خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ 18؍ ستمبر 2017ء

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 18ستمبر2017ء بروز سوموار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں چندنکاحوں کے اعلان کروں گا۔پہلا نکاح عزیزہ کرن آفتاب (واقفۂ نو)کا ہے جوآفتاب احمد صاحب بریڈ فورڈ کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم آفاق احمد (مربی سلسلہ) کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے، جو یہیں جامعہ یوکے سے فارغ ہوئے ہیں۔

اس کے بعد حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور دوسرے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ امۃ الریاض (واقفۂ نو)کا ہے۔(اس موقعہ پر حضور انور نے بچی کے نام کی بابت فرمایا)یہ امۃ الریاض کیسا نام رکھا ہوا ہے؟ کو ن ہیں لڑکی کے والد؟ امۃالریاض نام رکھا ہے؟یا امۃ اللہ ریاض تھا؟

لڑکی کے والد نے عرض کی کہ حضور امۃ الحئ تھا لیکن ادھر یو کے میں آکر کاغذات میں امۃ الریاض ہو گیا ہے۔

اس پر حضور انور نے فرمایا:پھر عزیزہ امۃ الحئ ریاض صاحبہ ہو نا چاہیے امۃ الریاض تو کوئی نام نہیں ہے۔

اس کے بعد حضور ا نور نے اس نکاح کا اعلان کرتے ہوئےفرمایا:

عزیزہ امۃ الحئ ریاض (واقفہ ٔ نو)جو ریاض احمد صاحب کی بیٹی ہے، اس کا نکاح عزیزم عبدالحنان جو نو مبائع ہیں اور محمد سلطان صاحب کے بیٹے ہیں اور ایسٹ لندن کے ہیں، ان کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ نبیلہ احمد کا ہےجو مکرم محمد احمد خان صاحب(برمنگھم)کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم فراز طاہر (آئرلینڈ)ابن مکرم طاہر احمد ملک صاحب کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور اگلے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ عائشہ نثار بنت مکرم نثاراحمد باجوہ صاحب(ربوہ)کاہےجوعزیزم سدھیر احمد(مربی سلسلہ نظارت اصلاح و ارشادمرکزیہ ربوہ)جو نصیر احمد صاحب کے بیٹے ہیں ،کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ دونوں طرف سے وکیل موجودہیں۔ دولہن کے وکیل مکرم شاہدکبیر منیراحمد صاحب ہیں۔ اورلڑکے کے وکیل مکرم عبداللطیف صاحب ہیں۔

حضور انور نے اس آخری نکاح کے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور پھر تمام نکاحوں کے فریقین کو شرف مصافحہ عطاء فرمایا۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button