حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 76، 12؍ جون 2020ء)

قرنطینہ پالیسی کے خلاف قانونی چارہ جوئی

یوکرائن کی خاتوں اول کو کورونا

چینی شہید ڈاکٹر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بھارت میں دس ہزار سے زائد نئے مریض

مریضوں کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک

سفاری کی صنعت مشکلات کا شکار

فارمولا ون ریسیں منسوخ

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 7,649,302؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے425,110؍اور 3,873,324؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

عالمی بنک کا کہنا ہے کہ اگر ٹڈی دل پر قابو نہ پایا گیا تو  اس سال کے آخر تک 8.5بلین ڈالر تک کا نقصان  ہو سکتا ہے۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnni/status/1271450425523417088?s=20

یورپ

برطانیہ

برطانیہ میں اپریل کے مہینے میں GDPیعنی قومی مجموعی پیداورا میں 20.4فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ (بی بی سی)

فضائی کمپنیوںRyanair, and Easyjet British Airways, نے  برطانوی حکومت کی مسافروں کی قرنطینہ پالیسی کے خلاف ایک قانونی چارہ جوئی کی کارروائی شروع کی ہے۔ (بی بی سی)

روس

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کئی ہفتے بعد  پبلک میں سامنے نظر آئے ہیں۔ وہ روس ڈے کے موقع پر ایک جھنڈا لہرانے کی تقریب میں شامل ہوئے اور انھوں نے ماسک بھی نہیں پہنا ہوا تھا۔ (بی بی سی)

یوکرائن

یوکرائن کی خاتون اول Olena Zelenskaمیں Covid-19کی تشخیص ہوئی ہے۔ ایک فیس بک پوسٹ میں صدارتی آفس کا کہنا ہے کہ  وہ ٹھیک ہیں اور ان میں کوئی علامات نہیں ہیں۔ تنہائی میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ گزشتہ دنوں یوکرائنی صدر کو لاک ڈاؤن کی خلاف کرنتے ہوئے ایک  کیفے میں کافی پینے پر جرمانہ ہوا تھا۔  (بی بی سی)

ایشیا

چین

چین کے ڈاکٹر Li Wenliangجن کو مریضوں کا علاج کرتے ہوئے کورونا وائرس ہوا تھا اور انھوں نے ابتداء ہی میں حکومت کو اس بارے میں خبردار کیا تھا، اور Covid-19سے ان کی وفات ہوئی تھی۔ ان کی بیوی نے ایک لڑکے کو جنم دیا ہے۔  چینی حکومت نے اس ڈاکٹر کو شہید کا درجہ دیا ہے۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnni/status/1271436610979201025?s=20

پاکستان

پاکستان میں جمعرات کے روز کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 107ہلاکتیں ہوئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ابھی ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان مین کیسز 125,000سے تجاوز کرچکے ہیں۔  (الجزیرہ)

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو نقد رقوم کی تقسیم کرنے میں پاکستان بھارت  کو اپنے کامیاب پروگرام  کی تفصیلات فراہم کرسکتا ہے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1271014561215283206

بھارت

بھارت میں جمعہ کے اعداد و شمار کے مطابق نئے انفیکشنز کی تعداد میں 10,956کے اضافے سے مجموعی تعداد297,535ہوگئی ہے۔  انفیکشنز کے لحاظ سے بھارت اب اس فہرست میں چوتھے نمبر پرآگیا ہے۔ (الجزیرہ)

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں  کورونا وائرس کی وجہ سے دہلی کی جامع مسجد کو 30جون تک بند کردیا گیا ہے۔ (بی بی سی)

بھارت کی سپریم کورٹ نے بھارت میں انتظامیہ اور ہسپتالوں کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ غیر مناسب سلوک پر بیان دیا ہے کہ  Covid-19کے  مریضوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کیا جارہا ہے۔ (الجزیرہ)

بھارت کی پارلے جی بسکٹ بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن  کے دوران ان کے بسکٹ اتنے فروخت ہوئے  جتنے پچھلی چار دہائیوں میں نہیں بکے تھے۔  (بی بی سی)

امریکہ

امریکہ میں صدر ٹرمپ اپنی انتخابی ریلیاں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔ اس بار ریلی کے ٹکٹ کے ساتھ آپ کو  ایک حلف نامہ بھی دیا جائے گا جس میں اس بات کی تصدیق کرنا ہوگی کہ اگر آپ کو ریلی میں شرکت کرنے سے کورونا وائرس ہوا تو ریلی کی انتطامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔ (بی بی سی)

ایک درجن سے زائد رضاکار تنظیموں نے امریکی حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں  امریکی حکومت کی جانب سے ان کو کی جانے والی  بہت کم  امداد پر تشویس کا اظہار کیا ہے۔  (الجزیرہ)

برازیل

برازیل میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے ہونے والی 1,239ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد40,919ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)

افریقہ

یوگینڈا کے ایک مشہور پہاڑی گوریلے رفیقی (Rafiki) کو مارنے پر چار آدمیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اگر ان پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو ان کو عمر قید یا 5.4ملین ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

کینیا کے صدر Uhuru Kenyattaنے حکم دیا ہے کہ  برونڈی کے مرحوم صدر کے سوگ میں کینیا کا جھنڈا ہفتے کے روز سے  ان کی تدفین تک سرنگوں رہے۔ (بی بی سی افریقہ)

نائجیریا کی ایک ٹیم جس کو ملک میں معیشت کی بحالی کا کام سونپا گیا ہے اس کا کہناہے کہ اگر حکومت نے ابھی عمل نہ کیا تو سال 2020کے آخر تک 39.4ملین لوگ بر روزگار ہوسکتے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

کینیا  کے فنانس منسٹر کا کہنا ہے کہ  کینیانے ٹیکنالوجی کمپنیوں(Google, Facebook, Netflix, etc) پر 1.5فیصد کا ڈیجیٹل ٹیکس عائد کیا ہے۔یہ ٹیکس یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی  افریقہ کے  پولیس منسٹر Bheki Celeکا کہنا ہے کہ حکومت کے شراب کی فروخت پر پابندی کو ختم کرنے سے  جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ نیشنل کورونا وائرس کمانڈ کونسل اس بارے میں غور کرے اور صحیح فیصلہ لے۔ (بی بی سی افریقہ)

سیرالیون میں یکم جولائی سے پرائمری، جونیئر سیکنڈری اور سینیئر سیکنڈری کی آخری آخری سال کے طلباء و طالبات کی کلاسیں  فائنل امتحانات اور  ان کی تیاری کے لئے چھ سے آٹھ ہفتے کے لئے شروع کی جارہی ہیں۔ 

رگبی

  Samoaکی ایک پروفیشنل رگبی ٹیم جو 23فروری کو رگبی کا ایک میچ کھیلنی کے لئے آسٹریلیا گئی تھی، بالآخر کئی قسم کی روکوں کو پار کرتے ہوئے111دن میں  اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئی ہے۔ (بی بی سی)

فارمولا ون

کورونا وائرس کی وجہ سے جاپان، سنگاپور اور آزربائیجان میں ہونے والی فارمولا ون گراں پری منسوخ کردی گئی ہیں۔  (بی بی سی)

TWITTER

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے 170,000ایسے اکاؤنٹ ختم کئے ہیں جو  ایک ایسے آپریشن سے منسلک تھے جن کا مقصد چین موافق  پیغامات کو فروغ دینا تھا۔  ( بی بی سی)

سفاری کی صنعت مشکلات کا شکار

افریقہ کی سفاری کی صنعت کو کورونا وائرس کی وجہ سے کئی بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ افریقی ممالک  کینیا، بوٹسوانہ، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک میں یہ انڈسٹری  12.4بلین ڈالر کی آمدنی مہیا کرتی ہے۔

https://twitter.com/Reuters/status/1271346497821515776?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button