حالاتِ حاضرہ

کچھ کھیلوں کی دنیا سے

گذشتہ دنوں ہونے والے بعض دلچسپ مقابلوں اور کھیلوں سے متعلق خبروں کی مختصر تفصیل پیش خدمت ہے:

کرکٹ

پاکستان میں جاری PSLمیں آخر کار لاہور قلندر بھی جیت گئی: مورخہ 3؍مارچ کو 8میچوں کے بعد بالآخر لاہور قلندر کی ٹیم کو فتح نصیب ہوئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف انہوں نے پہلے کھیلتے ہوئے 209 رنز سکور کیے جس کے مقابلہ میں کوئٹہ کی ٹیم صرف 172 رنز بنا سکی۔ لاہور کےBen Dunkنے 43گیندوں پر93 رنز سکور کیے اوربہترین کارکردگی کی بنا پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

٭…اب تک ہونے والے مقابلہ جات کے بعد ملتان سلطان کی ٹیم 11؍پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔بلے بازوں میں Luke Ronchi۔ 266رنز کے ساتھ اور گیند بازوں میں محمد حسنین 14 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں ۔

٭…انگلینڈ کے کھلاڑی ہاتھ نہیں ملائیں گے: کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے دورۂ سری لنکا کے دوران ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے ہاتھ نہیں ملائیں گے بلکہ مکے سے مکا ٹکرائیں گے۔

٭…نیوزی لینڈ نے کیا ٹیسٹ نمبر ون انڈیا کو کلین سویپ:21تا24؍فروری کو ویلنگٹن میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے یک طرفہ مقابلہ کے بعد انڈیا کو 10وکٹوں سے شکست دی۔ دوسری اننگز میں انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 9رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے Tim Southee نو وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

جبکہ29؍فروری تا 2؍مارچ کو کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دےدی۔ نیوزی لینڈ کےKyle Jamiesonمین آف دی میچ اور نیوزی لینڈ ہی کے Tim Southee مین آف دی سیریز قرار پائے۔

٭…آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ Championship کا پہلا ایڈیشن 2019-21ء میں کھیلا جارہا ہے۔ اس میں 9 ٹیمیں شامل ہیں جس میں پہلی دو پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں 2021ء میں انگلینڈ کے لارڈز گراؤنڈ میں فائنل کھیلیں گی۔

اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد انڈیا 360پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کی پانچویں پوزیشن ہے۔

٭…آسٹریلیا نے ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت لیا: خواتین کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جو آسٹریلیا میں کھیلا جارہا تھا اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ فائنل 8مارچ کو میلبورن میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے ایک یک طرفہ مقابلے میں انڈیا کو ہرا کر پانچویں بار ورلڈ چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے4وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے جس کے جواب میں انڈیا کی ٹیم 99 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی Alyssa Healyنے75رنز سکور کیے اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ آسٹریلیا ہی کی Bet Mooney جنہوں نے اس میچ میں 78 رنز بنائے، ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

٭…500ٹی ٹونٹی کھیلنے والے پہلے کھلاڑی: 4؍مارچ کو جب ویسٹ انڈیز کے Kieron Pollard سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اترے تو وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی تھے جو کہ500واں ٹی ٹونٹی میچ کھیل رہے تھے۔

ویسٹ انڈیز نے یہ دو میچز کی سیریز 2۔ 0سے جیت لی۔ اس سے قبل ون ڈے سیریز میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 3-0سے کلین سویپ کیا تھا۔

فٹ بال

٭…یکم مارچ کو سپینش لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ نے بارسلونا کو 2۔ 0 سے ہرا دیا۔ میڈرڈ کی طرف سے Vinicius JuniorاورMarianoنے گول سکور کیے۔ اس کے ساتھ ہی ریال میڈرڈ کی ٹیم سپینش لیگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

٭…لیورپول کو کس نے ہرایا؟:Watford، جی ہاں، آپ میں سے اکثر یہ نام پہلی بار سن رہے ہوں گے۔ اور ایک سال سے زائد عرصہ میں یہ پہلی بار تھا کہ Liverpoolکی ٹیم گول پر صرف ایک ہی حملہ کر پائی۔
29؍فروری کوانگلش پریمیئر لیگ کے اس میچ میں Watfordنے ہوم گراؤنڈ پر لیگ کی نمبر ون ٹیم Liverpoolکو 3۔ 0سے ہرادیا۔ اگر Liverpoolیہ میچ جیت جاتا تو یہ ان کی19ویں لگاتار جیت ہونی تھی جو کہ ایک ریکارڈ ہوتا۔ یاد رہے کہ وہ Arsenal کا ایک پورا سیزن ناقابل شکست رہنے والا ریکارڈ توڑنے میں بھی کامیاب ہو سکتے تھے۔ کس کو اندازہ تھا کہ EPLکی ساری ٹیموں کو چھوڑ کر Watfordکی ٹیم ان کو ایسا کرنے سے روک دے گی۔

Liverpoolکی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 79 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

متفرق

٭…MotoGPکی پہلی دو ریسیں ملتوی: کرونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک نے بعض ممالک کے مسافروں پر اپنے ملک آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ قطر نے اٹلی سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگائی ہے اور MotoGPکے 6 رائڈرز (Riders)اٹالین ہیں۔ اس لیے قطر میں ہونے والی ریس ملتوی کردی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق22مارچ کو تھائی لینڈ میں ہونے والی ریس لوگوں اور ریس میں حصہ لینے والوں کے فائدے کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔ تھائی لینڈ ان ممالک میں سے ہے جن میں کورونا وائرس کے کیسز کافی تعداد میں موجود ہیں۔

٭…انگلینڈ کے ٹرمپ کی جیت: انگلینڈ کے Judd Trump نے Yan Bigtaoکو 10۔4 سے ہرا کر پانچویں مرتبہ سنوکر کی پلیئرز چیمپین شپ جیت لی ہے۔ دو فریم میں انہوں نے 100پوائنٹس سے زیادہ کی بریک بھی لی۔

٭…ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرے میں؟: ٹوکیو اولمپکس 24جولائی تا 9؍اگست کو منعقد ہونی ہیں۔ لیکن جاپان کی اولمپک منسٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سال کے آخر میں بھی منعقد کی جا سکتی ہیں۔ مگر اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اور پوری کوشش کی جارہی ہے کہ یہ اولمپکس اپنے وقت پر منعقد کی جائیں۔

٭…بیڈمنٹن ایشین چیمپین شپ:21تا 26؍اپریل کو چین میں ہونے والی ایشین بیڈمنٹن چیمپین شپ کورونا وائرس کی وجہ سے فلپائن میں منعقد ہوگی۔

٭…ایتھلیٹکس:2مارچ کو ٹوکیو میں ہونے والی marathonمیں ایتھوپیا کے Birhanu Legese نے مقررہ فاصلہ 2گھنٹے4 منٹ اور 15سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ریس کو دیکھنے کے لیے بہت کم شائقین گلیوں اور سڑکوں پر نظر آئے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button