متفرق مضامین

برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات

(مبارز نجیب وڑائچ)

برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات جن کو مسیح الزماں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اورآپؑ کے خلفائے کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین نےبرکت بخشی

15؍فروری 1884ء میر عباس علی صاحب لدھیانوی کے نام امرتسر سے لکھا گیا

مکتوب نمبر42

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مخدومی مکرمی اخویم میر صاحب سلمہ ٗ۔ بعد سلام مسنون

آں مخدوم کا خط آج امرتسر میں مجھ کو ملا۔ پانچ جلدیں حصہ اوّل و دوئم و سوئم روانہ ہو چکی ہیں۔ ایک خط دہلی کے علماء کی طرف سے اس خاکسار کو آیا تھا کہ مولوی محمد نے تکفیر کا فتویٰ بہ نسبت اس خاکسار کے طلب کیا ہے۔ نہایت رفق اور ملائمت سے رہنا چاہئے۔ آج حضرت خداوندکریم کی طرف سے الہام ہوا۔

یَا عَبْدَالرَّافِعِ اِنِّیْ رَافِعُکَ اِلَیَّ۔ اِنِّیْ مُعِزُّکَ لَامَانِعَ لِمَا اُعْطِیْ۔

(تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ۷۹)

شاید پرسوں مکرر الہام ہوا تھا۔

یٰیَحْیٰ خُذِ الْکِتٰبَ بِقُوَّۃٍ۔ خُذْھَا وَلَا تَخَفْ سَنُعِیْدُھَا سِیْرَتَھَا الْاُوْلی

ٰ یہ آخری فقرہ پہلے بھی الہام ہو چکا ہے۔

۱۵/ فروری ۱۸۸۴ء مطابق 16/ ربیع الثانی 1301ھ

(مکتوبات احمد جلد اول صفحہ 597)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button