جلسہ سالانہ

یوگینڈا کے مکونو ریجن کے چوتھے ریجنل جلسے اور امن کانفرنس کا انعقاد

اس تحریر کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 27؍ اکتوبر2019ء بروز اتوار مکونو ریجن یوگینڈا کو اپنا چوتھا ریجنل جلسہ اور امن کانفرنس منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ

اس جلسہ کےمہمان خصوصی مکرم Hon. Dr John Chrysostom Moyingo منسٹر فار ہائیر ایجوکیشن یوگینڈا تھے۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد اردو نظم پیش کی گئی۔ بعد ازاں جماعتی سکول کے 5 طلباء کی تقریب آمین ہوئی جنہیں قرآن کریم پڑھانے کی سعادت خاکسار کو حاصل ہوئی۔ مکرم شیخ فیصل بو یونجے صاحب نے جلسہ کی پہلی تقریر ‘احمدیت بین الاقوامی مسائل کا حل’ کے موضوع پر کی۔ اس کے بعد احمدیہ پرائمری سکول امبیکو کے طلباء نےگروپ کی شکل میں آنحضرت ﷺ کی مدح میں عربی قصیدہ ترنم کے ساتھ پیش کیاجس کے بعد ریجنل صدر مکونو مکرم الحاج شعیب کا ٹونگلے صاحب نے شاملین جلسہ کا شکریہ ادا کیا اور جلسہ کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس کے بعد لوکل گورنمنٹ کے کچھ نمائندگان نے اپنی مختصر گزارشات میں معاشرے میں امن اور انصاف کی ضرورت پر زور دیا اور اس حوالے سے جلسہ کے انعقاد کو سراہا۔

پھر مہمان خصوصی عزت مآب منسٹر فار ہائیر ایجوکیشن یوگینڈا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس کے بعد مکرم امیر صاحب جماعت یوگینڈا نے معزز سامعین کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تقریر میں معاشرے میں امن و انصاف کی ضرورت پر زور دیا۔

اس جلسہ کی حاضری 3275 تھی جس میں نیشنل عاملہ کے ممبران، مبلغین کرام و دیگر ریجنز سے احباب جماعت اور کثیر تعداد میں غیر از جماعت احباب بھی شامل تھے ۔ دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ جلسہ کے بعد تمام شاملین کو کھانا پیش کیا گیا ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں جلسہ کی برکات سے فائدہ اٹھانے والا بنائے۔ آمین

(رپورٹ:رانا صباحت احمد۔ ریجنل مشنری مکونو یوگینڈا)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button