حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 70، 06؍ جون 2020ء)

برطانیہ میں ہلاکتیں 40,000سے زائد

فرانس نے القاعدہ کے ایک سربراہ کو ہلاک کردیا

بھارت میں اٹلی سے زیادہ مریض

چینی باشندے آسٹریلیا نہ جائیں

57پولیس والوں نے استعفیٰ دے دیا

ویت نام میں فٹ بال میچ اور تماشائی

ہانگ کانگ کے سمندروں میں بھی فیس ماسک

  ہو مینیٹی فرسٹ کینیا کی کورونا وائرس کے سلسلے میں خدمات اور سیلاب ذدگان کی مدد

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 6,895,723؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے399,286؍اور 399,286؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHO

عالمی ادارۂ صحت نے حفاظتی فیس ماسک کے متعلق پھر سے اپنی ہدایت میں تبدیلی کی ہے اور  کہا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگوں کو فیس ماسک پہننے چاہئیں۔ (سی این این)

دنیا میں شروع میں  کورونا وائرس سے  بعض شدید ترین متأثرہ ممالک جن میں چین، امریکہ، برطانیہ، اٹلی، سپین اور فرانس شامل ہیں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے ۔ مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ  یہ وباء  ختم ہورہی ہے۔

عالمی طور پر  کورونا وائرس کے مریضوں میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ کا اضافہ ہورہا ہے۔  اپریل کے مہینہ میں یہ تعداد ایک دن بھی ایک لاکھ سے اوپر نہیں گئی۔  لیکن گزشتہ دس میں سے نو روز یہ تعداد ایک لاکھ سے زیادہ رہی۔ (سی این این)

یورپ

برطانیہ

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد40,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/DHSCgovuk/status/1269255676020301824?s=20

فرانس کا کہنا ہے کہ اس  کی فوج نے شمالی افریقہ کے القاعدہ کے سربراہ Abdelmalek Droukdl کو ہلاک کردیا ہے۔ (بی بی سی)

ایشیا

بھارت

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 9,887 کا اضافہ ہوا ہے اور کل کیسز 236,657 ہو گئے ہیں۔ یہ تعداد اٹلی میں ہونے والے کیسز سے تجاوز کر گئی ہے۔ (الجزیرہ)

بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک کانسٹیبل نے چلتی ٹرین میں ایک چار ماہ کی بچی کے لئے دودھ پہنچایا۔ جس کے بعد ان کی وہ وڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ (بی بی سی اردو)

https://twitter.com/PiyushGoyal/status/1268435858312421376?s=20

چین

چین  کی  منسٹری آف کلچرنے اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا  کا وزٹ نہ کریں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران وہاں ایشیائی باشندوں کو نسلی تعصب اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ (الجزیرہ)

امریکہ

Buffalo، نیویارک میں  ایک عمر رسیدہ شخص کو دھکا دے کر گرانے پر دو پولیس والوں کو معطل کرنے پر 57 پولیس والوں نے اپنے کام سے استعفٰی دے دیا ہے۔  ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شخص  پولیس کی طرف سے دھکا دئے جانے کے بعد نیچے گر جاتا ہے اورا س کے سر سے خون بہنے لگتا ہے۔ (سی این این)

Snapchat

کمپنی کا کہنا ہے کہ  امریکہ میں ہونے والے موجودہ احتجاجات کے بارے میں صدر ٹرمپ کی طرف سے دئے گئے متنازعہ  بیانات پر کمپنی ان کے اکاؤنٹ کو اپنے پلیٹ فارم  پر پروموٹ نہیں کرے گی۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnni/status/1269215231080894473?s=20

ڈیموکریٹک  صدارتی امیدوار Joe Biden کا کہنا ہے  کی انھوں نے امریکی صدراتی انتخابات کے لئے اکثریت حاصل کر لی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/JoeBiden/status/1269107491708850176?s=20

امریکہ میں  مئی کے مہینے میں نوکریوں میں 25 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ (بی بی سی اردو)

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1268883561651884032?s=20

کینیڈا

جمعہ کے روز سیاہ فام لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کینیڈین وزیر اعظم نے بھی Ottawa میں ہونے والے ایک Black Lives Matter کے احتجاج کے دوران  اپنا ایک گھٹنا زمین پر لگایا۔  (سی این این)

https://twitter.com/cnni/status/1269207680054329344?s=20

برازیل

برازیل کے صدر Jair Bolsonaro نے عالمی ادارۂ صحت سے علیحدگی کی دھمکی دی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا تھا کہ وائرس پر کنٹرول پانے سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے  سے نقصان ہوسکتا ہے۔ (الجزیرہ)

برازیل میں کورونا وائرس سے گزشتہ روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد 35,000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ (سی این این)

افریقہ

افریقہ کے  بیماریوں کے روک تھام کے ادارے کا کہنا ہے کہ افریقہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 176,807 ہوگئی ہے اور اس وائرس سے اب تک 4,902؍افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔  صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 78,267ہے۔ (الجزیرہ)

لائبیریا کے نیشنل پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے کئے گئے ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ  گنجان آباد غریب علاقوں کے صرف 10سے15فیصد لوگ ہی فیس ماسک خریدنا  افورڈ کرسکتے ہیں۔  انھیں زیادہ فکر اس بات کی ہے کہ وہ کھائیں گے کیا۔؟ لائیبریا مغربی افریقہ کا ایک غریب ملک ہے جہاں کی کی ایک کثیر آبادی ایک ڈالر سے بھی کم یومیہ پر  گزارہ کرتی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

فٹ بال

ویت نام کی ٹاپ لیگ کے  میچز کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے روکے جانے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔  جمعہ  کے روز ہونے والے ایک میچ میں قریباً ایک ہزار تماشائیوں کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ (الجزیرہ)

Hydroxychloroquinکورونا وائرس کے لئے بے کار ہے۔

 یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی طرف سے ہزاروں مریضوں پر کئے گئے ایک مطالعہ کے بعد  یہ بتایا گیا ہے کہ یہ دوا کورونا وائرس کے خلاف کام نہیں کرتی اور اسے ہسپتالوں میں مریجوں کے لئے استعمال نہیں کیا جان چاہئیے۔ (الجزیرہ)

سمندر میں پھینکے گئے فیس ماسک

کچھ روز قبل ہم نے آپ کو فرانس کے سمندروں کا بتایا تھا کہ وہاں کس طرح فیس ماسک اور کورونا وائرس کے دوران استعمال ہونے  والی اشیاء سمندر میں پھینکی گئی ہیں۔ اب یہی حال ہانگ کانگ میں نظر آرہا ہے۔ ایک ساحل پر تو  سو میٹر کے فاصلے میں 70ماسک پائے گئے۔

https://twitter.com/AFP/status/1269100448197345286?s=20

  ہو مینیٹی فرسٹ کینیا کی کورونا وائرس کے سلسلے میں خدمات اور سیلاب ذدگان کی مدد

اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہو مینیٹی فرسٹ کینیا کو گزشتہ دنوں کینیا کے چار ریجنز میں عالمی وباء  کورونا وائرس کے سلسلہ میں فیس ماسکس اور خوراک وغیرہ کے ذریعہ بنی نوع انسان کی خدمت کی توفیق ملی ۔ الحمد للہ علی ذلک

 عالمی ادارہ صحت اور گورنمنٹ کینیا کی ہد ایت کے مطابق کورونا کی وباء سے بچاو کی احتیاطی تدابیر میں صابن سے بار بارہاتھ دھونا اور ماسک کا استعمال سر فہرست ہیں۔ اس کے پیش نظر ہومینیٹی فرسٹ کینیا نے نیروبی کے درج ذیل  تین مضافاتی علاقوں میں لوگوں کو ہاتھ دھونے کے لیے پانی اور صابن مہیا کیا۔

1…کبرا سلمز یہ ایسٹ افریقہ کا سب سے بڑا سلمز ایریا مانا جاتا ہے یہاں ایک مارکیٹ کے سامنے ہو مینیٹی فرسٹ نے ایک واٹر ٹینک رکھ کر ایک ماہ تک پانی اور صابن مہیا کرنے کا بندوبست کیا ہے۔

2…(ٹویئ مارکیٹ) سلمز ایریا میں یہ ایک بڑی اور مصروف مارکیٹ ہے  جہاں ہر وقت ایک ہزار سے ذاید افراد بزنس کرتے اور آتے جاتے ہیں۔ ہومینیٹی فرسٹ کینیا نے اس مارکیٹ کے ایک داخلی دروازے پر واٹر ٹینک رکھ کر ایک ماہ کے لیے پانی اور صابن مہیا کرنے کا بندوبست کیا تاکہ یہاں آنے اور کام کرنے والے لوگوں کو کرونا سے بچاو کے لیے ہاتھ دھونے کی سہولت میسر رہے۔

3…سویٹو سلمز یہ بھی ایک گنجان آباد سلمز ایریا ہے۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے سکول کالجز بند ہیں جس کی وجہ سے بچے کھیل کود کے لیے گراونڈ میں جاتے ہیں۔ ہومینیٹی فرسٹ کینیا نے یہاں کے ایک بڑے گراونڈ کے داخلی راستے پر ایک واٹر ٹینک رکھ کر ایک ماہ  کے لیے پانی اور صابن مہیا کرنے کا بندوبست کیا ہے تاکہ یہاں کھیل کے لیے آنے والے ہاتھ دھو سکیں ۔

ان تمام مقامات پر اہا لیا ن علاقہ نے ہومینیٹی فرسٹ کی اس خدمت کو بہت سراہا۔

اس کے علاوہ درج ذیل چار ریجنز میں ہومینیٹی فرسٹ نے بذریعہ خوراک مستحقین کی خدمت کی توقیق پائی۔

1 ۔ایلڈوریٹ ریجن ۔ یہاں ہومینیٹی فرسٹ کی طرف سے خاکسار نے بیس خاندانوں کو مختلف اشیاء خوردنی  پر مشتمل پیکٹس دیے۔ ہر پیکٹ میں چار کلو مکیئ کا آٹا (اگالی)۔ دو لیٹر cooking oil اور دو کلو beans تھے۔

2۔ساؤتھ کوسٹ ۔اس ریجن میں مکرم یوسف رشید اباٹ صاحب مبلغ سلسلہ کے زیر انتظام 60 افراد کی اشیاء خورد و نوش سے مدد کی گیئ۔

3۔ویسٹرن ریجن ۔ یہاں مکرم احمد عدنان ہاشمی صاحب مبلغ سلسلہ کی زیر نگرانی کاکا میگا ریہبلی ایشن سکول میں جہاں یتیم اور دیگر بے سہارہ بچوں نیز سٹریٹ بوایئز کو رکھا جاتا ہے خورد و نوش اور ضروت کی دیگر اشیا جن میں دودھ ،بسکٹ ،کینڈیز، توتھ پیسٹ، نہانے اور کپڑے دھونے کا صابن شامل تھا پر مشتمل چالیس پیکٹ انتظامیہ کو دیے گئے ۔

4۔ کسومو ریجن ۔ کسومو میں مکرم فہیم احمد لکھن صاحب مبلغ سلسلہ نے اسسٹنٹ کاؤنٹی کمشنر کے ہمراہ کسومو چلڈرن ریمانڈ ہاؤس کا وزٹ کیا اور اس  میں مقیم بچوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک اور سینیٹایئزرز اور اشیاے خوردونوش بھی دیں۔

ہومینیٹی فرسٹ کی سیلاب زدگان کی مدد

گزشتہ دنوں شدید اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے کسومو کاؤنتی کے نیاکاچ علاقہ میں بہت تیز سیلاب آیا جس نے285 افراد کی جانیں لینے کے علاوہ ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہومینیٹی فرسٹ کی طرف سے مکرم فہیم احمد لکھن صاحب مبلغ سلسلہ نے 100  خاندانوں کی اشیاء خورد ونوش سے مدد کی۔ ہومینٹی فرسٹ کی طرف سے سیلاب زدگان کی اس خدمت پر سرکاری عہدیداران اور عوام الناس نے شکریہ ادا کیا ۔

28 مئی کو چیر مین ہومینیٹی فرسٹ کینیا مکرم فاروق زید سلمان صاحب نے اپنی ٹیم  کے ساتھ  کینیا میڈیکل سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیگیمے سلمز میں سینٹ جوزف پرایئمری سکول میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔ میڈیکل طلباء کی ٹیم کی قیادت ایجرٹن یونیورسٹی سال چہارم کی ایک طالبہ مکرمہ بابرہ نیاگا نے کی اس موقع پر ہومینیٹی فرسٹ کی طرف سے بچیوں کو سینیٹایئزر ماسکس اور دیگر اشیاء ضرورت دی گیئں۔۔

دعا ہے کہ اللہ تعالی ہومینیٹی فرسٹ کینیا کو انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین (رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button