افریقہ (رپورٹس)

عید الاضحی کے موقع پر کونگو کنشاسا کے مختلف ریجنز کے جیل خانہ جات کے دورے

(شاہد محمود خان۔ نمائندہ الفضل کونگو ، کنشاسا)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ کونگو کنشاساکو گزشتہ سال کی طرح امسال بھی عید الاضحی کے پر مسرت موقع پرمختلف ریجنز میں سنٹرل جیل کے قیدیوں کو کھانا کھلانے کا پروگرام کرنے کی توفیق ملی۔الحمد للہ علی ذٰلک

اجازت نامہ

قیدیوں کو کھانا کھلانے سے قبل متعلقہ محکمہ سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ جس کے لیے صوبائی ڈایئریکٹر جیل خانہ جات سے ملاقات کرکے اجازت حاصل کی گئی۔

دورہ جات

کونگو کنشاساکے ریجنز Bandundu , Matadi Kikwitاور Mbanza-Ngungu میں عید الاضحی کی مناسبت سے جیل خانہ جات کے دورے کیے گئے اور قیدیوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔یہ پروگرامز 14، 15اور 17؍اگست کو منعقد کیے گئے۔ Bandunduریجن کے مرکزی مبلغ مکرم فریداحمد بھٹی صاحب،Mbanza Ngunguمیں مکرم رضوان مجوکہ صاحب ،Matadiمیں مکرم فرہاد کاہلوں صاحب اور Kikwitمیں مکرم عطاء القیوم صاحب نے یہ پروگرامز منعقد کیے۔ہر ریجن کے خدام نے پروگرام سے ایک رات قبل کھانا تیار کیا۔کھانے میں قربانی کا گوشت اور مقامی کھانا FufuاورShikwangبھی تقسیم کیا گیا۔

قیدیوں کو کھانے کی تقسیم

جیل انتظامیہ نے ہمیں خود کھانا تقسیم کرنے کی اجازت دی۔ ہر سیل کا نگران اور قیدی آتے آکر کھانا لے جاتے۔ اس دوران قیدی شکریہ بھی ادا کرتے اور جماعت کی اس کاوش کو سراہتے بھی۔ اس کے علاوہ جیل کے تمام سٹاف کو بھی کھانا دیا گیا۔

تأثرات

Bandundu کے صوبائی ڈائریکٹر جیل خانہ جات Mr Bikoko Mwenga Josephنے کہا کہ ہم جماعت احمدیہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ قیدیوں میں کھانا تقسیم کرنے کے لیے آئے۔ آپ پہلے بھی متعدد بار یہاں کھانا تقسیم کرنے آچکے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی ڈائریکٹر جیل خانہ نے ایک شکریہ کا خط بھی لکھا جس میں انہوں نے لکھا کے میںجماعت احمدیہ کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جیل سپرانٹنڈینٹ Matadiنے کہا کہ ان قیدیوں کی خبر گیری کا خیال بہت کم لوگوں کو آتا ہے ۔ہم جماعت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی عید کے موقع پر اس محروم طبقہ کو یاد رکھا۔

جیل میں مسلمان قیدیوں کی طرف سے قربانی

امسال Bandundu Region میں صوبائی ڈائریکٹر جیل خانہ سے اجازت لے کر جیل کے مسلمان قیدیوں کو بھی قربانی کرنے کے لیے جانور مہیا کیا گیا جو انہوں نے خود ذبح کیا۔ اس موقع پر مسلمان قیدیوں کے نگران مکرم موسیٰ صاحب نے تمام مسلمان قیدیوں کی طرف سے جماعت کا شکریہ ادا کیا اور اس کو بہت سراہا۔

میڈیا کووریج

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس پروگرام کو میڈیا کی کووریج بھی ملی جس میں جماعت احمدیہ کے اس اقدام کی بہت تعریف کی گئی۔6؍لوکل اخبارات میں ان پروگراموں کے حوالہ سے خبریں چھپیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس پروگرام کے نیک نتائج پیدا کرے اور اس سے مزید بہتر اور اعلیٰ رنگ میں ہمیں اسلام احمدیت کا پیغام لوگوں تک پہنچانے کی اور ان کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button