کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

کلام امام الزّماں علیہ الصلوٰۃ و السلام

‘‘جس گاؤں یا شہر میں ہماری جماعت کی مسجد قائم ہو گئی تو سمجھو کہ جماعت کی ترقی کی بنیاد پڑ گئی’’

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام فرماتے ہیں:

‘‘جس گاؤں یا شہر میں ہماری جماعت کی مسجد قائم ہو گئی تو سمجھو کہ جماعت کی ترقی کی بنیاد پڑ گئی۔ اگر کوئی ایسا گاؤں ہویا شہر جہاں مسلمان کم ہوں یا نہ ہوں اور وہاں اسلام کی ترقی کرنی ہو تو ایک مسجد بنا دینی چاہئے۔ پھر خدا خواد مسلمانوں کو کھینچ لاوے گا۔ لیکن شرط یہ ہے کہ قیام مسجد میں نیّت بہ اخلاص ہو۔ محض لِلّٰہ اسے کیا جاوے۔نفسانی اغراض یا کسی شرّ کو ہر گز دخل نہ ہو تب خدا برکت دے گا۔’’

(ملفوظات جلد 7 صفحہ 119۔ایڈیشن 1985ء مطبوعہ انگلستان)

ایک اَور موقع پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام فرماتے ہیں:

‘‘ايک عرصہ ہوا کہ مجھے الہام ہوا تھا وَسِّعْ مَکَانَکَ۔ يَاْتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِيْقٍ يعني اپنے مکان کو وسيع کر۔ کہ لوگ دُور دُور کي زمين سے تيرے پاس آئيں گے۔ سو پشاورؔ سے مدراسؔ تک تو مَيں نے اِس پيشگوئي کو پُوري ہوتے ديکھ ليا مگر اس کے بعد دوبارہ پھر يہي الہام ہوا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب وہ پيشگوئي پھر زيادہ قوّت اور کثرت کے ساتھ پُوري ہو گي۔ وَاللّٰہُ يَفْعَلُ مَا يَشَآءُ لَا مَا نِعَ لِمَآ اَرَادَ۔’’

(اشتہار مورخہ 17؍فروري 1897ء ۔ مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 327)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button