افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کے مکینی ریجن میں مسجد بیت الہادی کا بابرکت افتتاح اور تقریبات آمین

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیہ مسلم جماعت سیرالیون کو مکینی ریجن کی جماعت روبیشے (Rogbesseh) میں ایک نئی مسجد کے افتتاح کی توفیق ملی۔ الحمد للہ

اس علاقہ میں جماعت کا نفوذ 2015ء میں ہوا تھا۔ اس مسجد کی تعمیر کا تمام خرچ مکرم ڈاکٹر ناصر احمد صاحب آف جرمنی، ان کی بیٹیوں، بیٹوں ،بہن اور نواسوں نے مرحومہ مکرمہ بشریٰ تبسم صاحبہ کی طرف سے ادا کیا۔ فجزاھم اللہ احسن الجزاء۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت اس مسجد کا نام مسجد بیت الہادی عطا فرمایا ہے۔

اس مسجد کا سنگ بنیاد مورخہ 9؍اکتوبر2019ء کو مکرم طاہر احمد بھٹی صاحب ریجنل مبلغ مکینی نے رکھا تھا اور اس مسجد کی تعمیر کے کام کی مکمل نگرانی کی سعادت بھی آپ ہی کو حاصل ہوئی۔ مسجد کا کل مسقف حصہ 36×41فٹ ہے اور اس میں 200؍افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔ مسجد کی تعمیر میں علاقہ کے لوگوں نے بہت سے وقار عمل کیے اور اس طرح تعمیر کے خرچ میں کافی بچت ہوئی۔ فجزاھم اللہ احسن الجزاء۔

افتتاح کی تقریب کا باقاعدہ آغاز دن 11؍بجے مکرم سعید الرحمٰن صاحب امیر جماعت سیرالیون کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا جس کے بعد مہمانوں کا تعارف کروایا گیا۔ مکرم امیرصاحب نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے نماز باجماعت کی اہمیت، آمد امام مہدی علیہ السلام اور بدرسومات سے بچنے کی طرف توجہ دلائی۔ بعد ازاں امیر صاحب نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر مسجد کا افتتاح کیا اور دعا کروائی۔ اس کے بعد اسی مسجد میں نماز ظہر باجماعت ادا کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین کے لیے طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔

اس بابرکت تقریب میں15غیر از جماعت امام، علاقہ کے کونسلر، چیفڈم سپیکر، سیکشن چیف، علاقہ کے عیسائی پادری، صحافی، 120؍غیر ازجماعت احباب سمیت کل 350؍سے زائد افراد شریک ہوئے۔

دعا ہے کہ یہ مسجد ہمیشہ نمازیوں سے آباد رہے۔ آمین

تقاریب آمین:گذشتہ دنوں مکینی ریجن کی 3؍جماعتوں میں تقاریب آمین کا نعقاد کیا گیا جن میں 64طلباء و طالبات میں قرآن کریم ناظرہ کا پہلا دور مکمل کرنے پر سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔ ان بابرکت تقریبات میں ایک ممبر آف پارلیمنٹ، 24غیر از جماعت ائمہ سمیت650سے زائد افراد شامل ہوئے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button