افریقہ (رپورٹس)

گنی بساؤ کےکیپٹل بساؤ ریجن کے ایک حلقہ ’انڈام‘ میں مسجد کا افتتاح

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ گنی بساؤ کو ایک حلقہ ’انڈام‘ میں ایک نئی مسجد تعمیر کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ

مسجد کی تعمیر میں انصار، خدام، اطفال اور لجنہ نے بھر پور رنگ میں وقارعمل کے ذریعہ حصہ لیا۔ جس میں مسجد کی بنیادوں کی کھدائی، بلاکس کو بنانا، ریت کو اکٹھا کرکے لانا، پانی لانا، بلاکس کی تعمیر اور مختلف کام کیے گئے۔ فجزاھم اللہ احسن الجزاء

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں کی برکت سے اس مسجد کی تکمیل کے بعد مورخہ 10؍ جنوری 2020ء کو مولانا محمد احسن میمن صاحب مشنری انچارج گنی بساؤ نے دعا کرواکر مسجد کا رسمی افتتاح کیا۔ اس کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔ خطبہ جمعہ میں مشنری انچارج صاحب نے احباب جماعت کو مسجد کی تعمیر کی اہمیت اور مسجد کی حقیقی زینت کے متعلق تلقین کی۔

مسجد کے افتتاحی پروگرام میں سرکاری حکام، لوکل چیف، لوکل امام اور دیگر معززین شامل تھے۔ ان تمام معزز مہمانان نے جماعت کی دینی و معاشرتی خدمات کو سراہا۔ الحمد للہ

افتتاحی تقریب میں خدا کے فضل سے 475؍افراد نے حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

(رپورٹ: احمدیہ مشن گنی بساؤ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button