مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 19؍ تا 22؍ستمبر2019ء حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 20؍ ستمبربروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نےمسجد بیت الفتوح لندن سے خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جوايم۔ٹي۔اے۔کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اخلاص و وفا کے پیکرپانچ بدری صحابہ کرام حضرت یزید ؓبن رقیش،حضرت عبد اللہ بن مخرمہؓ، حضرت عمرو بن معبدؓ،حضرت نعمان بن مالکؓ اور حضرت خبیب بن عدی انصاریؓ کی سیرتِ مبارکہ کا دل نشیں تذکرہ فرمایا۔حضور انور نے شعبہ تاریخ احمدیت کی نئی ویب سائٹ کے اجرا کا اعلان فرمایا۔نیزمکرم صفی الرحمٰن خورشید صاحب (مربی سلسلہ)کی وفات پر ان کا ذکر خیر فرمایا اور نمازِ جمعہ کے بعد اِن کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…نمازکے بعد حضور انورنے مسجد بیت الفتوح کے احاطہ میںشعبہ تاریخ احمدیت کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح فرمایا۔ اس کے بعد حضورنے اجتماعی دعا کروائی۔(اس تقریب کی رپورٹ اسی شمارہ کی زینت ہے۔)
٭…حضور انور نے آج شام کو اسلام آباد کے مختلف مقامات کا معائنہ فرمایا اور بعض امور کے متعلق ہدایات سے نوازا۔ حضور انور نے سب سے پہلے گیسٹ ہاؤس(سابقہ قیام گاہ حضرت خلیفۃ المسیح)کا معائنہ فرمایا۔ اس کے بعد حضورِ انور ایوانِ مسرور کی طرف تشریف لے گئے ۔ اس دوران حضور انور مختلف امور کے متعلق ہدایات سے نوازتے رہے۔بعد ازاں حضور انور ایکسچینج آفس، دفتر ایڈیشنل وکالت تبشیر اور دفتر AMJ Internationalتشریف لے گئےاور وہاںڈیوٹی پر موجود افراد سے گفتگو فرمائی۔ اس کے بعد حضور انوراپنے دفتر تشریف لے گئے۔

٭… 21؍ستمبر بروز ہفتہ:حضور انور نے آج نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشریف لا کر محترمہ امتہ الحمید ظافر صاحبہ(آف برمنگھم ۔ اہلیہ مکرم عبد السلام ظافر صاحب سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ یوکے )کی نماز جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات فرمائی۔ حضور انور نے نماز جنازہ حاضر کے ساتھ 9 مرحومین کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

٭…حضور انور نے مسجد مبارک اسلام آباد میں نماز عصر کے بعددرج ذیل6نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان نکاحوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔

٭…عزیزہ فرخ خانم شاہ بنت مکرم سید تنویر احمد شاہ صاحب (کینیڈا)ہمراہ مکرم رضوان احمد خان صاحب ابن مکرم ہدایت احمد خان صاحب (امریکہ)

٭…عزیزہ شمائلہ داؤد بنت مکرم محمد داؤد ناصر صاحب(جڑانوالہ۔ضلع فیصل آباد)ہمراہ مکرم اسامہ مسعود صاحب(مربی سلسلہ۔ گوجرانوالہ) ابن مکرم مسعود احمد طاہر صاحب(جڑانوالہ۔ضلع فیصل آباد)

٭…عزیزہ امتہ المجیب (واقفۂ نو) بنت مکرم منور احمد ملہی صاحب(مربی سلسلہ ۔ اصلاح و ارشاد مرکزیہ ربوہ) ہمراہ مکرم وقار عظیم صاحب ابن مکرم حنیف احمد قریشی صاحب مرحوم (لاہور)

٭…عزیزہ فائز شاہین بیگم بنت مکرم محمد حالی حکیم صاحب(نیو زی لینڈ) ہمراہ مکرم صہیب احمد صاحب(وقف نو) ابن مکرم ناصر احمد صاحب (لندن)

٭…عزیزہ طوبیٰ نصیر بنت مکرم نصیر احمد صاحب (کارکن سیکیورٹی بیت الفتوح لندن) ہمراہ مکرم مصور احمد صاحب ابن مکرم منصور احمد رانا صاحب (مانچسٹر)

٭…عزیزہ نائلہ آفتاب بنت مکرم آفتاب احمد صاحب(صدر جماعت تھارٹن ہیتھ۔یوکے)ہمراہ مکرم داؤد لطیف صاحب ابن مکرم محمد لطیف صاحب (سٹیونیج۔یوکے)

٭…نمازِ مغرب کےبعد حضور انور نے عزیزہ ھبتہ الرحیم مریم کی تقریب رخصتی کو رونق بخشتے ہوئےدعاؤں کے ساتھ عزیزہ کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم عدنان احمد عارف صاحب کے ساتھ طے پائی ہے۔ یہ تقریب ایوانِ مسرور، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

٭… 22؍ستمبر بروز اتوار: نمازِ مغرب کےبعد حضور انور نے مکرم عدنان احمد عارف صاحب اور عزیزہ ھبتہ الرحیم مریم کی دعوت ولیمہ کو رونق بخشی۔ یہ تقریب ایوانِ مسرور، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button