حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 99، 05؍جولائی 2020ء)

دنیا بھر میں  ایک دن کے ریکارڈ نئے کیسز

Hydroxychloroquinکے تجربات پھر روک دئے گئے

برطانیہ کا ویکسین خریدنے کے لئے معاہدہ

پاکستانی ڈاکٹر کویت جائیں گے

جاپان میں شدید بارشیں

امریکہ میں کم بچے پیدا ہورہے ہیں

جنوبی افریقہ میں ریکارڈ نئے کیس

غانا کے صدر قرنطینہ

سری لنکن کرکٹر گرفتار

بولنے والا دستانہ

ہیومینٹی فرسٹ ہیٹی کی دار الحکومت پورٹ آف فرانس میں کھانے کی تقسیم

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 11,443,830؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 534,714؍اور 6,476,738؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

  WHO

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا  ہے کہ  اسے جمعہ کے روز ایک دن میں  کورونا وائرس کے ریکارڈ 212,326؍ کیسز رپورٹ ہوئے۔ جو کہ روزانہ کے کیسز کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔  سب سے زیادہ کیسز امریکہ، برازیل اور بھارت سے سامنے آئے۔ ہلاکتوں کی یومیہ تعداد بدستور 5,000؍کے لگ بھگ ہے۔ (ڈان اردو)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1279689382614745094?s=20

دوسری طرف ایک بار پھر عالمی ادارۂ صحت نے Hydroxychloroquin کے  تجربات کو یہ کہہ کر روک دیا ہے کہ اس سے کورونا وائرس کے مریضوں کو فائدہ نہیں ہورہا۔ یا د رہے کہ یہ ایک اینٹی ملیریا دوا ہے۔  (بی بی سی)

 یورپ

برطانیہ

برطانوی حکومت  فارماسیوٹیکل کمپنیوں Sanofi اور GSK سے  کورونا وائرس کی 600 ملین خوراکوں کی ایک ڈیل کررہی ہے۔ ویکسین کی اس مقدار کی قیمت قریباً 500 ملین  پاؤنڈ بتائی جارہی ہے۔ (ڈان)

ایشیا

پاکستان

پاکستان اور کویت کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت  100؍پاکستانی ڈاکٹرز اور  600؍پاکستانی نرسیں کویت بھجوائے جائیں گے۔ (ڈان)

https://twitter.com/sayedzbukhari/status/1279463018536058881?s=20

بھارت

بھارت کے  دارالحکومت دہلی میں حکام نے دس ہزار بستروں پر مشتمل کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے ایک مرکز کا افتتاح کیا ہے۔  20 فٹ بال گراؤنڈ جتنے رقبے پر قائم اس  سنٹر کو  کورونا وائرس کا دنیا کا سب سے بڑا سنٹر کہا جارہا ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24؍گھنٹوں میں ریکارڈ 24,850؍نئے کیسز رجسٹر ہوئے۔   (بی بی سی)

https://twitter.com/COVIDNewsByMIB/status/1279639032679395334?s=20

بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ایک چھوٹے اور پسماندہ گاؤں کے 21؍سالہ  نوجوان نیرج مرمو کو  تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر  پرنسس ڈیانا ایواڈ سے نوازا گیا ہے۔ (VOAاردو)

https://twitter.com/k_satyarthi/status/1278616314370592769?s=20

ایران

ایران میں  گزشتہ روز کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 163؍تھی جو کہ ملک میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی ایک دن کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ملک میں عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازم کردیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں گے۔  (الجزیرہ)

جاپان

جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں  سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے  قریباً 20؍لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/bbcweather/status/1279738513085300736?s=20

امریکہ

امریکی ریاست فلوریڈا میں گزشتہ 24؍گھنٹوں میں ریکارڈ 11,400 سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ (ڈان)

امریکہ کے یوم آزادی پر گزشتہ روز Mount Rushmore پر  ہونے والی آتش بازی کے نظارے۔

https://twitter.com/AFP/status/1279481602050011139?s=20

امریکہ کے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کے مطابق  مسلسل پانچ سال سے ملک میں کم بچے پیدا ہورہے ہیں۔ گزشتہ سال پورے ملک میں صرف 3,750,000؍بچے پیدا ہوئے  جو 1985ء کے بعد سے سب سے کم ترین تعداد ہے۔  2014ء سے ہر سال اس تعداد میں ایک فیصد کی کمی ہورہی ہے۔ (VOAاردو)

میکسیکو میں  ہفتہ کے روز کورونا وائرس سے ہونے والی 523؍ہلاکتوں کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 30,000؍سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس روز قریباً 7,000؍نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔   فرانس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد کی لحاظ سے میکسیکو کا  پانچواں نمبر ہے۔ (بی بی سی)

افریقہ

جنوبی افریقہ میں پہلی بار ایک دن میں کورونا وائرس کے 10,000؍سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد  3,000؍سے تجاوز کرچکی ہے۔ (الجزیرہ)

غانا  کے صدر Nana Akufo-Addo  اپنے قریبی حلقہ میں ایک شخص کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹروں کی ہدایت پر 14 دن کے لئے الگ تھلگ ہو گئے ہیں۔  ان کے اپنے  ٹیسٹ  کا رزلٹ منفی آیا ہے۔(الجزیرہ)

مڈگاسکر میں کورونا وائرس کے کیسز کے دوبارہ  اضافہ ہونے سے دارالحکومت Antananarivo اور اس سے متعلقہ ریجن کو 20؍جولائی تک مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا ہے۔ (الجزیرہ)

ایتھوپیا کے انقلابی شاعر اور گلو کار Hachalu  Hundessa کے قتل پر ہونے والے ہنگاموں میں اب تک 166؍افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

 ملاوی کے نئے صدر Llazarus Chakwera  کا کہنا ہے کہ ملک بھر  میں کورونا وائرس پہلے سے بھی زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ سے اپنے راکٹ لانچ کرنے والی امریکی کمپنی راکٹ لیب کا تازہ ترین مشن ناکام ہوگیا ہے اور یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ اس پر لے جائے جانے والا تمام سامان اور آلات بھی تباہ ہوگئے ہیں۔  (بی بی سی)

کھیل

فارمولا ون

اس سال کی پہلی فارمولا ون ریس آج آسٹریا میں ہو رہی ہے۔ Mercedes کے Valetteri Bottas اور لوئس ہیملٹن پہلے اور دوسرے نمبر پر ریس شروع کریں گے۔

فٹ بال

گزشتہ روز انگلش پریمئر لیگ کے میچز میں Chelsea  نے Watford کو 3-0 سے ہرا دیا۔ Wolves اور Arsenal کے میچ میں 2-0 سے Arsenal  فاتح رہی۔  مانچسٹر یونائیٹڈ نے Bournemouthکو 5-2 سے شکست دی۔  لیسٹر سٹی نے  کرسٹل پیلس کو 3-0 سے ہرایا اور  Brighton،Norwich کے مقابلے میں 1-0 سے فاتح رہا۔  (بی بی سی)

گزشتہ روز ہونے والے اٹالین Serie A کے  میچ میں Juventus نے Torino کو 4-1 سے ہرا دیا۔  مشہور فٹ بالر Christiano Ronaldo بالآخر 42 کوششوں کے بعد فری کک پر گول کرنے میں ایک بار پھر کامیاب ہوئے۔ (hindustantimes)

گزشتہ روز ہونے والے میچ میں  Bayern Munich نے Bayer Leverkusen  کو 4-2 سے ہرا دیا۔  Lewandowski نے اس فتح میں سیزن کا  اپنا 50 واں گول سکور کیا۔  Bayern Munich نے 20 ویں بار جرمن کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ (AFP)

کرکٹ

سری لنکن وکٹ کیپر بلے بار Kusal Mendis کو ایک کار حادثے میں ایک 64؍سالہ  سائیکل سوار کو جان سے مار دینے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انھیں 48؍گھنٹوں میں جج کے سانے پیش کیا جائے گا۔   پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ (cricinfo)

بولنے والے دستانے

امریکہ میں سائنسدانون نے ایسے دستانے بنائے ہیں جنھیں اشاروں کی زبان استعمال کرنے والے لوگ اپنے ہاتھ پر پہن کر اسی وقت  اپنی بات آواز کی صورت میں دوسروں کو بتا سکتے ہیں۔  ان دستانوں پر لگے سینسرز کے ذریعے موصول ہونے والی اشاروں کی زبان کو موبائل فون میں موجود ایپ کے ذریعے اسی وقت  سنا جا سکتا ہے۔  (VOAاردو)

ہیومینٹی فرسٹ ہیٹی کی دار الحکومت پورٹ آف فرانس میں کھانے کی تقسیم

پورٹ آف فرانس ہیٹی کا دار الحکومت ہے جو ملک کے درمیان مغرب میں واقع ہے۔ ہیٹی کاریبین ممالک میں سب سے غریب ملک ہے۔ اپنی گیارہ ملین سے زائد آبادی کے ساتھ بے شمار سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی مسائل کا شکار ہونے کی وجہ سے امن سے محروم ہے۔ اور اب کورونا وائرس سے چھ ہزار سے زائد مریض اور سو سے زیادہ اموات کی وجہ سے مزید مسائل کا شکار ہوگیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں دنیا کے دوسرے ممالک متاثر ہیں وہاں ہیٹی میں بے روزگاری کی وجہ سے بھوک و افلاس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیومینٹی فرسٹ ہیٹی نے ہیومینٹی فرسٹ کینیڈا کے تعاون سے چھ دن تازہ کھانا تیار کرکے تقسیم کیا۔ مورخہ 7، 8 اور 10 تا 13 جون 2020ء کو روزانہ شام چار بجے سے سات بجے تک کھانے کی تقسیم کی جاتی رہی۔ کھانے میں بکرے کے گوشت کا سالن اور چاول (پلاؤ) دیے گئے۔ اس تقسیم کے لیے کل 10 بکرے، 600 پونڈ چاول اور 200 پونڈ سرخ لوبیا استعمال کیا گیا۔ کل 817 پلیٹیں تقسیم کی گئیں۔ نیز 200 ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔ اس کھانے کی تیاری اور تقسیم میں ہماری لوکل ٹیم نے بھر پور معاونت کی۔ ٹیم کے ممبران میں مکرم عبد الوکیل، مکرم عزیز احمد، مکرم ظفر احمد، سسٹر والنسیہ، سسٹر اوڈت اور سسٹر مریم شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کارکنان کو احسن جزا سے نوازے۔ آمین

تاثرات: لوگوں نے ہیومینٹی فرسٹ کی اس کوشش کو بہت سراہا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں جبکہ لوگوں کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے ہیومینٹی فرسٹ نے نہ صرف لوگوں کو خوراک مہیا کی بلکہ کھانا تیار کرکے کھلایا اس سے بڑھ کر انسانیت کی اور کیا خدمت ہوسکتی ہے۔ ہیومینٹی فرسٹ کا شکریہ۔ ایک اور شخص نے کہا کہ یہ کام حکومت کا ہے جو آپ کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی بہترین جزا دے۔

تقسیم کے دوسرے دن سے لوگ ہمارے خوراک کی جگہ پہنچنے سے قبل ہی وہاں قطار بنا کر انتظار کر رہے ہوتے تھے جن میں سے اکثریت بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کی ہوتی تھی۔ ہمیں علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ چھ دن کی خوراک کی تقسیم ہونے کے بعد بھی کئی روش تک لوگ تقسیم کی جگہ پر آتے رہے۔(رپورٹ: قیصر محمود طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

(عبد الہادی قریشی ۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button