حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 69، 05؍ جون 2020ء)

یورپی بارڈر یکم جولائی سے کھل سکتے ہیں

برطانیہ کے بزنس سیکرٹری کو کورونا نہیں ہے

ایشیا میں بڑھتے ہوئے کیسز

انڈونیشیاء میں مساجد میں نماز کی اجازت

برازیل میں اموات اٹلی سے زیادہ

کینیا میں پلاسٹک پر پابندی

فجی کورونا وائرس فری

کورونا وائرس کے دوران سیرالیون میں IAAAEکی خدمات

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 6,737,872؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے393,784؍اور 3,273,904؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس کے ممبر (27 ممالک) یکم جولائی سے  اپنے اندرونی   بارڈر ایک دوسرے کے لئےکھول دیں۔

برطانیہ

برطانیہ کی جانب سے   ویکسین کے لئے ایک عالمی  virtual سمٹ کے ذریعے بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے  قریباً 7بلین پاؤنڈز اکٹھے ہوئے ہیں۔ یہ وعدے 50ممالک کی طرف سے کئے گئے ہیں۔ بل گیٹس فاؤنڈیشن نے اس میں 1.3بلین پاؤنڈز کا وعدہ کیا ہے۔  جبکہ برطانیہ کی جانب سے اگلے پانچ سالوں میں 1.65بلین پاؤنڈز کا وعدہ کیا گیا ہے۔   (بی بی سی)

برطانیہ کے بزنس سیکرٹری Alok Sharmaجو بدھ کے روز  پارلیمنٹ کے ایک سیشن کے دوران بیمار نظر آئے تھے، ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/AlokSharma_RDG/status/1268591674214809603?s=20

ایشیا

ایشین ممالک پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ البتہ دیگر ممالک سے مقابلۃً ان ممالک میں اموات کی شرح کم ہے۔ (بی بی سی)

قطر ائرویز کا کہنا ہے کہ وہ تدریجاً اپنے نیٹ ورک کو بحال کررہے ہیں اور 40مقامات کے لئے اپنی فلائٹس شروع کررہے ہیں۔  ہفتہ میں قریباً 170پروازیں ہوں گی۔ (ڈان)

https://twitter.com/qatarairways/status/1268571765514665984?s=20

انڈونیشیا

اندونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں  تین ماہ کے بعد مساجد کو باجماعت نمازوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ (بی بی سی)

امریکہ

ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے George Floydکو پیش کیا جانے والا ایک ویڈیو Tribute،Copyrights کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہٹا دیا ہے۔ (الجزیرہ)

American Airlines کا کہنا ہے کہ طلب میں اضافے کی وجہ سے  وہ جولائی سے اپنی55 فیصد ملکی اور 20ف یصد عالمی پروازیں شروع کردے گی۔ اس اعلان کے بعد کمپنی کے شیئرز میں 26.4 فیصد، یعنی فی شیئر14.97ڈالر کا اضافہ ہوا۔ (ڈان)

برازیل

برازیل میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اٹلی سے زیادہ ہو گئی ہے۔  اور اس فہرست میں برازیل کا تیسرا نمبر ہے۔  گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے 1,437؍اموات ہوئیں جو کہ ایک دن کا نیا ریکارڈ ہے۔ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد34,000سے تجاوز کرچکی ہے۔  (ڈان)

افریقہ

جنوبی افریقہ کے ایک بڑے ویکسین ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں ملک کے ہسپتالوں پر کورونا وائرس کے مریضوں کی وجہ سے دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

کینیا کی انتظامیہ نے پلاسٹک آلودگی پر قابو پانے کے لئے  پارکوں، ساحلوں، جنگلوں اور دوسرے علاقوں میں ایک دفعہ استعمال کئے جانے والے پلاسٹک جیسا کہ پانی کی بوتلیں وغیرہ پر پابندی لگا دی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

مڈگاسکر کی وزیر تعلیم کو سکولوں میں بچوں کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے  Covid-Organic ہربل مشروب  کے تلخ ذائقے کو زائل کرنے کے لئے وزارت کی طرف سے 2.2ملین ڈالرز کی ٹافیوں کا آرڈر دینے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔  ایک غریب ملک کی وزارت کے اس فضول خرچ پلان پر عوام کی طرف سے شدید غصے کے اظہار کے بعد یہ آرڈر منسوخ بھی کردیا گیا تھا۔ (ڈان)

مصر میں ہوٹلوں نے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے مقامی سیاحوں کو اپنی طرف متأثر کرنے کے لئے ہوٹلوں میں کلینک اور ریزیڈنٹ ڈاکٹر رکھنے کا ارادہ کیا ہے۔ (ڈان)

یوگینڈا کے وزیراعظم Ruhakana Rugunda کا کہنا ہے کہ ان کے بعض قریبیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد اپنے آپ کو 14دن کے لئے الگ کررہے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق  حکومت کے تمام وزراء کے ہر دوہفتے بعد کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے۔ (بی بی سی افریقہ)

آسٹریلیا

آسٹریلیا کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز ہونے والے ایک Black  Lives Matterکے ایک احتجاج کو، اس خطرے کی وجہ سے کہ اس سے کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے، اجازت دینے سے انکار  کردیا ہے۔ (بی بی سی)

فجی

فجی نےآج  جمعہ کے روز  جب اس کا آخری مصدقہ مریض بھی صحت یاب ہوگیا ہے، اپنے آپ کو کورونا وائرس فری ڈیکلیئر کیا ہے۔ فجی کی کل آبادی قریباً 930,000 ہے اور اس  میں کورونا وائرس کے کل 18 کیسز ہوئے اور کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔  (ڈان)

https://twitter.com/FijiPM/status/1268646239429525504?s=20

Bentley

Bentley کار کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ  ایک رضاکارانہ طور پر جاب چھوڑنے کی سکیم کے تحت اپنے عملہ میں 1,000کی کمی  کریں گے۔ (بی بی سی)

ویکسین

AstraZenaca کمپنی کے باس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوا کے تجربات ہورہے ہیں لیکن وہ اس کی ویکسین ابھی سے بنانا شروع کررہے ہیں تاکہ جب اس کی ضرورت پڑے تو یہ میسر ہو۔ (بی بی سی)

فٹ بال

Frobes کے مطابق Cristiano Ronaldo فٹ بال کی تاریخ کے وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے کھیلنے کے عرصہ میں 1بلین ڈالرز سے زیادہ رقم کمائی ہے۔ (سی این این)

سیرالیون میں IAAAEکی طرف سے مستحق افراد کو خوراک کی فراہمی

محض اللہ تعالی کے فضل سےجماعت احمدیہ سیرالیون جہاں خدمت دین میں ہمہ تن مصروف ہے وہیں اسلامی تعلیمات  کے مطابق خدمت انسانیت کے لئے بھی کوشاں ہے۔

سیرالیون کے عمومی حالات

کورونا وائرس کی وباء نے جہاں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو بھی بری طرح متأثر کیا ہے وہیں افریقہ کے پسماندہ علاقے، خصوصاً غریب لوگ اس وباء سے کئی گنا زیادہ متأثر ہوئے ہیں۔  سیرالیون  میں اس وباء سے اب تک 914؍افراد بیمار ہوئے ہیں اور 47 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے حکومت نے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ رات کے وقت 9بجے سے صبح 6بجے تک ملک بھر میں کرفیو ہوتا ہے۔ بین الاضلاعی سفروں پر پابندی ہے۔ مساجد اور چرچوں میں عبادتوں کی اجازت نہیں ہے۔ 

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سیرالیون  حکومت کی ہدایات پر عمل پیرا ہے۔

مؤرخہ 28 مئی کو جماعت احمدیہ عالمگیر کے آرکیٹیکٹ اور انجینیئرز کی تنظیم IAAAEکی جانب سے مکرم طاہر احمد فرخ، ریجنل مبلغ برائے نارتھ ریجن، کی نگرانی میں سیرالیون کے مکینی ریجن کے 8گاؤں میں 130مستحق خاندانوں کو  12,065,000 لیونز(بارہ ملین اور پینسٹھ ہزار لیونز) کی خوراک فراہم کی گئی۔

ان گاؤں میں IAAAE کا Gbonkobanaمیں موجود ماڈل ویلج بھی شامل ہے۔  اس پروگرام کے تحت جو اشیاء تقسیم کی گئیں ان میں 1,300کلوگرام چاول، 4بوری پیاز، 10بوری نمک، فیس ماسکس،  ٹماٹو پیسٹ کے 5کارٹن اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ 

اللہ تعالیٰ کے فضل سے  خدمت خلق کے اس کام کو لوگوں اور علاقہ کی انتظامیہ  کی طرف سے بہت پذیرائی ملی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کما حقہ انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی ۔سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button