متفرق شعراء

ربّ سے اپنے دل لگانا سیکھ لو

(ڈاکٹر سر افتخار احمد ایاز)

درد ہو کتنا بھی ظالم، مسکرانا سيکھ لو
اپنے آنسو اپنے دامن ميں چھپانا سيکھ لو

دوسروں کے زخم پر مرہم لگانا سيکھ لو
اس طرح دوجوں کے دل ميں گھر بنانا سيکھ لو

دوسروں کي کج روي کي جب بھي ہو تم کو جلن
اس جلن سے تم جہاں ميں جگمگانا سيکھ لو

کوئي تم سے کيا کہے گا، کيوں کہے گا، چھوڑ دو
گيت اس کي حمد کے تم گنگنانا سيکھ لو

جس کا کوئي بھي نہ ہوگا، چاہے گا وہ تم سے پيار
اس سے کہنا، رب سے اپنے دل لگانا سيکھ لو

ديکھ کر آنسو تمہارے لوگ پوچھيں گے ضرور
ان کو خوش رکھنا ہے گر، کوئي بہانہ سيکھ لو

خار ہيں جب راستوں میں تیرے بکھرے ہر طرف
اپنا دامن راستہ چلتے بچانا سيکھ لو

ان کي اِک نظر کرم نے کر ديا صد افتخاؔر
ان کے در پہ ہي ہميشہ سر جھکانا سيکھ لو

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button