متفرق شعراء

نعت رسول مقبولؐ

(سعدیہ تسنیم سحر۔ جرمنی)

اے محمدؐ دلبرم اے عارف و پرہیز گار
تو کہ ہے مہر نبوت تو خدائی شہریار
جب تلک اس جسمِ فانی میں دھڑکتا دل رہے
تیری گرویدہ رہوں اے صورتِ رشکِ بہار
اے محمدؐ مصطفیٰؐ اے سیّدِ ہر دو جہاں
آپؐ ہی وہ نور ہیں جس سے خدا ہے آشکار
زندگانی وہ ہے جس میں تیری رہ میں کٹ مروں
میں ہوں تیری مجھ پہ تُو رکھتا ہے سارا اختیار
اے خدا کے نور، اپنا روئے روشن تو دکھا
تاکہ ظلمت دور ہو روشن ہوں سب قرب و جوار
اے میرے پیارے تُو سب نبیوں سے افضل بالیقین
سب شجاعوں سے شجاع اے دلستاں اے گل عِذار

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button