یورپ (رپورٹس)

مجلسِ شوریٰ 2019ءمجلس انصاراللہ برطانیہ

صدرمجلس انصار اللہ اور صدر مجلس برائے صف دوئم کا انتخاب

دو روزہ مجلس شوریٰ میں 501 نمائندگانِ شوریٰ اور 35 زائرین کی شرکت

مجلس انصار اللہ یوکے کی سالانہ مجلس شوریٰ ک2019ءکا انعقاد بفضلہ تعالیٰ مورخہ 7و 8 ؍دسمبر بروز ہفتہ و اتوار بمقام مسجد بیت الفتوح ہوا۔

تلاوتِ قرآنِ کریم اور عہد دہرانے کے بعد محترم صدر صاحب مجلس نے ممبران مجلس شوریٰ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اسی طرح مجلسِ شوریٰ کے سامنے امسال مجالس اور ریجنز کی کارکردگی کی مختصر رپورٹ پیش کی۔

اس کے بعد گزشتہ سال کی منظور شدہ سفارشات کی روشنی میں قائد صاحب تربیت، قائد صاحب ایثار اورقائد صاحب مال نے عمل درآمد کی رپورٹس پیش کیں۔ اس کے بعد قائد صاحب عمومی نے جو تجاویز اس سال کے ایجنڈا میں شامل نہیں کی گئیں ان کی وجوہات پڑھ کر سنائیں۔

امسال صدر مجلس انصار اللہ اور نائب صدر صف دوئم کا انتخاب بھی ہونا تھا ۔ مکرم امام عطاء المجیب راشد صاحب کی صدارت میں سال 2020-21ءکے لیے صدر مجلس اور نائب صدر صف دوئم کے انتخاب کی کارروائی کا آغاز ہوا۔

انتخاب کی کارروائی مکمل ہونے پر نماز ظہر و عصر اور کھانے کا وقفہ ہوا۔

تقریباً 2بج کر 30منٹ پر شوریٰ کے اجلاس کا دوبارہ آغاز ہوا جس میں اس سال کے ایجنڈےکی روشنی میں 3سب کمیٹیاں تربیت، تبلیغ اور مال تشکیل دی گئیں ۔

نماز مغرب کے بعد سب کمیٹیوں نے اپنے اجلاسات میں کارروائی کا آغاز کیا ۔اس دوران نماز عشاء اور کھانے کا وقفہ ہوا اور نماز کے بعد بھی سب کمیٹیوں کی میٹنگز جاری رہیں۔

8 بج کر 30 منٹ پر تمام سب کمیٹیوں کے صدران کی طرف سے رپورٹس پیش کرنے کا آغاز ہوا۔ اس دوران تربیت کی سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی جو کہ تقریباً رات 10بج کر 30منٹ تک جاری رہی۔اس رپورٹ کے ساتھ پہلے دن کی کارروائی کا اختتام ہوا۔

8 دسمبر بروز اتوار کارروائی کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے کیا گیا اور باقی ماندہ سب کمیٹیوں کے صدران نے اپنی رپورٹس پیش کیں جن میں تبلیغ اور مال کی سب کمیٹیاں شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران نمازظہر و عصر کا وقفہ ہوااور تقریباً شام اڑھائی بجے کے قریب شوریٰ کی کارروائی اپنے اختتام کوپہنچی۔الحمد للہ
اس شوریٰ میں 501 نمائندگانِ شوریٰ جبکہ 35 زائرین نے شرکت کی۔

(رپورٹ: محمود احمد خان۔ قائد عمومی مجلس انصاراللہ برطانیہ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button