حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 29، 26؍اپریل 2020ء)

سپین میں 14سال سے کم عمر بچوں کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت

اٹلی اور سپین میں ہلاکتوں کی تعداد میں کافی کمی

ووہان میں کورونا وائرس کا کوئی بھی مریض ہسپتال میں زیر علاج نہیں

امریکہ نے کورونا وائرس کی مزید 6علامات کا کیا اعلان

پہاڑ پر پاکستان کے جھنڈے کی شبیہہ

گھر جانے کی قیمت 28ٹن پیاز

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 2,973,132؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے206,008؍اور 873,878؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

John Hopkins University کے مطابق دنیا بھر میں Covid-19سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ (سی این این)

https://twitter.com/Reuters/status/1254428724310806528?s=20

ممالک جن میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے

گذشتہ کچھ ہفتوں سے یورپ اور امریکہ میں کورونا وائرس کی کافی شدت دیکھنے میں آئی۔  ان کے علاوہ کچھ اور ممالک بھی ہیں جہاں او وائرس کی کافی شدت ہے۔

Ecuador میں اس وقت Covid-19 کے 22,791 مصدقہ کیسز ہیں۔ اس وقت وہاں ہلاکتوں کی تعداد 900 سے کم ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کو ان کے وفات یافتگان کو دفنانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

برازیل میں Covid-19کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 55,224 ہے اور 3,762 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ یہ لاطینی امریکہ کا سب سے متأثرہ ملک ہے۔

ترکی میں پہلا کیس 11؍مارچ کو رجسٹر ہوا تھا اور اب یہاں 107,773 مصدقہ کیسز ہیں ۔ اور یہ دنیا میں اس وقت ساتویں نمبر پر ہے۔  یہاں 2,706 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

روس میں 28؍مارچ کو Covid-19 کے مریضوں کی تعداد قریباً 1,000 تھی جو اب 74,588ہوگئی ہے۔ اور یہاں 681 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (بی بی سی)

16 دن میں ایک لاکھ اموات

 Covid-19 سے ہونے والی پہلی ہلاکت 11؍جنوری کو ووہان، چین میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے 90؍دن بعد ان اموات کی تعداد 100,000 ہوگئی۔ جبکہ اگلی 100,000؍اموات صرف 16دن میں ہوئیں۔ (بی بی سی)

یورپ

ایک جھوٹی خبر ۔ اور سچ کیا ہے؟

ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو یہ خبر گردش کررہی ہے کہ  برطانیہ میں ویکسین کے ٹرائل کا پہلا رضاکار جاں بحق ہوگیا ہے۔ یہ خبر سراسر غلط ہے۔ ادراے نے لوگوں کو نصیحت کی ہے کہ ایسی کوئی بھی خبر شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیا کریں۔

https://twitter.com/DHSCgovuk/status/1254406873928908802?s=20

برطانیہ

برطانیہ میں Covid-19سے ہسپتالوں میں مزید413؍اموات ہوئی ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/DHSCgovuk/status/1254439544507826179?s=20

برطانوی وزیراعظم  Boris Johnson سوموار سے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔  وہ Covid-19سے بیمار ہوئے تھے اور دو ہفتے پہلے، انتہائی نگہداشت میں رہنے کے بعد، ہسپتال سے فارغ ہوئے تھے۔ (بی بی سی)

سپین

سپین میں 6ہفتے تک گھروں میں بند رہنے کے بعد بالآخر لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے 14سال سے کم عمر بچوں کو گھر سے باہر نکلنے اور کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔  (ڈان)

https://twitter.com/AFPphoto/status/1254436322560872448?s=20

سپین میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 20؍مارچ کے بعد کسی بھی ایک روز میں سب سے کم 288؍اموات ہوئی ہیں۔ سپین میں ہلاکتوں کی کل تعداد23,190ہے۔ (بی بی سی)

اٹلی

اٹلی میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 260؍افراد Covid-19سے جاں بحق ہوئے۔ یہ  14؍مارچ کے بعد کسی بھی ایک روز میں ہونے والی سب سے کم اموات ہیں۔

https://twitter.com/AFP/status/1254441239413436417?s=20

اٹلی کے وزیراعظم Giuseppe Conteکا کہنا ہے کہ  اٹلی لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے4مئی سے  سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ مینوفیکچرنگ  کے شعبہ کو کھول رہا ہے ۔ جبکہ سکول ستمبر سے شروع ہوں گے۔  (الجزیرہ)

ایشیا

پاکستان

سوئٹزرلینڈ کے  Matterhornپہاڑ پر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اظہار یکجہتی و ہمدردی کے طور پر طاقتور پروجیکٹر کی مدد سے  پاکستان کے قومی جھنڈے کی شبیہہ بنائی گئی۔

لhttps://twitter.com/zermatt_tourism/status/1253966887861583872?s=20

بھارت

بھارت میں ایک دن میں سب سے زیادہ 1,990کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور کل تعداد26,496ہوگئی ہے۔ اب تک بھارت میں Covid-19سے 824؍اموات ہوچکی ہیں۔ (سی این این)

چین

ووہان  چین کا وہ شہر ہے جس میں سب سے پہلے کورونا وائرس پھیلنا شروع  ہوا تھا۔ ہیلتھ کمیشن کے مطابق ووہان میں اس وقت کورونا وائرس کا کوئی بھی مریض کسی بھی ہسپتال میں زیر علاج نہیں ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آخری مریض بھی جمعہ کے روز صحت یاب ہوگیا تھا۔ ووہان میں Covid-19کے 46,452کیس رپورٹ ہوئے تھے جو  چین کے کل کیسز کا 56فیصد ہیں۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/PDChina/status/1254308521371299840?s=20

ووہان میں Covid-19سے3,869ہلاکتیں ہوئی ہیں جو کہ چین کی کل ہلاکتوں کا 84فیصد ہیں۔ (الجزیرہ)

چین میں مسلسل دسویں روز بھی  Covid-19سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ (ڈان)

ہانگ کانگ

ہانگ کانگ میں گذشتہ ایک ہفتے میں تین دن ایسے بھی تھے جب کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں ہوا۔ ہانگ کانگ میں مصدقہ کیسز کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔ (سی این این)

امریکہ

امریکہ کے بیماریوں کے روک تھام کے ادارے نے  کورونا وائرس کے متعلق اپنی معلومات کو بڑھاتے ہوئے کورونا وائرس کی مزید 6علامات اپنی  ہدایات میں شامل کی ہیں۔  اس سے پہلے صرف بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی علامات بتائی گئی تھیں۔ اس لسٹ میں نئی علامات یہ ہیں:

Muscle Pain, Headache, Sore Throat, and new loss of taste or smell.  Chills, Repeated Shaking with Chills

ادارے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متأثر ہونے کے بعد 2سے14دن میں ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہوسکتی ہے۔ (بی بی سی)

کینیڈا

کینیڈا کے محکمۂ صحت نے ایک انتباہ جاری کیا ہے اور لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس  کی احتیاط اور علاج کے لئے ملیریا کی ادویات Hydroxychlorquine اور Chloroquine استعمال نہ کریں۔  محکمہ کا کہنا ہے کہ اس کے سنگین بد اثرات ہو سکتے ہیں۔  (ڈان)

https://twitter.com/GovCanHealth/status/1254246655433588736?s=20

کینیڈا کے وزیراعظم Justin Trudeauنے ایک وڈیو پیغام کے ذریعے سے جماعت احمدیہ اور  Humanity Firstکی کوششوں کو سراہا ہے۔

https://twitter.com/humanityfirst/status/1254179274808057857?s=20

مشرق وسطی

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے رمضان کے مہینے کے دوران  لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے۔ مکہ کے علاوہ اکثر مقامات پر کاروباری مراکز کو صبح 9سے شام 5بچے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی عرب میں Covid-19کے 16,000سے زائد مصدقہ کیسز ہیں اور 136 ؍اموات ہوئی ہیں۔ (الجزیرہ)

ایران

ایران کے صدرحسن  روحانی نے کہا ہے کہ ایران کا ارادہ ہے کہ ملک کے ان حصوں میں مساجد کھول دی جائیں جو  کہ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پاچکے ہیں۔  ایران کے علاقوں کو مریضوں اور اموات کے لحاظ سے تین رنگوں، سفید، پیلا اور  سرخ میں تقسیم کیا جائے گا۔ اور اس تقسیم کے حساب سے ہر علاقے میں سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ (ڈان)

افریقہ

جنوبی افریقہ

کورونا وائرس کے خلاف مدد کے لئےکیوبا کی بھجوائی گئی 217؍طبی کارکنان کی ایک ٹیم آج جنوبی افریقہ پہنچی ہے۔ کیوبا اب تک ایسے طبی دستے دنیا کے22 ممالک میں بھجوا چکا ہے۔ (africanews)

نائجیریا

آج ریڈ کراس کے عملے نے نائجیریا کے شہر لاگوس میں کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈاؤن سے متأثر ہونے والے طبقے میں ریلیف پیکج تقسیم کئے۔  اس پیکج میں ایک خاندان کے لئے 6ہفتے کی  بنیادی خوراک شامل ہے۔ (africanews)

سیرالیون

سیرالیون میں کورونا وائرس کےمریضوں کی کل تعداد 93ہوگئی ہے۔ 4 ؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 10صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پیرو

پیرو میں لاک ڈاؤن کے انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے 17پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔  جمعہ کے روز پیرو کے صدر نے  وزیر داخلہ Carlos Moranکو برطرف کردیا تھا۔ وزیر داخلہ کو پولیس اہلکاروں کو حفاظتی فیس ماسک نہ فراہم کرنے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1254389998700371970?s=20

گھر جانے کے لئے 28ٹن پیاز خریدے

پریم مورتی پانڈے جو ممبئی کے ائرپورٹ پرملازم ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے  ممبئی میں پھنس گئے تھے۔ انہوں نے گھر جانے کا یہ حربہ نکالا کہ 28ٹن پیاز خرید کر ایک ٹرک میں لادے اور  پیاز فروخت کا روپ دھار کر کے 1,400 کلومیٹر دور اپنے گھر پرایاگ راج پہنچے۔  مگر اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد وہاں کی انتظامیہ نے  ان کو معمول کی کارروائی کرتے ہوئے قرنطینہ بھیج دیا۔ (سی این این)

Big Virtual Iftar۔ جماعت احمدیہ یوکے

شعبہ تبلیغ جماعت احمدیہ یو کے گذشتہ چند سالوں سے رمضان میں افطار ڈنر کا انعقاد کرتا آ رہا ہے۔ گذشتہ سال بھی مسجد بیت الفتوح، مورڈں میں دو ایسے افطار ڈنر پروگرام کیے گئے اور اس میں کئ سو غیر از جماعت مہمانوں نے شرکت کی۔ اس کا بنیادی مقصد جماعت احمدیہ کا تعارف اور مہمانوں کو رمضان اور روزے کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا اور کمیونیٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہوتا ہے۔

اس سال کرونا کی وبا اور اسکے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر مسجد میں یہ انتظام نہیں ہوسکا۔ لہذا شعبہ تبلیغ اور مجلس خدام الاحمدیہ یو کے نے مل کر Virtual Iftar کا پروگرام بنایا۔ اور اس سلسلہ کا پہلا پروگرام گذشتہ روز بروز ہفتہ 25؍اپریل کو پہلے روزے کی افطار کے وقت منعقد ہوا۔

اس پروگرام کا آغاز ایک BigVirtualIftar# ٹویٹر ٹرینڈ کے ساتھ ہوا جو سہ پہر تین بجے کیا گیا۔ اس میں تقریباً پانچ سو لوگوں نے حصہ لیا۔ اس کا مقصد لوگوں کو افطار پروگرام کے بارے میں آگاہی اور قرآن و حدیث کی روشنی میں رمضان کے احکام و اغراض سے آگاہی تھی۔

افطار پروگرام Youtube Channel پر براہ راست 7.15 پر دکھایا گیا۔ اسکی صدارت مکرم عثمان احمد صاحب نے کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جو طاہر احمد خالد صاحب، (مربی سلسلہ) نے کی۔ پروگرام کے تعارف اور سوال و جواب کے پینل میں مربیان سلسلہ منصور کلارک صاحب، عطاء الفاطر طاہر صاحب، رضا احمد صاحب اور ظافر ملک صاحب شامل تھے جبکہ Moderating مظفر شاہ صاحب نے کی۔

پروگرام کے دوران دو ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔ ایک وڈیو میں دیکھایا گیا کہ خدام الاحمدیہ وبا کے دوران کیسے لوگوں کی مدد کر رہی ہے اور دوسری ویڈیو کے ذریعہ ان ہیروز کے لئیے دعا کی ترغیب دی گئی جو وبا کے آزمائشی دور میں صفِ اول پر خدمت انسانیت میں پیش پیش ہیں جیسا کہ ڈاکٹرز اور نرسز وغیرہ۔

آخر پر افطار کے وقت پر بلال محمود صاحب کی دی گئی اذان کی وڈیو چلائی گئ۔

200 سے زائد افراد نے یہ پروگرام لائیو دیکھا اور کئی افراد نے اس پر تبصرے بھی کیے اور سوالات بھی پوچھے۔

اللّٰہ تعالیٰ یہ کوشش قبول فرمائے اور ہمیں حقیقی اسلام کا پیغام دنیا تک پہچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ: راجہ عطاء المنان، نمائندہ الفضل انٹرنینشل یوکے)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button