خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز (31؍جولائی2017ء)

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 31؍جولائی2017ءبروز سوموار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا ۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔پہلانکاح عزیزہ بارعہ احمد چوہدری کا ہے، جو ودود چوہدری صاحب (امریکہ)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم مرزا نیّر احمد(واقف نو)کے ساتھ پچیس ہزار امریکی ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے، جو ڈاکٹر ہیں اور میرے بڑے بھائی مرزا مغفور احمد صاحب کے بیٹے ہیں۔اللہ تعا لیٰ ہر لحاظ سے یہ نکاح بابرکت فرمائے۔

بچی کی نانی حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی بیٹی ہیں۔ یہ لڑکا وقف نو بھی ہے اور ڈاکٹر بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو وقف کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے ۔اور دونوں اس مقصد کوپورا کرنے والے ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی بعثت کا مقصد تھا اور اس نہج پر چلنے والے ہوں، اس طریق پر چلنے والے ہوں ، وہ عمل کرنے والے ہوں جوہم سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ وا لسلام نے توقع رکھی اور جوآپ کے خونی رشتوں کو جس طرح اپنی زندگیوں میں جس کے اظہار کرنے چاہئیں۔

حضور انورنے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ شمائلہ احمد کا ہے، جو مرزا کلیم احمد صاحب کی بیٹی اور صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی پوتی ہیں۔یہ بھی واقفۂ نو ہیں۔ ان کا نکاح عزیزم زکی احمد دانیال ابن طارق احمد صاحب کے ساتھ پچاس ہزار امریکی ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔ یہ لڑکا بھی حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؓکی پوتی کا بیٹا ہے۔اور مرزا رفیع احمد صاحب کا نواسا ہے۔ ان کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ صرف دنیا میں ڈوبنے کی طرف مائل نہ ہوں بلکہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا جو عہد کیا ہے اس کو پورا کرنے والے بنیں اور آئندہ نسلوں کی بھی اس لحاظ سے تربیت کریں۔

دونوں طرف سے دونوں کے وکیل ہیں۔ مکرم سید طاہر احمد صاحب عزیزہ شمائلہ احمد کے وکیل ہیں اور مرزا طیب احمد صاحب لڑکے کی طرف سے وکیل ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح ھبۃ الحئ کا ہے جونصیراحمد صاحب انجم مرحوم (استاد جامعہ احمدیہ ربوہ )کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم نوید احمد کھوکھرمربی سلسلہ کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

جیسا کہ میں نے کہا بچی وقف زندگی کی بیٹی ہیں۔ ان کے والد وفات پا چکے ہیں اور نوید احمد کھوکھریہاں یوکے کے جامعہ سے پڑھ کر نکلے ہیں ۔آج کل دبئی میں پوسٹڈ ہیں ۔ دلہن کے وکیل سید مبشر احمد ایاز صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ شازیہ وردہ( واقفۂ نو)کا ہے جو مکر م سعید الحسن صاحب(مبلغ انچارج گیمبیا)کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم مبشر احمد بدر (متعلم درجہ شاہد جامعہ احمدیہ کینیڈا)کے ساتھ پانچ ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے، جو کینیڈا میں رہنے والے نصیر احمد قمر صاحب کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ انیسہ عابد(واقفۂ نو)کا ہے جو عبدالواسع عابد صاحب( مربی سلسلہ نائیجیریا )کی بیٹی ہیں۔ ان کا نکاح عزیزم مبشر احمد چوہدری( جرمنی )کے ساتھ چھ ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہےجو چوہدری حفیظ احمد شاہد (مربی سلسلہ وکالت وقف نو ربوہ) کے بیٹے ہیں۔ عبدالوحید صاحب دلہن کے وکیل ہیں اور دلہا کے وکیل وسیم احمد چوہدری صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور اس دوران لڑکے کے وکیل کو مخاطب کر کے فرمایا:
یہ آپ کے بھائی ہیں؟ان کے اثبات میں جواب عرض کرنے پر حضور انور نے فرمایا:آپ کے والد بھی تو آئے ہوئے ہیں، ان کو وکیل نہیں بنایا؟

اس کے بعد حضور انور نے اگلے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ ماریہ نور نیّر(واقفۂ نو)کا ہےجو عبدالخالق نیّر صاحب (مبلغ انچارج کیمرون)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم رضا راشد پرویز (واقف نو)ابن راشد پرویز صاحب (جرمنی) کے ساتھ چھ ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ مومنہ احمد بنت مکرم بشارت احمد صاحب (جرمنی)کا ہے۔ جو عزیزم نبیل احمد(متعلم درجہ خامسہ جامعہ احمدیہ یوکے)کے ساتھ اڑھائی ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے جو افضال احمد صاحب کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ عائشہ خان (واقفۂ نو)کا ہے جوباسط خان صاحب (بالٹی مور امریکہ)کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم نصراللہ طٰہٰ (واقف نو ،امریکہ)کے ساتھ تیس ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے،جو طارق صدیقی صاحب (کیلگری کینیڈا)کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ ثمینہ منہاس (واقفۂ نو)کا ہے جو انس محمود منہاس صاحب (لندن)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح مبارز محمود منہاس ابن مکر م مظفر محمود منہاس صاحب (کراچی) کے ساتھ پندرہ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ نادیہ ملاحت (واقفۂ نو)کا ہے جو راحت بشیر خان صاحب (برمنگھم)کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم عامر محمود ابن محمود احمد صاحب (برمنگھم )کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ بریرہ رمضان (واقفۂ نو)کا ہے جو محمد رمضان صاحب کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم عطاء الحئ کاشف ابن مکرم مظفر احمد صاحب (لندن)کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ امۃ القدوس(واقفۂ نو)کا ہے جو آفتاب احمد بھٹی صاحب(مانچسٹر)کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم احمد جہانزیب ابن مکرم بشارت احمد صاحب کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

ایجاب و قبول کے دوران دلہن کے وکیل نے کھڑے ہو کر عرض کی کہ میں بچی کا وکیل ہوں۔ اس پر حضور انور نے فرمایا:

وکیل ہیں !کیا نام ہےآپ کا؟ ان کے عرض کرنے پر کہ نعیم احمد بھٹی، حضور انور نے فرمایا:

یہاں وکیل نہیں لکھا ہوا ۔ آپ اس کے کیا لگتے ہیں؟ انہوں نے عرض کی کہ میری بہن ہے۔ حضور انور نے اس کے مطابق فریقین سے ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ لبنیٰ حمید(یوکے)کا ہےجوعبدالحمید صاحب (مرحوم)کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم سیٹھی عبدالغالب ابن مکرم عبدالروؤف صاحب کے ساتھ پینتیس ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔دلہن کے ولی ان کے بھائی عطاء الرافع حمید صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور اس دوران لڑکے سے استفسار فرمایا کہ آپ کیا کرتے ہیں؟ ان کے عرض کرنے پر کہ B.Comکیا ہے۔حضور انور نے فرمایا:

ابھی کچھ کام نہیں کرتے اور حق مہر پینتیس ہزار ڈالر رکھوا دیا ہے۔ بعدازاں حضور انور نے فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ ڈاکٹرایمان منصور(لندن)کاہےجو چوہدری منصور صاحب کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم محمد فاتح (یوکے) کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے، جو سرور صاحب کے بیٹے ہیں۔ دلہن کے وکیل ان کے ماموں مکرم منیر احمد شاہد صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا:

اللہ تعالیٰ ان تمام نکاحوں کو ہر لحاظ سےبابرکت فرمائے۔ یہ جوڑے پیار محبت سے رہنے والے ہوں۔ان کی آئندہ نسلیں بھی نیک، صالح اور خادم دین ہوں۔آمین

اس کے بعد حضور انور نے ان تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ جس کے بعد ان نکاحوں کے فریقین نے حضور انور سے مبارک باد لیتے ہوئے حضور سے مصافحہ کی سعادت بھی حاصل کی۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button