مصروفیات حضور انور

حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ کی مصروفیات

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…29؍ اکتوبر بروز سوموار: (مسجد بیت الرحمٰن، امریکہ) دوپہر میں متعدد فیملیز نے حضورِ انور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ نماز ظہر و عصر کے بعد مبلّغین کرام جماعت احمدیہ امریکہ کی حضورِ انور کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ نمازمغرب و عشاء سے قبل متعدد بچوں اور بچیوں کو حضورِ انور سے آمین کروانے کی سعادت حاصل ہوئی۔

٭…30؍ اکتوبر بروز منگل: حضورِ انور آج صبح انصار ہاؤسنگ کمپلیکس Joppatowne کے معائنہ کے لئے تشریف لے گئے۔ مسجد بیت الرحمٰن میں ملاقاتیں ہوئیں۔ شام کو نیشنل عاملہ مجلس عاملہ انصار اللہ امریکہ کی حضورِ انور کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ اور پھر واقفاتِ نَو اور واقفینِ نَو کی کلاسز ہوئیں۔

٭…31؍ اکتوبر بروز بدھ: آج صبح دس بجے امریکہ کے سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (International Religious Freedom) سَیم براؤن بیک (Sam Brownback) حضورِ انور سے ملاقات کے لئے تشریف لائے۔ ان کے بعد کانگریس مَین جیمز راسکن (James Raskin)نے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔فیملی ملاقاتیں ہوئیںاور پھر نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماء اللہ امریکہ کی حضورِ انور سے ملاقات ہوئی۔ نمازِمغرب و عشاء سے قبل تقریبِ آمین منعقد ہوئی۔

٭…یکم نومبر بروز جمعرات: حضورِ انور نے معمول کی دفتری مصروفیات کے علاوہ متعدد فیملیز سے ملاقات فرمائی۔

٭…02؍ نومبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور نے آج مسجد ’بیت الرحمٰن‘ سے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو مواصلاتی رابطوں سے ساری دنیامیں سنا اور دیکھا گیا۔ شام کو فیملی ملاقاتیں ہوئیں۔

٭…03؍ نومبر بروز ہفتہ: دوپہر بارہ بجے کے بعد حضورِ انور نَو تعمیر شدہ مسجد مسرور مناسَس(Manassas) ورجینیا کے افتتاح کے لئے روانہ ہوئے۔ دوپہر دو بجے کے قریب حضورِ انور مسجد مسرور رونق افروز ہوئے جہاں یادگاری تختی کی نقاب کشائی فرما کر مسجد کا معائنہ فرمایا نیز نماز ظہر و عصر کے ساتھ اس کا افتتاح فرمایا۔ اسی شام کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر کترینہ لانٹوس سویٹ (Dr. Katrina Lantoss Swett)، امریکہ میں تعینات گیمبیا کے سفیر، کانگریس مین گیری کونولی (Garry Connolly) سمیت متعدد شخصیات نے حضورِ انور سے شرفِ ملاقات حاصل کیا۔ آج شام حضورِ انور نے مسجد مسرور کے افتتاح کے سلسلہ میں منعقد کی جانے والی تقریب سے صدارتی خطاب فرمایا۔

٭…04؍ نومبر بروز اتوار: احمدی مردوں اور خواتین نے الگ الگ حضورِ انور سے اجتماعی ملاقات کا شرف حاصل کیا۔فیملی ملاقاتیں ہوئیں نیز نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ کی ملاقات ہوئی۔ شام کو مجلسِ عاملہ جماعت احمدیہ امریکہ نے حضورِ انور سے شرفِ ملاقات حاصل کیا۔

٭…05؍ نومبربروز سوموار: آج نمازِ ظہر و عصر کی ادائیگی سے قبل حضورِ انور کے ساتھ مختلف جماعتی وفود کی تصاویر ہوئیں۔شام کو نمازِ مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد حضورِ انور برطانیہ واپسی کیلئے واشنگٹن Dulles ایئرپورٹ روانہ ہوئے۔ سینکڑوں کی تعداد میں  احبابِ جماعت نے اپنے پیارے امام کو دعاؤں کے ساتھ الوداع کیا۔

٭…06؍ نومبربروز منگل: (لندن) صبح دس بجے کے بعد حضورِ انور کا جہاز ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچا جہاں سے دوپہر قریباً ساڑھے بارہ بجے حضورِ انور کا قافلہ واپس مسجد فضل لندن پہنچا۔ سینکڑوں احباب و خواتین نے اپنے پیارے آقا کو امریکہ و گوئٹے مالا کے کامیاب و کامران دورہ سے بخیریت واپسی پر خوش آمدید کہا۔

(تفصیلی رپورٹ انشاء اللہ آئندہ شماروں میں)


اَللّٰھُمَّ أَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وکُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

(بشکریہ محترم عابد وحید خان صاحب نمائندہ خصوصی الفضل انٹرنیشنل برائے دورہ امریکہ و گوئٹے مالا)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button