حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 84، 20؍ جون 2020ء)

پناہ گزینوں کا عالمی دن

ایک روز میں دنیا میں سب سے زیادہ کیسز

پاکستان میں عالمی پروازوں کی بحالی

سعودی عرب میں کرفیو ختم

Juneteenthکیا ہے

برازیل میں ایک ملین کیسز

جماعت احمدیہ برکینا فاسو کی خدمات

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 8,808,778؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے463,569؍اور 4,658,099؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

آج دنیا بھر میں پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔  گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق 80 ملین سے زیادہ لوگ مختلف وجوہات سے بے گھر ہوچکے ہیں۔ ان میں 40فیصد سے زائد بچے شامل ہیں۔  (الجزیرہ)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1274316871513395200?s=20

WHO

عالمی ادارۂ صحت نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز ان کو ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ 150,000سے زائد نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔  (سی این این)

اتوار کے روز افریقہ ، مشرقی افریقہ، ایشیا میں سورج گرہن ہوگا جسےRing of Fireکا نام دیا گیا ہے۔  (الجزیرہ)

https://twitter.com/ajlabs/status/899287307269709824?s=20

یورپ

فرانس

پیرس میں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے وزارت صحت کی عمارت کے سامنے کے حصے کو سرخ رنگ کے پینٹ سے رنگ دیا۔  یہ رنگ ایک علامت کے طور پر ان لوگوں کی یاد میں استعمال کیا گیا جو اپنی زندگیاں Covid-19کی وجہ سے اور کمزور نظام  صحت کی وجہ سے کھو بیٹھے ہیں۔ (سی این این)

https://twitter.com/m_brandely/status/1274222887499677698?s=20

فرانس میں سٹیڈیم11؍جولائی سے کھولے جارہے ہیں۔ 5,000تک تماشائیوں کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت  ہوگی۔ (بی بی سی)

ایشیا

پاکستان

پاکستان میں اب تک Covid-19کے لئے ایک ملین سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔  حکومتی ذرائع کے مطابق اب تک 1,042,787ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ 171,666مثبت آئے ہیں اور 3,382ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (ڈان)

پاکستان میں گزشتہ روز میںCovid-19سے ریکارڈ153ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ (الجزیرہ)

کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے بند کی گئی پاکستان کی فضائی حدود اورعالمی پروازوں کو بحال کیا جارہا ہے۔ اس کا اعلان پاکستان کے وزیراعظم نے ایک ٹویٹ کے ذریعے سے کیا۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1274192870577188865?s=20

پاکستان میں جمعہ کے روز نماز جمعہ کے منظر

https://twitter.com/URDUVOA/status/1273910556836102144?s=20

بھارت

بھارت میں پھر ایک روز میں ریکارڈ 14,516  نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ 9واں دن ہے کہ  نئے کیسز کی تعداد دس ہزار سے اوپر ریکارڈ ہورہی ہیں۔  ہلاکتوں کی کل تعداد 12,948ہوگئی ہے۔ (الجزیرہ)

بھارت کے شہر چنئی کو  بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ شہریوں کی نگرانی کے لئے ڈرونز کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔ (VOAاردو)

https://twitter.com/URDUVOA/status/1273878504132825090?s=20

چین

بیجنگ میں ہونے والے کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد انتظامیہ نے اس بارے میں سخت انتظامات کئے ہیں۔  اور فوڈ اور پارسل سپلائی کرنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔  شہر میں اب تک 2.3ملین ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ (بی بی سی)

چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کی  ویکسین کے تیاری اور تجربات ہورہے ہیں۔  جن جانوروں پر تجربات کئے جارہے ہیں ان میں  چوہے، خرگوش اور بندر بھی شامل ہیں۔ لیبارٹری کے چیف ایگزیکیٹو کے مطابق پہلے ہر بندر کے لئے 1,400سے2,800ڈالر ادا کرنے پڑتے تھے۔  لیکن اب ہر بندر کے لئے 14,000ڈالر تک دینے پڑسکتے ہیں۔  (بی بی سی اردو)

چین میں ایک فلائیٹ پر شراب کے نشے میں ایک خاتون نے  دوران پرواز جہاز کی کھڑکی توڑ دی جس کی وجہ سے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور  اسے گرفتار کرلیا گیا۔  جہاز اس وقت 30,000فٹ کی بلندی پر تھا۔ یہ واقعہ  25مئی کو پیش آیا تھا۔ (گلف نیوز)

سعودی عرب

سعودی عرب میں ملک گیر کرفیو اتوار سے ختم کیا جارہا ہے اور تمام معاشی اور کاروباری سرگرمیاں  دوبارہ شروع کی جارہی ہیں۔ عمرہ، عالمی پروازوں، زمینی سرحدوں اور 50 سے زائد  افراد کے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ (الجزیرہ)

امریکہ

Juneteenthجون کے مہینہ اور اس کی 19تاریخ کو ملا کر بنایا گیا ایک لفظ ہے۔  جسے یوم آزادی اور جوبلی ڈے اور دیگر ناموں سے جانا جاتا ہے  یہ جون کی 19تاریخ کو امریکہ میں ایک تعطیل کے ذریعہ ان لوگوں  کی یاد میں منایا جاتا ہے جن کو غلام بنایا گیا تھا۔ بنیادی  طور پر یہ 19جون 1865میں شروع ہوا تھا  جب یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اب تمام غلام آزاد ہیں۔اور اب یہ دن  ملک بھر میں منایا جاتا ہے۔  (Wikipedia)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1274057122259623938?s=20

امریکہ میں اس بارے میں تشویش پائی جارہی ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آرہی ہے۔ امریکہ کی بعض ریاستوں میں اب  روزانہ کی تعداد میں ریکارڈ نئے کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔ (بی بی سی)

برازیل

وزارت صحت کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد1,000,000(ایک ملین)سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کے روز ریکارڈ 54,771 نئے کیسز  ریکارڈ ہوئے۔ (الجزیرہ)

میکسیکو

میکسیکو میں Covid-19سے  ہونے والی اموات 20,000سے تجاوز کرگئی ہیں۔  میکسیکو اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/Reuters/status/1274191454458519553?s=20

افریقہ

زمبابوے کے اینٹی کرپشن کے ادارے نے جمعہ کے روز وزیر صحت کو  کورونا وائرس سے نمٹنے  کے لئے ملنے والی  میڈیکل سپلائی میں کرپشن کرنے کے الزام میں  گرفتار کرلیا ہے۔ ہفتہ کے روز انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ (الجزیرہ)

نائیجیریا نے  جمعرات کے روز اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ پولیو سے پاک ہوگیا ہے۔  اس کا باضابطہ اعلان  آئندہ ماہ  افریقی ممالک کے  وزرائے صحت کے اجلاس کے موقع پر کیا جائے گا۔  (DWاردو)

کھیل

سابقہ فارمولا ون ڈرائیور اور ہینڈ بائیک کے موجودہ کھلاڑی Alex Zanardi کا ایک ریلی کے دوران اٹلی میں ہینڈ بائیک پر ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ وہ ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔2001ء میں ہونے والی ایک کار ریس کے ایکسیڈنٹ میں وہ ٹانگوں سے معذور ہوگئے تھے۔ پیرا اولمپک کے ہینڈ سائیکلنگ مقابلوں میں وہ چار سونے کے تمغے جیت  چکے ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/WilliamsRacing/status/1274054948175691784?s=20

لوگوں کے ذہنوں میں کورونا وائرس سے متعلق بہت سے سوال ہیں۔ ڈاکٹر فہیم یونس صاحب ان سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔ دیکھئے اس وڈیو میں ۔

https://twitter.com/BBCUrdu/status/1273932326364479488?s=20

مساعی انسداد کرونا وائرس۔ جماعت احمدیہ برکینا فاسو

آجکل  جب دنیا کورونا وائرس یا COVID-19 سے متاثر ہے اور اس کا کوئی مستقل علاج ڈھونڈنے کی سر توڑ کوششیں ہو رہی ہیں تو جہاں مریضوں کی جان بچانے کے لیے خون کی اشد ضروت پڑ رہی ہے وہاں اس وائرس کا ایک علاج یہ بھی آزمایا جا رہا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ صحت یاب ہونے والے لوگوں کے خون سے صحت مند مادے(Antibodies) لے کر دوسرے متاثرہ مریض کو لگائے جاتے ہیں جس سے اس مریض کا دفاعی نظام بھی متحرک ہو کر اس کے جسم سے بیماری کو نکال باہر کرتا ہے اور یوں مریض صحت یاب ہو جاتاہے۔ میڈیکل سائنس کی اس اصطلاح کو PASSIVE IMMUNITY  کہتے ہیں ۔ بہرحال بھی طریقہ علاج ہو اس میں خون کا استعمال ہو رہا ہے اور اسی لیے آجکل کی صورتحال میں عطیہ خون خدمت اور عبادت کے ساتھ علاج بھی بن گیا ہے ۔

   CNTS ۔ (centre national de transfusion sanguine) برکینا فاسو کا قومی ادارہ برائے عطیہ خون ہے جوکہ ان ایام میں ماضی میں خون عطیہ کرنے والوں کو خصوصاً اور نئے لوگوں کو بھی موبائل فون پریہ پیغام بھیج رہا ہے کہ کورونا وائرس نے ہمارے پاس موجود خون کے سٹاک کو بہت متاثر کیا ہے۔ قومی ادارہ خون کی شاخوں میں سے کسی ایک میں جا کر محفوظ طریق پر عطیہ خون دینے کی کاوش جاری رکھیں آپ کا شکریہ ۔

کورونا وائرس کی وبائی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اور اس کے انسداد اور تدارک کے لیے جماعت احمدیہ برکینا فاسو بھی حتی الوسع  کوششیں کر رہی ہے۔ حکومتی سطح پر بھی اور جماعتی سطح پربھی مختلف آگاہی مہم چلانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور بنیادی ضروری احتیاطی سامان مثلاً فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز کی دستیابی کو ممکن بنا کر اس کی مفت تقسیم کر رہی ہے۔ اس موقع کو بھی غنیمت جانتے ہوئے الحمدللہ ایک مرتبہ پھر جماعت احمدیہ برکینا فاسو خدمت خلق کے میدان  میں اتری۔

ریجن وایوگیا

برکینا فاسو کے ایک ریجن  وایوگیا کی مجلس خدام الاحمدیہ کے زیر اننظام احمدیہ مشن وایوگیا میں میڈیکل ٹیم کو بلا کر ریجنل خدام سے عطیہ خون حاصل کیا گیا اس طرح اس ایک ریجن سے 28 خدام خون دینے کے لیے حاضر ہوئے اور 24 یوونٹ خون لے کر  برکینا فاسو کے قومی ادارہ برائے عطیہ خون کو دیے ۔

ریجن آواگا ڈوگو

اس ریجن میں سنٹرل جیل کا انتخاب کیا گیا اور جیل میں موجود 500 قیدیوں کو کھانا اور مشروب مہیا کیا گیا کیونکہ جیل کے اندر انتظام کرنا مشکل تھا اس لیے مشن سے ہی کھانے کی پکوائی اس کی پیکنگ اور ترسیل کے لیے بالکل تیار کر کے جیل لے جایا گیا اور انتظامیہ کی مدد سے یوں باسہولت تقسیم کر دیا گیا۔ عموماً رمضان المبارک کے دنوں میں جماعت احمدیہ برکینا فاسو کی ایک عرصہ دراز سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ جیل میں قیدیوں کو جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا بھی یاد رکھا جاتاہے۔

ریجن ٹینکو ڈوگو

برکینا فاسو کے ایک ریجن ٹینکو ڈوگو کی مجلس خدام الاحمدیہ کے زیر اننظام13  جون 20 احمدیہ مشن ٹینکو ڈوگو میں میڈیکل ٹیم کو بلا کرریجنل  خدام سے عطیہ خون حاصل کیا گیا اس طرح اس ایک ریجن سے 46 خدام خون دینے کے لیے حاضر ہوئے اور 43 یوونٹ خون لے کر  برکینا فاسو کے قومی ادارہ برائے عطیہ خون کو دیے گئے۔

اللہ کرے کہ یہ حقیر سی قربانی خدا کے ہاں قبولیت کا شرف پائے اور کورونا کی وبا سے تمام دنیا کی جلد از جلد جان چھٹ جائے اور لوگوں کو صحت و تندرسی میسر آئے آمین ۔ (رپورٹ :محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل برکینا فاسو۔)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button