جلسہ سالانہ

جماعت احمدیہ بینن کا 31واں جلسہ سالانہ

(منتظر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بینن)

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کی جلسہ میں شرکت

جلسہ کی کُل حاضری 4877 رہی ۔ گذشتہ سال کی نسبت 1064 افراد کا اضافہ

محض اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم سے امسال جماعت احمديہ بينن کو اپنے اکتيسويں جلسہ سالانہ کا انعقاد کرنے کي توفيق ملي۔ فالحمد للہ عليٰ ذٰلک۔

جلسہ سالانہ کي تيارياں ڈيڑھ ماہ قبل شروع کر دي گئي تھيں جس کے ليے ايک کميٹي تشکيل دي گئي اور مختلف کام اس کے سپرد کيے گئے۔ جلسہ گاہ کے ليے Allada ريجن کے قريبHouegbo شہر ميں واقع کالج کا گراؤنڈ منتخب کيا گيا اور ساتھ ہي اس ميں خدام نے وقارِ عمل شروع کر ديا اور اسے جلسہ گاہ کے طور پر تيار کيا گيا۔ جلسہ سے پہلے اطلاع کے ليے خوبصورت پوسٹرز شائع کيے گئے اورگورنمنٹ حکام کو بھي دعوت نامے بھيجے گئے۔

مورخہ 27؍دسمبر 2019ء بروز جمعة المبارک شام چار بجے پرچم کشائي کي تقريب کے ساتھ جلسہ کا آغاز کيا۔ جلسہ سالانہ کے افتتاحي اجلاس ميں تلاوتِ قرآنِ کريم اور نظم مع فرنچ ترجمہ کے بعد مختلف مہمانان نے اپنے تاثرات کا اظہار کيا۔ اس کے بعد محترم امير صاحب بينن نے افتتاحي خطاب کيا اور جلسہ کے مرکزي عنوان ‘آنحضرت ﷺ کے مشن کو پورا کرنے ميں حضرت اقدس مسيح موعود ؑ کا کردار’ کے موضو ع پر تقرير کي۔ عشائيہ کے بعد تمام شاملين جلسہ کو حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کا خطبہ جمعہ فرنچ زبان ميں سنايا گيا۔

جلسہ سالانہ کا دوسرا روز

دوسرے دن مورخہ 28؍دسمبر کو اجتماعي نمازِ تہجد ادا کي گئي جس کے بعد نمازِ فجر اور درس کا اہتمام کيا گيا۔

آج کے دن دو اجلاس منعقد ہوئے۔ پہلے اجلاس کي کارروائي کا آغازتلاوتِ قرآن کريم سے ہوا جس کے بعد اردو نظم پيش کي گئي اور اس کے بعد پہلي تقرير محترم بشارت احمد نويد صاحب مبلغ سلسلہ Re Union نے ‘آمد مسيح موعودؑسے متعلقہ پيشگوئياں’ کے موضوع پر کي۔ اور دوسري تقرير مکرم آساني يحيٰ صاحب نے ‘حضرت عيسيٰ عليہ السلام کي زندگي کے حقيقي احوال’ کے موضوع پر کي۔

اس کے بعد جلسہ کے تيسرے اجلاس کا آغاز دوپہر کے وقفے کے بعد شام 4بجے ہوا جس ميں تلاوتِ قرآنِ کريم اور اردو نظم کے بعد پہلي تقرير محترم عبد الرؤف صاحب نے ‘روحاني و جسماني فضائل کا ذريعہ- نماز’ کے موضوع پر کي۔ اور دوسري تقرير محترم لاماں سعيد صاحب نے ‘حضرت مسيح موعود ؑ کے مشن کي روشني ميں مالي قرباني کي اہميت’ کے موضوع پر کي۔ دوسرے دن رات کے کھانے کے بعد لوکل زبانوں ميں جلسہ سالانہ کي اہميت کے موضوع پر ايک پروگرام تشکيل ديا گيا۔

جلسہ سالانہ کا تيسرا روز

تيسرے دن کا آغاز بھي نمازِ تہجد سے ہوا ۔ نمازِ فجر کے بعد تلاوتِ قرآنِ کريم کي اہميت پر درس ہوا۔

جلسہ سالانہ کے اختتامي اجلاس کا آغاز بھي تلاوتِ قرآن کريم سے ہوا۔ نظم کے بعد محترم اسد مجيب صاحب مبلغ سلسلہ و جنرل سيکريٹري جماعت احمديہ بيلجيم  نے ‘خلافت احمديہ، انسانيت کے ليے باعثِ برکت وجود’ کے موضوع پر تقرير کي۔

جلسہ سالانہ پر کي جانے والي تمام تقارير کا چار مقامي زبانوں ميں ترجمہ پيش کيا گياجس سے مقامي لوگوں کي دلچسپي بھي قائم رہي۔ دورانِ جلسہ سامعين جوش اور ولولے کے ساتھ اسلامي نعرے بھي لگاتے رہے۔

جلسہ کے اختتام پر تمام شاملين جلسہ نے کھڑے ہو کر مخصوص افريقن طرز پر کلمہ طيبہ ‘لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللّٰہ’کا ورد کيا اور نعرہ ہائے تکبير کي صداؤں ميں يہ جلسہ اختتام پذير ہوا۔

محض خدا تعاليٰ کے فضل سے امسال جلسہ کي حاضري 4877 رہي جس ميں گذشتہ سال کي نسبت 1064 افراد کا اضافہ تھا۔ فالحمد للہ عليٰ ذٰلک۔ اس جلسہ ميں بہت سے معزز مہمانان بھي شامل ہوئے جن ميں سے چند ايک درجِ ذيل ہيں:

 1. Aguessy Zinsou Paul, Head of arrondissement of HOUGBE representing the Mayor of TOFFO 

2. Honorable Marcellin AHONOUKOUN, Member of the National Assembly

3.Agnidé Emmanuel LAWIN, Director of Cabinet of Minister of Water and Mines

4. Commissioner Principal Issiaka B. Seidou, Assistant to the Departmental Director of the Atlantic Republican Police,

5.  Honorable Malehossou YACOUBOU,

6 . Honorable MAMA Sanny,

 7 . Honorable NOBIME Patrice,

 8.  BABALOA Barthélémy, Religions for peace,

9 . KOUGNITODE Gérald Kocou, District Manager of COLLI,

10. King of Kika,

11.  King of  Sedjedenou,

12. Grâce LAWANI, Honorary Consul of Israel,

13, Quaestor of the National Assembly Benin

ان تمام معزز مہمانان نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت احمديہ کي نہ صرف بينن ميں بلکہ دنيا بھر ميں کي جانے والي انسانيت کي خدمات کو سراہتے ہيں اور جماعت احمديہ بينن کو اکتيسويں جلسہ سالانہ کے کامياب انعقاد پر مبارک باد پيش کرتے ہيں۔

اس جلسہ کي کارروائي کي ملک کے طول و عرض ميں ريڈيو، T.Vاور اخبارات کے ذريعہ تشہير ہوئي جن ميں ORTB (نيشنل ٹي وي)، Chanal 3 (معروف ٹي وي چينل) اور La Nation(نيشنل اخبار)شامل ہيں۔

اللہ تعاليٰ سے دعا ہے کہ وہ جماعت احمديہ بينن کو نبي اکرمﷺ اور حضرت اقدس مسيح موعود عليہ الصلوٰة والسلام کے زندگي بخش پيغام کو ملک کے طول و عرض ميں پھيلانے کي توفيق عطا فرمائے۔ آمين۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button