از مرکز

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی نصائح اور ہدایات

06؍ مارچ 2020ء

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 6؍مارچ2020ء میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے درج ذیل نصائح فرمائیں جو قارئین الفضل انٹرنیشنل کے استفادہ کے لیے پیش خدمت ہیں:

٭حکومتوں اور محکموں کی طرف سے دی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔

٭بعض ہومیو پیتھی دوائیاں حفظ ماتقدم اور ممکنہ علاج کے طور پر بتائی گئی تھیں۔ ان کو استعمال کرنا چاہیے۔

٭مجمع سے بچنا چاہیے۔

٭مسجد میں آنے والوں کو احتیاط کرنی چاہیے ۔اگر ہلکا سا بھی بخار ہے ،جسم ٹوٹ رہا ہے یا چھینکیں نزلہ وغیرہ ہے تو مسجد کے حق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مسجد میں نہیں آنا چاہیے۔

٭چھینک لیتے وقت منہ پر ہاتھ یا رومال رکھیں۔

٭ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔

٭اگرہاتھ گندے ہیں تو چہرے پر نہ لگائیں۔

٭ ہاتھوں پر سینیٹائزر(sanitizer) لگا کر رکھیں یا دھوتے رہیں۔

٭ اگر وضوصحیح طرح کیا جائے تو ظاہری صفائی بھی ہے اور جو انسان وضو کرے گا اور نماز بھی پڑھے گا تو یہ ایک روحانی صفائی کا بھی ذریعہ بن جاتا ہے۔

٭جرابیںروزانہ تبدیل کرنی چاہئیں اور دھونی چاہئیں۔

٭جسم کی صفائی اور فضا کی صفائی بھی بہت ضروری ہے۔ اس طرف خاص توجہ دینی چاہیے۔

٭اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ اس بہانے سے مسجد میں آنا چھوڑ دیں ۔اپنی ظاہری حالت کو دیکھ کر اپنے دل سے فتویٰ لینا چاہیے اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ دلوں کے حال کو جانتا ہے اور اس لیے اگر کوئی بیماری ہے تو ڈاکٹروں سے تسلی کروا لیں کہ یہ کس قسم کی بیماری ہے۔

٭مصافحوں سے آجکل پرہیز کرنا ہی بہتر ہے۔

٭اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے بداثرات سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور ہر احمدی کو ان دنوں میں خاص طور پر دعاؤں کی طرف اور اپنی روحانی حالت کو بہتر کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے اور دنیاکے لیے بھی دعا کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ان کو بھی ہدایت دے۔ اللہ تعالیٰ دنیا کو توفیق دے کہ وہ بجائے دنیاداری میں زیادہ پڑنے کے اور خدا تعالیٰ کو بھولنے کے اپنے پیدا کرنے والے خدا کو پہچاننے والے ہوں۔ آمین۔

متعلقہ مضمون

تبصرے 2

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button