یورپ (رپورٹس)

نواں ریفریشر کورس عہدیداران جماعت احمدیہ فرانس

(منصور احمد مبشر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل فرانس)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فرانس کے تمام جماعتی عہدیداران کا نواں ریفریشر کورس مورخہ 15؍جنوری کو مسجد مبارک Saint Prix فرانس میں منعقد ہوا۔

اس کورس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت مکرم اشفاق ربانی صاحب امیر جماعت احمدیہ فرانس نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم مع فرنچ ترجمہ سے ہوا۔ جس کے بعد مکرم امیر صاحب نے چند نصائح کیں۔اس کے بعد فہیم نیاز صاحب نیشنل جنرل سیکرٹری صاحب نے کورس کا ایجنڈا پیش کیا۔ پہلی پریزنٹیشن نظام جماعت کے تعارف کے بارے میں تھی جو مشنری انچارج فرانس مکرم نصیر احمد شاہد صاحب نے دی۔ اس کے بعد نیشنل سیکرٹریان تحریک جدید و وقف جدید نے اپنی اپنی پریزنٹیشنز پیش کیں۔

بعد ازاں شاملین ریفریشر کورس کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ہر گروپ پر ایک مربی سلسلہ کو نگران مقرر کیا گیا۔ ان مربیان کرام نے تربیت،مال اور تبلیغ کے شعبہ جات پر اپنے اپنے گروپس کو قواعد و ضوابط تحریک جدید کے مطابق عمومی باتوں سے آگاہ کیا۔

ازاں بعد ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس میں چاروں گروپس کی کارروائی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ نیز مکرم امیر صاحب اور مکرم مشنری انچارج صاحب پر مبنی ایک پینل نے احباب جماعت کی طرف سے کیے جانےوالے سوالات کے جوابات دیے۔

پھرکھانے اور نماز مغرب و عشاء کا وقفہ ہوا۔ نمازوں کے بعد ایک تربیتی سیمینار منعقد ہواجس کا موضوع تھا‘ نظام جماعت’۔

اس سیمینار میں خاکسار اور بعد ازاں مکرم بلال اکبر صاحب مربی سلسلہ فرانس نے نظام جماعت کے عملی ڈھانچے کے بارہ میں پریزنٹیشن دی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ریفریشر کورس میں 61؍احباب نے شرکت کی۔

قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جماعت فرانس کو مزید ترقیات سے نوازتا رہے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button