ایشیا (رپورٹس)

جاپان میں مجلس انصار اللہ و خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماعات

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

اجتماع مجلس انصار اللہ جاپان

مجلس انصار اللہ جاپان کا سالانہ اجتماع مورخہ 05؍ و 06؍ اکتوبر 2019ءکو جاپان کے ایک خوبصورت مقام فُوجی(Fuji) پہاڑ کے دامن میں واقع ایک یوتھ سنٹر(Youth Centre) میں منعقد ہوا۔ اس مقام پر اجتماع کی مناسبت سے قیام و طعام اور ورزشی مقابلہ جات کے لیےتمام سہولیات میسر تھیں۔

اس اجتماع پر علمی و ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔ اجتماع کے علاوہ مورخہ 5؍ اکتوبر 2019ء کو نماز مغرب وعشاء کے بعد مجلس انصار اللہ جاپان کی مجلس شوریٰ کا انعقاد ہوا۔

مجلس انصار اللہ کے سالانہ اجتماع کی اختتامی تقریب مؤرخہ 6؍ اکتوبر 2019ءبعد از نماز ظہر وعصر منعقد ہوئی۔تلاوت قرآن کریم، عہد، نظم اورتقسیم انعامات کے بعد صدر مجلس انصار اللہ نے تمام حاضرین کو اجتماع کے کامیاب انعقاد پر اور بھر پور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں خاکسار نے انصار بھائیوںکو اس بابرکت اجتماع سے روحانی،اخلاقی اور عملی سبق حاصل کرنے کی گزارش کی۔ دعا کے ساتھ اجتماع کی اختتامی تقریب مکمل ہوئی ۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: انیس احمد ندیم۔ مبلغ انچارج و نیشنل صدر جماعت جاپان)

اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ جاپان

5ا؍کتوبر 2019ء کو مجلس خدام الاحمدیہ جا پان کے 37 ویں سالانہ اجتما ع کا آغازتلاوت قرآن کر یم سے ہوا۔ مکرم معظم بیگ صاحب نیشنل صدر صاحب نے افتتا حی تقریر کی۔

افتتاحی تقریب کے بعد مجلس اطفال الا حمدیہ کے علمی مقابلہ جا ت کا آغاز ہوا۔ ٹو کیو سے شامل ہو نے والے اطفال نے علمی مقابلہ جا ت میں بھر پو ر حصہ لیا جس کے بعد مکرم محمد ابراہیم صاحب مربی سلسلہ نے جماعتی تعلیم کے حوالے سے اطفال کو آگاہ کیا۔

مورخہ 6؍ اکتوبر 2019ء کا آغاز نمازتہجد سے ہوا۔ طلوع آفتا ب کے بعد صبح 7 بجے ہلکی ورزش کے ساتھ دن کا آغاز ہوا۔ ورزش کے بعد ناشتہ ہوا اور تمام شاملین نے باہم مل کر وقارعمل میں حصہ لیا اور اپنی رہائش گاہوں کی صفا ئی کی۔

صبح 9بجے مجلس خدا م الا حمدیہ کے علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔ نا گویا اور ٹوکیو سے شامل ہو نے والی دونوں مجالس نے مقابلہ جات میں بھر پور حصہ لیا۔

اجتما ع کی اختتامی تقریب مورخہ 6؍ اکتوبر2019ء کو بعد از نماز ظہر و عصر منعقد ہوئی۔ تقسیم انعامات کے بعد مکرم نیشنل صدر و مبلغ انچارج صاحب نے حاضرین کو الٰہی احکامات کی یا ددہانی کرواتے ہو ئے اجتماع سے روحانی، اخلاقی اور علمی سبق حاصل کر نے کی گزا رش کی۔ دعا کے ساتھ اجتماع کی اختتامی تقریب مکمل ہوئی۔الحمد للہ

(رپورٹ حزقیل احمد ۔مبلغ سلسلہ جاپان)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button