متفرق شعراء

اک فوجِ ملائک تُو میرے ساتھ ملا دے

اک فوجِ ملائک تُو میرے ساتھ ملا دے

مالک میرے اس صبر کی خود ایسی جزا دے

اولاد در اولاد مجھے ٹھنڈی ہوا دے

بندی ہوں تری کرتی ہوں یہ عرض مناجات

ایمان کی دولت تو انھیں بیش بہا دے

اسلام کو اب تُو ہی خدا آبِ بقا دے

موسیٰ کا عصا پیارے میرے ان کو تھما دے

گریہ کو مرے پیارے تُو قدموں میں رسا دے

اک فوجِ ملائک تُو میرے ساتھ ملا دے

(فرحینہ نعمان)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button