’’اور تمہارے نفس کا بھی تم پر حق ہے‘‘ ایک صاحب نے عرض کیا کہ میرے سرمیں درد رہتا ہے ۔گرمی کے وقت سخت تکلیف رہتی ہے دعا فرمائی جائے ۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا :علاج بھی کیا ہے؟ اس نے عرض کی ہاں کیا ہے مگر فائدہ نہیں ہوا ۔ فرمایا: ہڈیوں کا شوربہ پیا کروکہ ہڈیاں ایسی لیں جن میں کچھ گوشت چمٹا ہوا ہو ۔ان کو اُبال کر شوربہ ٹھنڈا کرو کہ چربی جم جائے ۔ اس چربی کو نکال دو۔ باریک رومال پانی میں تر کرکے شوربہ اس میں چھا نو کہ چربی اس میں لگ جائے اور خالص شوربہ رہ جائے وہ پیا کرو ۔ ہم دعا بھی کریں گے ۔ (ملفوظات جلد دوم صفحہ 543 ایڈیشن2003ء ) (مرسلہ :وجیہہ قمرجرمنی)