مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات مورخہ 15؍ تا 18؍ اگست

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

مورخہ 15؍ تا 18؍ اگست 2019ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 16؍ اگست بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے مسجد بیت الفتوح،مورڈن ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اخلاص و وفا کے پیکر بعض بدری صحابہ رضوان اللّٰہ علیھم اجمعین کی سیرتِ مبارکہ کا دلنشیں تذکرہ فرمایا۔

حضور انور آج شام 7 بجے کے قریب اپنے دفتر سے باہر تشریف لائے اور اسلام آباد کے مختلف مقامات کا معائنہ فرمایا اور بعض امور کے متعلق ہدایات سے نوازا۔

٭… آج شام حضور انور ایّدہ اللہ نے اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ سیّدہ ماریہ شاہ بنت مکرم سید کلیم احمد شاہ صاحب (کرائیڈن) کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم دانیال غفور احمد صاحب ابن مکرم عبد الواسع غفور صاحب (یوکے) کے ساتھ طَے پائی ہے۔

٭… 17؍ اگست بروز ہفتہ: آج دوپہر کو بھارت سے تشریف لائے ہوئے مرکزی نمائندگان کی حضور انور کے ساتھ گروپ فوٹو ہوئی۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

مورخہ 12؍ تا 18؍ اگست 2019ء کے دوران حضورِ انور نے چار روز دفتري اور پانچ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہنمائي حاصل کي۔

اس عرصہ کے دوران120؍ فيمليز اور143؍ احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 263تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 40؍ ممالک سے تھا : آسٹریلیا، یونان، فرانس، مالی، بنگلہ دیش، پاکستان، جرمنی، ہالینڈ، ناروے، نیپال، سنگاپور، مایوٹ آئی لینڈ، فن لینڈ، گھانا، آئیوری کوسٹ، جمیکا، انڈیا، امریکہ، کینیڈا، بلغاریہ، بورکینا فاسو، ماریشس، گی آنا، سپین، ترکی، تنزانیہ، سویڈن، آئرلینڈ، نائیجیریا، گیمبیا، ہنڈورس، بیلیز، ارجنٹائن،سورینام، سیرالیون، قازان، یوکے اور بعض عرب ممالک۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button