یورپ (رپورٹس)

28واں سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ 2019ء

(سوئٹزرلینڈ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کا 28؍واں سالانہ اجتماع مورخہ 24تا 25؍اگست 2019ء مسجد نور ویگولٹینگن کے قریب ایک سکول میں منعقد ہوا۔

پہلے دن اجتماع کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا جو محترم طارق ولید تارنُتسر صاحب نیشنل امیرجماعت سوئٹزرلینڈ اور محترم ملک عارف محمود صاحب صدرمجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ نے کی۔

پرچم کشائی کے بعد اجتماع کے پہلے اجلاس کی کارروائی کا آغاز مکرم امیرجماعت کی صدارت میں ہوا۔ تلاوتِ قرآن کریم اور اس کے اُردو و جرمن ترجمہ کے بعد مکرم صدر صاحب انصار اللہ نے عہد دُہرایا۔ عہد کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منظوم کلام میں سے چند اشعار پڑھ کر سنائے گئے۔

مکرم نیشنل امیرصاحب نے افتتاحی خطاب فرمایا۔ جس میں انہوں نے قرآن کریم اور خلفائے احمدیت کے ارشادات کی روشنی میں اجتماع کے مقاصد اور انصار اللہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور افتتاحی دُعا کروائی۔

نمازِ ظہرو عصرکے بعد مکرم ڈاکٹرشمیم احمد قاضی صاحب نے 2018ء اور 2019ء میں مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈکی طرف سے کیے گئے رفاہی کاموں پر مشتمل رپورٹ اور سلائیڈز پیش کیں۔

اُس کے بعد ورزشی مقابلہ جات ہوئے اور اجتماع کا پہلا دن اپنے اختتام کو پہنچا ۔

دوسرے دن کے اجتماع کی کارروائی کا آغا ز ورزشی مقابلہ جات سے ہوا ۔ ان مقابلہ جات کے بعد اجتماع کے تیسرے اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔ تلاوتِ قرآن کریم و نظم کے بعد دوپہر کے وقفہ تک تمام علمی مقابلہ جات کروائے گئے۔

نمازِ ظہر و عصر کے معاً بعد مکرم وفامحمد صاحب مربی سلسلہ نے تلقینِ عمل کے حوالہ سے ایک مختصر تقریر کی۔

اس کے بعد اجتماع کے تیسرے اور آخری اجلاس کی کارروائی کاآغاز تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا۔ مکرم صدر صاحب انصار اللہ نے عہد دُہرایا جس کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے منظوم کلام میں سے چند اشعار نہایت خوش الحانی سے پڑھے گئے۔

اس کے بعد ناظمِ اعلیٰ مکرم ناصر محمود صاحب نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی جس میں انہوں نے بتایا کہ مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈکی 14مجالس اور 160انصارہیں۔اجتماع کی تیاری اور اُس کے کامیاب انعقاد کے لیے خدا تعالیٰ کے فضل سے 36 شعبہ جات کے ناظمین و نائب ناظمین اور خدا م الاحمدیہ کی ایک ٹیم کوخدمت کی توفیق ملی۔اجتماع میں 74انصار،25خدام اور 15 اطفال نے شرکت کی۔ مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈکی دعوت پر جرمنی اور بیلجیئم کے صدور صاحبان اور ہالینڈ کے قائمقام صدر صاحب مجلس انصار اللہ نیز جرمنی اوربیلجیم کے 8 اراکینِ عاملہ بھی تشریف لائے۔

پھر علمی و ورزشی مقابلہ جات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں محترم نیشنل امیرصاحب،محترم صدرمجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ اور مہمان صدورصاحبان نے انعامات تقسیم کیے۔ محترم نیشنل امیرصاحب ،محترم صدرصاحب مجلس انصار اللہ اورمہمان صدورصاحبان میں تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔

بعد ازاں صدر صاحب انصار اللہ نے خطاب فرمایا جس میں انہوں نے حقیقی مومن اور نحن انصار ا للّٰہ کے سچے دعویٰ کی تعریف میں قرآنِ کریم ،حضرت رسول کریم ﷺ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے احمدیت کے ارشادات پڑھ کر سُنائے۔

یورپ کی مجالس سے آئے ہو ئے مہمان صدورصاحبان نے اپنے تاثرات میں اجتماع کے جملہ انتظامات،حاضری اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔

آخر میں مکرم نیشنل امیرجماعت سوئٹزرلینڈ نے خطاب فرمایا اور انصار اللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔

دعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔

(رپورٹ : بشیر احمد طاہر۔ سوئٹزر لینڈ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button