حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 66، دو جون 2020ء)

برطانیہ میں کورونا سے ہونے والی اموات میں کمی

فرانس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اگلا مرحلہ شروع

مونٹی نیگرو وائرس فری ہوجائے گا

سپین میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

چینی ڈاکٹر کی کورونا وائرس سے ہلاکت

انڈونیشیا سے کوئی حج پر نہیں جائے گا

ٹرکش ائرلائن کی پروازیں، جاپان میں آتش بازی، برونڈی میں صدارتی انتخابات کا نتیجہ، Mayweather کی طرف سے جنازے کے اخراجات کی ادائیگی، 9سالہ بچے کے لئے ایوارڈکا اعلان، ہر گاؤں کو دو ٹی وی ملیں گے، کانگو میں پھر سے ایبولا، روانڈا نے کوئلے کے استعمال پر پابندی لگائی، نیوزی لینڈ میں جلد تمام پابندیاں ختم ہوجائیں گیں، سینیگال میں اساتذہ میں کورونا وائرس

Worldometers.info کی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 6,403,590؍ ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے افراد 378,119؍ ہیں جبکہ 2,932,760؍ افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHO

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ  دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کی 133 ویکسینوں پر کام ہوریا ہے جن میں سے 10 ویکسین کے امریکہ، برطانیہ اور چین میں طبی تجربات ہورہے ہیں۔ (سی این این)

یورپ

برطانیہ

بی بی سی بریک فاسٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے بارے میں ایک نظم نشر کی گئی:

بی بی سی پر آج نشر ہونے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور ویلز میں 22؍مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں کورونا وائرس سے 2,589؍اموات ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ سات ہفتے کی کم ترین تعداد ہے۔ (بی بی سی)

برطانیہ میں 10 ہفتے بعد سوموار سے پرائمری سکول کھولے گئے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق آدھے سے زیادہ والدین  کورونا وائرس کی وجہ سے خدشات کا شکار ہیں اور اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج رہے۔ (بی بی سی)

فرانس

فرانس لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے فیزٹو میں آگیا ہے چنانچہ اس سلسلے میں 100کلو میٹر سے زائد کے سفر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ (بی بی سی)

مونٹی نیگرو

مونٹی نیگرو میں کورونا وائرس کے آخری کیس کو 28 دن ہونے والے ہیں اور اگر کوئی نیا کیس سامنے نہ آیا تو ایک دن میں اسے کورونا وائرس فری ڈیکلیئر کردیا جائے گا۔ (بی بی سی)

سپین میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی۔ (ڈان)

روس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5,000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ (الجزیرہ)

ایشیاء

پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک طبی عملہ کے 1,904افراد متأثر ہوئے ہیں اور30 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (بی بی سی اردو)

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے مہاجر کیمپ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے۔ (بی بی سی)

چین

چین کے شہر ووہان میں 14 مئی سے یکم جون کے دوران 9.8 ملین لوگوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا اور کورونا وائرس کے 300 کیس سامنے آئے۔  ووہان کی آبادی11 ملین کے لگ بھگ ہے۔ (ڈان)

چین کے شہر ووہان کے ایک  ڈاکٹر Hu Weifeng کی Covid-19 کی وجہ سے کئی ماہ تک انتہائی نگہداشت  میں رہنے کے بعد وفات ہوئی ہے۔  (بی بی سی)

انڈونیشیا

انڈونیشیا نے اس سال کے لئے اپنے ملک سے حاجیوں کا حج کے لئے سعودی عرب جانا منسوخ کردیا ہے۔ انڈونیشا مسلم آبادی والا سب سے بڑا ملک ہے اورہرسال یہاں سے لاکھوں لوگ حج کا فریضہ ادا کرنے اور ان مقدس مقامات کی زیارت کے لئےسعودی عرب جاتے ہیں۔ سعودی انتظامیہ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ عمرہ اور حج مزید کسی نئی اطلاع کے آنے تک بند ہیں۔ (بی بی سی)

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 40 کیس اس ہفتے Incheon اور Gyeonggi کے صوبوں میں  چرچ میں ہونے والے اجتماعات سے ٹریس کئے گئے ہیں۔  (بی بی سی)

جاپان

جاپان میں یکم جون کو عوام کو خوش کرنے اور  کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے لئے دعائیہ آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔

بھارت

بھارت نےCovid-19  کے مریضوں کے علاج کے لئے Gilead Sciences کی اینٹی وائرل دوائی Remdesivir کے استعمال کی اجازت دی ہے۔ (الجزیرہ)

ٹرکش ائر لائن کا کہنا ہے کہ وہ 10؍ جون سے یورپ کے 6 ممالک کے 16 شہروں کے لئے پروازیں شروع کرنا شروع کرے گی۔ (الجزیرہ)

امریکہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ کئی روز سے ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہےاگرچہ بہت سے مظاہرین نے ماسک پہنے ہوئے ہیں۔ (بی بی سی)

میکسیکو

میکسیکو میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات گزشتہ روز10,000 سے تجاوز کرکے 10,167ہوگئی ہیں۔ (بی بی سی)

افریقہ

برونڈی کے الیکشن کمیشن  کے مطابق Evariste Ndayishimiye نے 70 فیصد ووٹ حاصل کرکے 20 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔  (بی بی سی افریقہ)

کینیا کے 9سالہ Stephen Wamukota کو پیڈل والی ہاتھ دھونے کی مشین بنانے پرملک کی طرف سے اعزازسے نوازا جائے گا۔ (بی بی سی افریقہ)

تنزانیہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی ہورہی ہے اور  دارالسلام میں صرف 4 ایکٹو کیسز ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

یوگینڈا میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے بعد فائنل ائر کے طلباء کے لئے سکول کھولنے میں ایک ماہ کی تاخیر کر دی گئی ہے۔ صدر کا کہنا ہے کہ ہر گاؤں کو ٹی وی کے ذریعے تعلیم کرنے کے لئے دوٹی وی سیٹ دئے جائیں گے۔ (بی بی سی افریقہ)

نائیجریا میں آج سے مساجد، چرچز اور ہوٹل کھولے جارہے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

روانڈا نے جنگلات کو کٹنے سے بچانے کے لئے دارالحکومت Kigali میں کوئلے کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ لوگوں کو گیس پر پکوائی کرنے کی تلقین کی جائے گی۔ (بی بی سی افریقہ)

وزیر صحت کے مطابق کانگو میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ایبولا کی وباء دوبارہ سے شروع ہوگئی ہے اور چار افراد کی ہلاکت ریکارڈ کی گئی ہے۔ اگست2018 سے لے کر اب تک 2,000 سے زائد افراد اس بیماری سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے 3,000 سے زائد مصدقہ کیس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

سینیگال کی وزارت تعلیم کے مطابق کئی اساتذہ مں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد  سکولوں کو مزید اطلاع آنے تک دوبارہ کھلنے سے روک دیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی تمام پابندیاں اگلے ہفتے تک ختم کردی جائیں گیں۔ بارڈر البتہ بند رہیں گے۔  (ڈان)

George Floyd

باکسنگ لیجنڈ Floyd Mayweather نے پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے George Floyd کے اہل خانہ کو  اس کے جنازے کے اخراجات برداشت کرنے کی آفر کی ہے۔ جسے بعض ذرائع کے مطابق اس کے اہل خانہ نے قبول کر لیا ہے۔ (الجزیرہ)

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button