یورپ (رپورٹس)

پانچواں سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ فن لینڈ 2019ء

(فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل فن لینڈ)

اس تحریر کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

محض الله تعا لیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصار الله فن لینڈ کو اپنا پانچواں سالانہ اجتماع 12و 13؍ اکتوبر کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ اجتماع فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی (Helsinki) میں جماعت کے نماز سنٹر میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں انصار کی حاضری 95 فی صد رہی۔ انصار نے فن لینڈ کے مختلف اور دُور دراز علاقوں سے اجتماع میں شرکت کی۔

مورخہ 12؍ اکتوبر کو اجتماع کا آغاز نماز تہجد سے ہوا۔ نماز فجر اور ناشتہ کے بعد صبح 10؍بجے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی اس کے بعد افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قران کریم سے ہوا۔ نیشنل صدر جماعت احمدیہ فن لینڈ مکرم حافظ عطا ءالغالب صاحب نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ نظم اور عہد کے بعد صدر صاحب مجلس انصار اللہ فن لینڈ مکرم مدثر احمد صاحب نے حاضرین مجلس سے خطاب کیا اور گذ شتہ سال کا حضور انور ا ید ہ الله تعا لیٰ بنصرہ العزیز کا اجتماع فن لینڈ کے موقع پر بھیجا گیا پیغام بھی پڑھ کر سنایا جس میں حضور انور ایدہ اللہ تعا لیٰ بنصرہ العزیز نے تبلیغ کی طرف تو جہ دلا ئی تھی۔ افتتاحی اجلاس کے بعد کھانا ہوا جس کے بعد نمازِ ظہر و عصرادا کی گئیں۔

اس کے بعد ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے جن میں نشانہ بازی ، میوزیکل چیئر، پیغام تقلید، 100 میٹر دوڑ ، رسہ کشی اور گولہ پھینکنے کے مقابلے شامل تھے۔ اسی طرح مجلس انصار اللہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کے مابین والی بال کا ایک نمائشی دوستانہ مقابلہ بھی منعقد ہوا۔ پہلے روز کا اختتام شام کے کھانے کے بعد نمازِ مغرب و عشاء سے ہوا۔

اجتماع کے دوسرے روز علمی مقابلہ جات کروائے گئے جن میں تلاوتِ قرآن کریم،نظم ،اذان،تقریر فی البدیہ، پیغام رسانی اور کوئز دینی معلومات کے مقابلہ جات شامل تھے۔ اس کے بعد دوپہر کا کھانا دیا گیا جس کے بعد نمازِ ظہر و عصرادا کی گئیں۔

اختتامی تقریب کا آغاز تین بجے تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا۔ نظم اور انصار الله کے عہد کے بعد مکرم مصور احمد شاہکار صاحب مبلغ انچارج جماعت احمدیہ فن لینڈ نے تقریر کی جنہوں نے انصار اللہ کو قرآن کریم ناظرہ پڑ ھنے اور اس کا ترجمہ سیکھنے کی طرف توجہ دلائی۔بعد ازاں صدر صاحب مجلس انصار الله نے امسال منعقد ہو نے والے پروگراموں کی مختصر سالانہ کارگزاری رپورٹ پیش کی۔ آخر پر مکرم صدر صاحب جماعت فن لینڈ نے تبلیغ کے موضوع پر تقریر کی۔ نیز مقابلہ جات میں اعلیٰ کارکردگی دکھا نے والے انصار میں انعامات تقسیم کیے۔دعا کے ساتھ پانچواں سالانہ اجتماع مجلس انصار الله فن لینڈ خدا تعا لیٰ کے فضل سے اپنے اختتام کو پہنچا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button