حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 71، 07؍ جون 2020ء)

دنیا بھر میں نسلی تعصب کے خلاف مظاہرے جاری

برطانیہ عبادت گاہوں میں انفرادی عبادت کی اجازت دے گا

فرانس میں ماسک پھینکنے پر جرمانے میں اضافہ

پاکستان میں  کورونا وائرس کے ایک لاکھ مریض

برازیل نے ویب سائیٹ سے کورونا وائرس کے مریضوں کا ڈیٹا ہٹا دیا

تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Accra Zone گھانا میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران خدمت خلق

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 7,026,561؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے403,077؍اور 3,435,748؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

George Floyd کی پولیس کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکت کے بعد  دنیا بھر میں  نسلی تعصب اور پولیس  کے پر تشدد رویے کے خلاف مظاہرے،  ماہرین کی اس وارننگ کے باوجود  کہ اس  سے کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے،  دنیا بھر میں جاری ہیں۔  (بی بی سی)

John Hopkins University کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 400,000 سے تجاوز کرگئی ہے۔  اب تک تیس لاکھ سے زائد لوگ اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnnbrk/status/1269558869648424960

 اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ  قدرت ہمیں پیغام دے رہی ہے۔ اور ہمیں اس بات کا خیال کرنے کی ضرورت ہے۔

https://twitter.com/UN/status/1269525247281291265?s=20

یورپ

برطانیہ

برطانوی حکومت 15جون سے  عبادت گاہوں میں پرائیوٹ ( انفرادی، ذاتی) عبادت کی اجازت دے گی۔  شادیوں اور دیگر پروگراموں کی اجازت نہیں ہوگی۔ (الجزیرہ)

فرانس

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ آج کل فیس ماسک اور دستانے کثرت سے استعمال کررہے ہیں ۔ جہاں ان اشیاء کا استعمال لوگوں کو  وائرس سے بچا رہا ہے وہیں بہت سے لوگ  ان اشیاء کو غیر مناسب طور پر راستوں وغیرہ میں استعمال کے بعد پھینک رہے ہیں۔ فرانس کی حکومت نے اس  طرح کے اور دیگر چیزوں کو غیر مناسب طور پر راستوں وغیرہ میں پھینکنے پر کئے جانے والے جرمانے کو 68یورو سے بڑھا کر 135یورو کردیا ہے۔ (بی بی سی)

ویٹیکن

ویٹیکن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  اب اس کے کارکنان میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے۔ کورونا وائرس  سے متأثر ہونے والے آخری  شخص کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ (بی بی سی)

ایشیاء

پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اور دو ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔  (ڈان)

پاکستان میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور اس  سے متعلق حکومتی اقدامات اور عوام کے رویے پر  مشہور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اب ہم اس بات سے کہ ’’اگر ہمیں کورونا وائرس ہوگیا‘‘ سے بڑھ کر اس مرحلے پر آگئے ہیں کہ کب ہمیں کورونا وائرس ہوگا؟

علامہ اقبال کی نظم؟ اور وزیراعظم

پاکستانی وزیراعظم عمران خان صاحب نے  ٹوئٹر پر ایک نظم کی تصویر لگائی تھی اور کہا تھا کہ علامہ اقبال کی اس نظم کے مطابق میں اپنی زندگی گزارنے کی  کوشش کرتا ہوں۔ لوگوں کی طرف سے تنقید اور اصلاح کے بعد کہ یہ نظم  علامہ اقبال کی نہیں ہے،  انھوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنی  غلطی تسلیم کی ہے۔ (VOAاردو)

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1269265256725073921?s=20

دو پاکستانیوں کو ملکۂ برطانیہ کی طرف سے ایوارڈ

ملکۂ برطانیہ ایلزبتھ نے گزشتہ روز دو پاکستانیوں سید حسان عرفان اور حذیفہ احمد کو Points of Life Award سے نوازا۔ ان دو اور ان کے ساتھیوں نے  ریستوران اور  ہوٹلوں کے اضافے کھانے کو  ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کرنے کا کام شروع کیا ہوا ہے۔  (گلف نیوز)

https://twitter.com/RoyalFamily/status/1269256277185695749

بھارت

بھارت اور چین کے فوجی جنرلز کی ملاقات کے بعد بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک سرحدی علاقوں میں جاری کشیدکی کو پر امن انداز میں حل کرنے پر رضامند ہیں۔ (VOAاردو)

جاپان

جاپان میں بچے سکولوں کو واپس آرہے ہیں۔ صفائی کا خیال اور سماجی دوری قائم رکھناہوگی ۔ ان کلاس روم میں فیس شیلڈ پہننا لازمی  ہے۔

https://twitter.com/AFP/status/1269529525324582914?s=20

تھائی لینڈ

تھائی لینڈ میں مسلسل 13 دنوں سے Covid-19سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ ملک میں کیسز کی کل تعداد 3,112ہے اور 58ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (بی بی سی اردو)

سعودی عرب

سعودی عرب بھی ان ممالک کی فہرست میں آگیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 712ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (الجزیرہ)

امریکہ

امریکہ میں کئی روز سے جاری  احتجاج کے بعد کئی ریاستیں پولیس کے رویے پر نظرثانی کررہی ہیں۔ کئی شہروں میں پولیس کی جانب سے تشدد پر اہلکاروں کو جواب دہ ٹھہرایا جارہا ہے۔ (VOAاردو)

https://twitter.com/URDUVOA/status/1268961424979755015?s=20

وائٹ ہاؤس کے سامنے کی سڑک کو Black Lives Matter کا نام دیا گیا ہے۔ نیویارک کے میئر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی اس کی  وڈیو شیئر کی ہے۔ سڑک پر بڑے الفاظ میں پیلے رنگ سے BLACK LIVES MATTERلکھا گیا ہے۔

لاطینی امریکہ

لاطینی امریکہ میں  کورونا وائرس کے اب تک قریباً 12لاکھ کیس ہوچکے ہیں اور60,000سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔  یہ اعداد و شمار زیادہ بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ اکثر ممالک میں ٹیسٹنگ کم ہے اور بہت سی ہلاکتیں ریکارڈ میں نہیں آرہیں۔ (سی این این)

برازیل

برازیل نے کورونا وائرس کی وباء کا ڈیٹا حکومتی ویب سائیٹ سے ہٹا دیا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ اب سے صرف گزشتہ 24گھنٹوں میں ہونے والے کیسز اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار دیا کرے گی۔  (بی بی سی)

افریقہ

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے شراب کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اب جبکہ اس پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے ہسپتالوں میں شراب کے نتیجے میں آنے والے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ (بی بی سی)

تیل کی قیمتوں میں اضافہ

تیل کی پیداوار میں کٹوتی اورعالمی معیشتوں کے دوبارہ کھلنے پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چھ ہفتے سے اضافہ ہورہا ہے۔ جمعہ کے روز  Brentآئل کی قیمت42.30ڈالر فی بیرل اور West Texas Intermediateکی قیمت 39.55ڈالر فی بیرل رہی۔ (گلف نیوز)

فٹ بال

انگلش پریمیئر لیگ کا دوبارہ آغاز 17؍جون سے متوقع ہے۔ اس سلسلے میں اب تک کئے جانے والے کورونا وائرس کے 6,274ٹیسٹوں میں سے صرف 13مثبت آئے ہیں۔ (بی بی سی اردو)

ٹینس

ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی سربیا کے Novak Djokovicکا کہنا ہے کہ 31اگست سے شروع ہونے والے  گرینڈ سلام امریکی ٹورنامنٹ کے لئے انتظامیہ کی طرف سے بنائے گئے قواعد و ضوابط کے ساتھ  ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ناممکن ہوگا۔ (بی بی سی اردو)

مشہور باسکٹ بال کھلاڑی مائیکل جورڈن کا کہنا ہے کہ وہ  نسلی تعصب اور معاشرتی بے انصافیوں سے لڑنے والے  اداروں کو 100ملین ڈالر عطیہ کریں گے۔ (بی بی سی)

Accra Zone گھانا میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران خدمت خلق

گھانا کے مختلف ریجن زون اور سرکٹ میں کورونا کی وباء کے دوران جماعت احمدیہ گھانا نے حسب روایات خدمت انسانیت کے کام جاری رکھے۔ اس سلسلہ میں لاک ڈاؤن کے علاقے اکرا اور اشانٹی ریجن میں خصوصاً کام کیا گیا۔ ماہ رمضان کے دوران اکرا زون میں کھانے پینے کی مختلف اشیاء مستحقین میں تقسیم کی گئیں۔ نیز ادویات بھی تقسیم کی گئیں چنانچہ اس سلسلہ میں اکرا زون کے مبلغ مکرم سید نعمت اللہ طائر صاحب تحریر کرتے ہیں:

خدا تعالیٰ کے فضل سے کورونا وائرس کے متعلق حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ کے تجویز فرمودہ ہومیوپیتھی نسخہ جات لاک ڈاؤن سے پہلے اور لاک ڈاؤن کے دوران ہر گھر اور فیملی کو پہنچا یا گیا۔ اور استعمال کا طریقہ پمفلٹ کی صورت میں چھاپ کے ہر احمدی گھرانےتک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ غریب احباب کو زون کی طرف سے دوائی مفت مہیا کی گئی الحمد للہ ۔اس سلسلہ میں اکرا زون نے دیگر زونوں کی مدد بھی کی اور انہیں ہومیوپیتھک دوائیاں مہیا بھی کی گئیں۔

 لاک ڈاؤن کے دوران اکرا زون اور سرکڻس نے مالی قربانی کی  بھی توفیق پائی جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

سرکڻس کی طرف سے تقریبًا 6600 گھانا سی ڈی کا راشن جس میں چاول، گھی، چینی اور مچھلی کے ڈبے اور بریڈ شامل تھیں ۔ اور زون کی طرف سے 11000 گھانا سی ڈی کا راشن جس میں چاول، گھی، دودھ، چینی ، چائے کی پتی، مچھلی کے ڈبے شامل تھیں ۔ اور یہ جماعت کے احباب اور غیر از جماعت غریب لوگوں کو دئیے گئے۔ بعض مقامات پر نقد رقم سے مدد کی گئی ۔

ماہِ رمضان کے دوران زون کی طرف سے ایک ڻن اور 1250kg چینی اور ایک ڻن چاول 1000 kg مستحق افراد میں تقسیم کیے گئے ۔

اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ گھانا کی خدمات کو قبول فرمائے اور پہلے سے بڑھ کر خدمت کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ (رپورٹ: احمد طاہر مرزا، گھانا)

(عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button