از مرکز

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دستِ مبارک سے ایم ٹی اے کی TV App کا افتتاح

(جلسہ سالانہ برطانیہ 2019ء)

(حدیقۃ المہدی، الفضل انٹرنیشنل) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 02؍ اگست 2019ء کو اپنے خطبہ جمعہ میں ایم ٹی اے کی نئی تیار ہونے والی ایپ کا تعارف بیان فرمایا اور نمازِ جمعہ کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح فرمایا۔

حضورِ انور نے فرمایا کہ اس ایپ کے ذریعہ ڈِش انٹینا کے بغیر بھی ایم ٹی اے کے تمام چینلز یعنی ایم ٹی اے، ایم ٹی اے1، ایم ٹی اے 2، ایم ٹی اے 3 العربیہ اور ایم ٹی اے افریقہ دیکھے جا سکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امریکہ میں ایم ٹی اے پہلے سے ہی سام سنگ پلیٹ فارم پر موجود ہے۔

چنانچہ نماز جمعہ اور عصر کی ادائیگی کے بعد دو بجکر 18؍ منٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ایم ٹی اے کی آفیشل ایپ لانچ فرمائی۔ مکرم عادل منصور صاحب ڈائریکٹر آئی ٹی ایم ٹی اے انٹرنیشنل نے حضورِ انور کی خدمت اقدس میں ایپ کو لانچ کرنے کے لیے ایک ریموٹ پیش کیا۔ حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےبٹن دبا کر اس ایپ کا اجرا فرمایا۔ اس کے بعد مکرم عادل صاحب نے حضور انور کی خدمتِ اقد میں سکرین پر موجود اس ایپ کا مختصر تعارف پیش کیا۔ حضورِ انور نے ایم ٹی اے کے ایک چینل کو کھولا جس پر ایم ٹی اے کی لائیو نشریات چل رہی تھیں۔ حضور انور نے اسے چند لمحے ملاحظہ فرما کر آخر پر فرمایا۔ ‘‘مبارک ہو’’۔ اس کے بعد حضور انور اپنی رہائش گاہ تشریف لے گئے۔

الفضل انٹرنیشنل کی جانب سے فی الحال بس اتنا ہی۔ جلسہ سالانہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے الفضل کی ویب سائیٹ www.alfazl.com سے استفادہ کیجیے۔ اور موبائل فون پر الفضل کی ایپلیکیشن انسٹال کرنے کے لیے Google Play Store یا Apple App Store پر جا کر alfazl لکھ کر تلا ش؍ سرچ کیجیے اور جلسے کے متعلق تازہ بتازہ خبروں سے لطف اندوز ہوئیے۔

(رپورٹ: فرخ راحیل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button