خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز 24 دسمبر2017ء

24 دسمبر2017ء

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 24 دسمبر2017ء بروز اتوار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاح کا اعلان فرمایا ۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں ایک نکاح کا اعلان کروں گا۔ جو عزیزہ غزالہ ثمین بٹر کا ہے، جو ادریس احمد بٹر صاحب کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم عتیق احمد چٹھہ ابن مکرم فضالت احمد صاحب کے ساتھ پندرہ ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔ لڑکے والے کینیڈا کے رہنے والے ہیں ۔لڑکی والے یہاں لندن میں رہتے ہیں۔

فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور انور نے فرمایا:دعا کرلیں۔ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ رشتہ بابرکت فرمائے۔آمین

اس کے بعد حضور انور نے اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔جس کے بعد فریقین نے حضور انور سے مبارک باد لیتے ہوئے حضور سے مصافحہ کی سعادت بھی پائی۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان۔ مربی سلسلہ، انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button