افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون میں لجنہ اماء اللہ کی سالانہ مجلس شوریٰ اور علمی ریلی کا انعقاد

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ سیرالیون کو مورخہ 30؍نومبر2019ء بمقام مسجد بیت السبوح، فری ٹاؤن اپنی سالانہ مجلس شوریٰ اور علمی ریلی منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔

مجلس شوریٰ کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز صبح ساڑھے نو بجے تلاوت قرآن کریم مع انگریزی ترجمہ سے ہوا۔ لجنہ کا عہد دہرائے جانے کے بعد صدر لجنہ اماء اللہ سیرالیون نے افتتاحی تقریر کی۔ بعد ازاں تجاویز پڑھ کر سنائی گئیںاور سب کمیٹیوں نے ان تجاویز پر تبادلہ ٔ خیالات کیا۔ اس کے بعد سب کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کی گئی جس پر تبصرے ہوئے۔ شوریٰ کے آخر پر صدر لجنہ کا انتخاب ہوا۔

پروگرام کے مطابق اس کے بعد لجنہ و ناصرات کی علمی ریلی کا آغاز ہوا۔اس ریلی میں تلاوت قرآن کریم، حدیث، حفظ قرآن، تقاریر انگریزی، دینی معلومات، اردو نظم اور حفظ قصیدہ کے مقابلہ جات کروائے گئے ۔ اپنے اپنے ریجن سے پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی لجنہ و ناصرات نے ان مقابلہ جات میں حصہ لیا۔
نمازظہر و عصر سے قبل مکرم سعیدالرحمٰن صاحب امیر و مشنری انچارج سیرالیون نے پردہ کی رعایت سےاپنی تقریر میں لجنہ و ناصرات کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔

نمازوں کی ادائیگی اور کھانے کے وقفہ کے بعد علمی مقابلہ جات جاری رہے۔ شام6بجے کے بعد اختتامی تقریب میں پوزیشن حاصل کرنےوالی لجنہ و ناصرات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ دعا کے ساتھ اس بابرکت ریلی کا اختتام ہوا ۔

کارکردگی کے لحاظ سے ریجن Mile 91 اوّل قرار پایا۔ علمی ریلی کی کل حاضری 355رہی۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فرائض بطریق احسن ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button