ارشادِ نبوی

ارشاد ِنبوی ﷺ

(حدیث نبوی)

حضرت ابی بن مالکؓ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس نے یہ اقرار کیا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور انکار کیا اُن کا جن کی اللہ تعالیٰ کے سوا عبادت کی جاتی ہے تو اس کے جان و مال قابلِ احترام ہو جاتے ہیں (اوراس کو قانونی تحفّظ حاصل ہوجاتا ہے) باقی اس کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے۔ (وہی اس کی نیت کے مطابق اس کو بدلہ دےگا۔ بہر حال کلمۂ توحید پڑھنے کے بعد بندوں کی گرفت سے وہ آزاد ہے)

(مسلم کتاب الایمان باب الامر بقتال الناس حتیٰ یقولوا لا الٰہ الا اللہ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button