حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 52، 19؍مئی 2020ء)

یورپ میں کاروں کی فروخت میں کمی

برطانیہ میں دو ملین لوگ بے روزگار

فرانس میں انتہائی نگہداشت کے مریضوں میں کمی

بھارت میں ایک لاکھ متأثرین

ٹرمپ کی عالمی ادارۂ صحت کو دھمکی

قطر میں عید کے دنوں میں پابندیاں

بیت المقدس عید کے بعد  کھلے گا

ٹینس سٹارز کی اشیاء کی نیلامی

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 ممالک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 4,924,016؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے320,792؍اور 1,928,091؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

امید کی جارہی ہے کہ  یورپی یونین آئندہ دنوں میں Remdesivir دوائی کی Covid-19 کے علاج کے لئے فروخت کی اجازت دے دے۔ (ڈان)

یورپ میں اپریل کے مہینے میں گذشتہ سال کے اسی دورانئے کے دوران کاروں کی فروخت میں 76.3فیصد کی کمی ہوئی۔ (بی بی سی)

برطانیہ

برطانیہ میں  اب تک 2ملین سے زائد لوگوں نے بے روزگاری کی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ (بی بی سی)

قومی اعداد و شمار کے ادارے کا کہنا ہے کہ  8 مئی تک ملک میں اس وقت تک ہونے والی متوقع اموات سے  54,437 زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔ (بی بی سی)

جرمنی

جرمنی میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 8,007 ہوگئی ہے اور انفیکشن کی شرح 0.9ہے۔ گذشتہ دس دن سے جرمنی میں کورونا وائرس کے روزانہ کیسز کی شرح 1,000 سے کم رہی۔ (بی بی سی)

جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کی وباء پر جلد قابو پایا جا سکتا ہے اگر دنیا مل کر کام کرے۔ (ڈان)

https://twitter.com/Reuters/status/1262435109011152896?s=20

جرمنی اور فرانس نے کورونا وائرس سے بری طرح متأثر ہونے والے یورپی ممالک کے لئے 500بلین یورو کی ایک گرانٹ کا وعدہ کیا ہے۔ (بی بی سی)

فرانس

فرانس میں انتہائی نگہداشت کے Covid-19کے مریضوں میں کمی ہوئی ہے اور یہ تعداد 2,000سے کم ہوگئی ہے۔ (ڈان)

روس

روس کے وزیراعظم  Mikhail Mishustin کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنے کام پر واپس آگئے ہیں۔ (الجزیرہ)

ایشیا

بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3,000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان)

ترکی

ترکی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے 535 ؍ترک غیر ممالک میں جاں بحق ہوئے۔ ان میں سے 438کی تدفین ترکی میں ہوئی۔ (ڈان)

https://twitter.com/anadoluagency/status/1262461667507687430?s=20

سنگا پور

سنگاپور حکومت نے 357 کورونا وائرس متأثرین سے  بڑی تعداد میں ان کے موبائل پر ایسے ٹیکسٹ میسج بھیجنے پر معافی مانگ لی ہے  جن میں انھیں کہا گیا تھا کہ انھیں دوبارہ کورونا وائرس ہوگیا ہے۔ (بی بی سی اردو)

امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر اگلے 30دن میں عالمی ادارۂ صحت نے  نمایاں بہتری نہ دکھائی تو امریکہ اس کی امداد مستقل طور پر بند کردے گا۔ (ڈان)

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1262577580718395393?s=20

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اینٹی ملیریا دوائی Hydroxychloroquinکی ایک گولی روزانہ کھارہے ہیں۔  ان کی اپنی انتظامیہ کا  کہنا ہے کہ یہ دوائی کورونا وائرس کے خلاف کارآمد نہیں ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1262656719630610433?s=20

افریقہ

کل کیسز:88,507

صحت یاب: 34,034

وفات یافتگان:2,836

(بی بی سی)

جنوبی سوڈان کے  نائب صدرRiek Macharاور ان کی اہلیہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ نائب صدر کے دفتری عملہ اور  حفاظتی عملہ کے کئی ارکان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ (ڈان)

تنزانیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہونے کے بعد پروازوں پر  لگائی گئی پابندی کو ہٹالیا ہے۔ غیر ملکی مسافروں کو قرنطینہ بھی نہیں کیا جائے گا۔ (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/officialtcaa/status/1262693779674464263?s=20

نائیجیریا کی ریاست کانو میں مسلمانوں کو نماز جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

یوگینڈا کے صدر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے پہلے حکومت ہر چھ سال سے اوپر کی عمر والے کو فیس ماسک مفت فراہم کرے گی۔ (بی بی سی افریقہ)

آسٹریلیا

آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100ہوگئی ہے۔ جبکہ یہاں 7,000کے قریب مصدقہ کیسز ہیں۔ (بی بی سی)

مشرق وسطیٰ

قطر نے عیدالفطر کی تعطیلات  کے دوران کھانے کی دوکانوں، ریستوران،  میڈیکل سٹور وغیرہ کے علاوہ باقی تمام کاروباروں پر  30مئی تک پابندی لگادی  ہے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/MOCIQatar/status/1262519555085271053?s=20

یروشلم

بیت المقدس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  وہ عیدالفطر کے بعد مسجد کو نمازیوں کے لئے کھول دیں گے۔ (الجزیرہ)

امریکہ کے ایک ریسٹورنٹ میں سماجی دوری کے لئے استعمال کیا جانے والا ایک دلچسپ اور عجیب طریقہ۔

https://twitter.com/Reuters/status/1262416405594427392?s=20

UBER

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ  اپنے عملہ میں مزید 3,000کی کمی کررہی ہے۔ اس سے قبل بھی کمپنی نے 3,700 کارکنان کو فارغ کردیا تھا۔ (ڈان)

QATAR AIRWAYS

قطر ائر ویز کا کہنا ہے کہ  ان کا جہاز کا عملہ اب حفاظتی لباس بھی پہنے گا۔ اس سے پہلے عملہ  صرف فیس ماسکس اور دستانے استعمال کررہا تھا۔ اور مسافروں کے لئے فیس ماسکس پہننا لازمی ہوگا۔ (ڈان)

 FORMULA ONE

کار ریسنگ کے ادارے کا کہنا ہے کہ اگر ان کو قرنطینہ سے استثناء نہ دیا گیا تو اس سال  برٹش گرینڈ پری کا انعقاد مشکل ہے۔ (بی بی سی)

پاکستان کے مشہور ٹینس کھلاڑی اعصام الحق کی طرف سے غریبوں کو کھانا کھلانے کی مہم میں مشہور ٹینس کھلاڑیوں Novak Djokovic, Rafael Nadal, Roger Federer, Maria Sharapova, Sania Mirza وغیرہ نے اپنی دستخط شدہ یادگار اشیاء نیلامی کے لئے دی ہیں۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/aisamhqureshi/status/1260348709331763207?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button