کچھ جامعات سے

جامعۃ المبشرین گھاناکے زیر اہتمام گھانا کے یوم آزادی کی تقریب

(فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گھانا)

مورخہ 6؍مارچ کو گھانا کا یومِ آزادی ہے۔ یہ دن ہر سال جامعۃ المبشرین میںپورے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ چنانچہ اس مرتبہ بھی گھانا کے یوم آزادی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جامعہ ہال کو گھانا کے جھنڈوں کے رنگوں سے سجایا گیا۔ خاکسار (پرنسپل جامعۃ المبشرین گھانا ) کو اس تقریب کی صدارت کرنے کی توفیق ملی۔ تلاوت مکرم جلال ایسل صاحب نے کی۔ مکرم عبد الوہاب آدم صاحب نے گھانا کا عہد دہرایا۔ جامعہ کے استاد مکرم حافظ لبیب عبد اللہ صاحب نے حب الوطن من الایمان کے عنوان پر تقریر کی۔ اس کے بعد گھانا سے تعلق رکھنے والے طلباء نے قومی ترانہ پڑھا۔ بعد ازاں جامعہ میں موجود طلباء نے، جن کا 13؍مختلف ممالک سے تعلق ہے،اپنے اپنے ملک کا قومی ترانہ پڑھا۔ مدرسۃ الحفظ کے طلباء نے بھی اس میں حصہ لیا۔ آخر پر اساتذہ نے پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا۔ ہر سال جامعہ میں موجود ہر ملک کے قومی ترانے پڑھے جاتے ہیں۔ آخر پر خاکسار نے گھانا کا جھنڈا لہرایا اور اجتماعی دعا کروائی۔

بعدازاں مارچ پاسٹ کی تقریب ہوئی۔ پہلا دستہ مدرسۃ الحفظ کے طلباء کا تھا اور پھر ترتیب وار جامعہ کی کلاسز کے دستے تھے۔ جامعہ سے لے کر اکرافُو گاؤں کی مسجد تک اور پھر جامعہ واپسی تک طلباء نے مارچ پاسٹ کیا۔ اس دوران طلباء songs of praise پڑھتے رہے اور گھانا کے اور اپنے اپنے ملکوں کے جھنڈے لہراتے رہے۔ آخر پر تمام طلباء و اساتذہ کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button