از مرکز

’اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ مجھے شفا دیتا ہے‘

(جلسہ سالانہ برطانیہ 2019ء)

(حدیقۃ المہدی، الفضل انٹرنیشنل) جلسہ سالانہ کے اہم شعبہ جات میں سے ایک طبی امداد کا شعبہ بھی ہے ۔ 40 ہزار کے اجتماع میں اس شعبہ کی ضرورت ، افادیت اور کام کی نوعیت اس شعبہ کی اہمیت کو اور بھی زیادہ نمایاں کر دیتی ہے ۔

شعبہ طبی امداد، جلسہ سالانہ یوکے 2019ء

امسال معائنہ انتظامات جلسہ سالانہ کے روز یعنی گذشتہ اتوار سے اس شعبہ نے کام شروع کر دیا تھا ۔ وقارِ عمل میں حصہ لینے والوں کی طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ دو جونیئر ڈاکٹرز ڈیوٹی پر حاضر رہے ۔ البتہ جمعرات کی شام سے شعبہ طبی امداد پورے طور پر فعال ہو گیا تھا ا ور تین شفٹوں میں کام شروع کر دیا گیا:

شعبہ طبی امداد پر خدمت کرنے والے ڈاکٹرز

صبح 9 بجے سے تین بجے تک ۔ تین بجے شام سے رات دس بجے تک اور پھر دس بجے سے صبح نو بجے تک ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی پر مستعد ہیں۔ ان شفٹوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد دس ہے ۔ دوپہر کے وقت جب مہمانوں کی بڑی تعداد اس شعبہ سے رابطہ کر تی ہے تو اس ڈاکٹروں کی تعدا د سولہ کر دی جاتی ہے۔ شعبہ طبی امدا د ایک بڑے خیمے میں قائم ہے جس کو دو حصوں میں تقسیم کر کے خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ علیحدہ سروس مہیا کی جا رہی ہے۔ اس شعبے سے پہلے دو روز میں چار سو مریضوں نے استفادہ کیا ۔ ان میں زیادہ تر پیٹ کی بیماری، ایستھما (asthama)اور سردی محسوس کرنے والے مریض تھے۔ ایسے مریض جو روز کی بنیاد پر لی جانے والی ادویات گھر یا اپنے ملک بھول آتے ہیں وہ بھی رابطہ کرتے ہیں اور یہ شعبہ ان کی ضروت بھی پوری کرتا ہے ۔ آنے والے مریضوں کو پانی زیادہ پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔

جماعت برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایسے احباب جو شعبہ طب کے طالبعلم ہیں اس شعبہ میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ جن مریضوں کو ناسازیٔ طبع کی وجہ سے ایمبولینس پر ہسپتال بجھوایا گیا ان کی پہلے دو روز میں تعداد 6 ہے ۔

اس شعبہ کے ناظم ڈاکٹر سید مظفر احمد اور نائب ناظم ڈاکٹر ہمایوں نذیر احمد ہیں جبکہ شعبہ طبی امداد برائے خواتین میں ڈاکٹر رملہ شاہ اپنی ٹیم کے ساتھ خدمت پر مامور ہیں ۔

طاہر ہومیوپیتھی

طاہر ہومیو پیتھی کے کلینک بہت الفتوح اور مسجد فضل لندن میں مستقل بنیادوں پر قائم ہیں ۔ البتہ جلسہ سالانہ کے ایام میں طاہر ہومیو پیتھی کلینک جلسہ گاہ منتقل ہو جاتے ہیں ۔ امسال بھی بدھ کے روز سے مریضوں کے دیکھنے کا کام جلسہ گاہ حدیقۃ المہدی میں شروع کر دیا گیا۔ یہاں چار ڈسپنسریاں دو مردوں کی طرف اور دو خواتین کی طرف قائم ہیں۔ جن میں 25/25 ہومیو دٓاکٹر ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔ حضور انور کی ہدایت کے مطابق جمعہ کےروز جلسہ پر آنے والوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر Aconite 1000 کھلائی گئی ۔

طاہر ہومیوپیتھی کلینک، جلسہ سالانہ یوکے 2019ء

جمعے کے روز 1250اور ہفتہ کی شام 6 بجے تک ہومیو پیتھک ادویات لینے والوں کی تعداد دو ہزار سے زائد تھی ۔ یہ سلسلہ اتوار کی شام تک جاری رہے گا۔ اور سوموار سے بیت الفتوح اور مسجد فضل لندن میں موجود طاہر ہومیو پیتھک خدمت کے لیے کھلے ہوں گے۔

طاہر ہومیوپیتھی کلینک، جلسہ سالانہ یوکے 2019ء

الفضل انٹرنیشنل کی جانب سے فی الحال بس اتنا ہی۔ جلسہ سالانہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے الفضل کی ویب سائیٹ alfazl.com سے استفادہ کیجیے۔ اور موبائل فون پر الفضل کی ایپلیکیشن انسٹال کرنے کے لیے Google Play Store یا Apple App Store پر جا کر alfazl لکھ کر تلا ش؍ سرچ کیجیے اور جلسے کے متعلق تازہ بتازہ خبروں سے لطف اندوز ہوئیے۔

(رپورٹ: عرفان احمد خان)

مزید دیکھیں

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button