ایشیا (رپورٹس)

واقفینِ نَو پاکستان کا سالانہ سہ روزہ تربیتی پروگرام 2019ء

وکالت وقف نَو ہر سال جماعت دہم میں زیر تعلیم واقفینِ نو پاکستان کا سہ روزہ تربیتی پروگرام منعقد کرتی ہے۔ جس میں نہم کا امتحان پاس کر کے جماعت دہم میں آنے والے واقفینِ نو شامل ہوتے ہیں۔

امسال مورخہ 14،13،12 جولائی 2019ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار بمقام جامعہ احمدیہ سینئر سیکشن ربوہ یہ پروگرام منعقد ہوا۔ اس کا افتتاح مورخہ 12جولائی 2019ء بروز جمعہ بوقت 6:30 بجے شام مکرم و محترم سید خالد احمد شاہ صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی ربوہ نے فرمایا۔

روزانہ پروگرام کا آغاز نماز تہجد، نماز فجر اور اس کے بعد درس سے ہوتا رہا۔ علمائے سلسلہ کی تقاریر کے علاوہ جامعہ احمدیہ اور مدرستہ الظفر میں داخلہ کے معیار اور طریق کار نیز صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں واقفین نو کی ضرورت و اہمیت کے بارہ میں بھی ان شعبہ جات کے ماہرین نے لیکچرز دیے۔

میدان عمل میں خدمات سر انجام دینے والے ایک واقفِ نو نے وقفِ زندگی کے بارے میں اپنے تأثرات بیان کیے۔ کیریئر پلاننگ کے سلسلہ میں ایک مجلس سوال و جواب اور انفرادی انٹرویوز بھی ہوئے نیز مختلف علمی اور ورزشی مقابلہ جات بھی منعقد ہوئے۔

مورخہ 14؍ جولائی 2019ء بروز اتوار اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم و محترم چودھری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید ربوہ تھے۔ آپ نے علمی و ورزشی مقابلہ جات میں اعزاز پانے والے واقفینِ نو میں انعامات تقسیم فرمائے۔ قیمتی نصائح سے نوازا اور دعا کے ساتھ یہ پروگرام بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔

گذشتہ سال اس پروگرام میں 31 اضلاع کے 231 واقفینِ نو شامل ہوئے تھے جبکہ امسال 33 اضلاع سے 228 واقفینِ نو شامل ہوئے۔

احبابِ جماعت کی خدمت میں دعا کی عاجزانہ درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام شاملین، منتظمین اور تعاون کرنے والےاحباب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اس کے بہترین نتائج مترتب ہوں۔ اور تمام واقفینِ نو کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر جماعت کے لیے بہترین اور مفید وجود بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

(رپورٹ: سیّد قمر سلیمان۔وکیل وقفِ نَو)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

تبصرے 2

  1. السلام علیکم
    گزارش ہے کہ پہلے جو الفضل انٹرنیشنل نیٹ پر میسر ہوا کرتی تھی وہ مکمل شمارہ پی ڈی ایف میں ڈونلوڈ بھی ہو جاتا تھا جس سے اسے پڑھنے اور محفوظ رکھنے میں آسانی تھی جب اور جہاں ضرورت پڑتی تھی اس سے استفادہ ہو جاتا تھا. 1993 سے لیے کر اب تک کی تمام الفضل انٹرنیشنل موجود ہیں سوائے نئی ایپ میں آنے والی اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ اس میں مکمل اخبار کے ڈونلوڈ کر سکنے کی سہولت پہلے کی طرح دوبارہ جاری کریں.بعض اوقات نیٹ نہیں ہوتا اور پاکستان میں ویپ اکثر بند ہوتی ہے اس لیے فوری ضرورت کے وقت استفادہ ممکن نہیں رہا .اس لیے مکرر درخواست ہے کہ ڈونلوڈ کرسکنے کی سہولت جاری کر دیں

    1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ

      ویب سائیٹ میں ایک لِنک ‘مطبوعہ شمارے‘ کا موجود ہے۔ آپ اس پر جا کر پی ڈی ایف میں صفحہ صفحہ کر کے اخبار پڑھ بھی سکتےہیں۔ نیز اسی لِنک میں جہاں الفضل کھل جاتا ہے اوپر بائیں جانب ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ امید ہے آپ کو اس سے سہولت ہو گی۔ جزاکم اللہ

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button