متفرق شعراء

وہ عشق جو تیرا مجھے دیوانہ بنا دے

دل میں مرے وہ عشق کی اک شمع جلا دے

وہ عشق جو تیرا مجھے دیوانہ بنا دے

دل وہ دے جو تیرے ہی ہو اک در کا سوالی

پھر اس کو تُو ہر غیر سے بیگانہ بنا دے

وہ دل جو تری یاد میں ہر دم رہے ڈوبا

دل ایسا، سوا تیرے وہ ہر بات بھلا دے

یہ دل رہے تیرے ہی بس اذکار کا مسکن

اس میں سے سبھی غیر کے افکار مٹا دے

وہ دل ہو فدا یوں تیرے عشق میں مولا

کہ دنیا اسے عشق کا افسانہ بنا دے

وہ لطف عبادت کا ہمیں تُو ہی عطا کر

جو ذات کا تیری ہمیں مستانہ بنا دے

اس شمع خلافت پہ فدا ہوں یہ تڑپ ہے

اس شمع خلافت کا تُو پروانہ بنا دے

دل میں ہو مرے تجھ سے ہی ملنے کی لگن بس

اس دل کو فقط اپنا ہی مستانہ بنا دے

ارشد رہے تا زیست خلافت کا فدائی

’’دیوانوں کی فہرست میں اک نام بڑھا دے‘‘

(ارشد علی چوہدری ، کینیڈا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button