خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز (02؍دسمبر2017ء)

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 02؍دسمبر2017ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا ۔ تشہد،تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں چندنکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ نفیسہ طارق مجید(واقفۂ نو)کاہےجو طارق مجید صاحب کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم سید عدیل احمد شاہ کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے جو جامعہ احمدیہ یوکے کے طالب علم ہیں۔ سید کلیم احمد شاہ صاحب کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور اس دوران لڑکے کے نام کی بابت دریافت فرمایا:

شاہ لکھا ہوا ہے کہ شاد لکھا ہوا ہے ؟ عرض کیا گیا کہ شاہ ہے۔ حضور انور نے فرمایا:شاد ہونا بھی بُرا نہیں ہے۔ پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ سعدیہ انعام بھٹی (واقفۂ نو)کا ہے جوانعام اللہ بھٹی صاحب کی بیٹی ہیں۔یہ عزیزم شمس نجم (واقف نو)ابن صباح الدین نجم صاحب(سٹن)کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح انیلہ شکور کا ہے جو خالد محمودصاحب(میڈرڈ سپین)کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم جری اللہ مجید امین (واقف نو)ابن عبد المجید صاحب (میڈرڈ سپین)کے ساتھ چھ ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔دلہن کے وکیل اس کے ماموں طاہر احمد امین صاحب ہیں ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ اذکیٰ حنا جو سید آفتاب احمد صاحب کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم سید نعیم احمد شاہ (واقف نو)ابن سید کلیم احمد شاہ صاحب کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔دلہن کے ولی موجود ہیں اور دلہا بھی موجود ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور اس دوران لڑکے کو مخاطب کر کے فرمایا:

تم اس(عدیل شاہ)سے بڑے ہو ؟

لڑکے کے اثبات میں جواب عرض کرنے پر حضور انور نے فرمایا:اچھا نکاح اکٹھا ہورہاہے۔

پھر حضور انور نے اگلے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ ھما احمد کا ہے جو نسیم احمد صاحب کی بیٹی ہیں ۔ یہ عزیزم عبد الغالب خان ابن ڈاکٹر عبدالحفیظ خان صاحب (مانچسٹر)کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

اگلا نکاح عزیزہ خالد ہ طاہرہ بکرکا ہے،جو ابو بکر صاحب (امریکہ)کی بیٹی ہیں اور یہ عزیزم عثمان مبائع ابن مکرم ابراہیم مبائع صاحب (گیمبیا)کے ساتھ دس ہزار یو ایس ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔دلہا کے وکیل محمد جام جاؤ صاحب ہیں۔

حضور انور نے اس نکاح کے فریقین میں انگریزی میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

دعا کرلیں۔ اللہ تعالیٰ ان سارے رشتوں کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ آمین

اس کے بعد حضور انور نے ان تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ جس کے بعد ان نکاحوں کے فریقین نے حضور انور سے مبارکباد لیتے ہوئے حضور سے مصافحہ کی سعادت بھی حاصل کی۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان۔ مربی سلسلہ، انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button