200 ویں فتح تھی۔ (بی بی سی)

کرکٹ

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں  میں  انگلینڈ بھی  ویسٹ ایڈیز کی طرح اپنی شرٹس کے کالر پر Black Lives Matter کا لوگو لگائیں گے۔ پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔  یہ چار ماہ بعد عالمی کرکٹ میں شروع ہونے والا پہلا میچ ہوگا۔ (VOAاردو)

https://twitter.com/ECB_cricket/status/1278684056012505088?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button