عہد خلافت ثانیہ کی عظیم الشان ترقیات پر ایک نظر
(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد 23)
جماعت احمدیہ کے مرکزی نظم و نسق اور عالمی وسعت اور بین الاقوامی نظام تبلیغ پر ایک طائرانہ نظر
حضرت مصلح موعودؓ خدا کی قدرتوں کا مجسم اور چلتا پھر تا نشان اور ایک عہد آفریں اور تاریخ ساز شخصیت تھے جو مطلع عالم پر صدیوں بلکہ ہزاروں سال کے بعد نمودار ہوتی ہے۔ آپ نے 14مارچ 1914ء کو جب مسند خلافت پر قدم رکھا تو خلافت احمدیہ کے خلاف باغیانہ تحریک پورے زور سے اٹھ کھڑی ہوئی جس نے سلسلہ احمدیہ کا پورا نظام تہ و بالا کر کے رکھ دیا اور اس خدا کی پاک جماعت کی تباہی اور بربادی کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا۔
خلافت ثانیہ کے آغاز میں صدر انجمن احمدیہ کے مقتدر ممبروں نے اپنی ایک متوازی انجمن بنا لی تھی۔ مرکزی خزانہ خالی ہو چکا تھا اور بیرون ہند کوئی باقاعدہ جماعتی مشن موجود نہیں تھا (اگرچہ حضرت فتح محمد سیال صاحب بطور پہلے مبلغ جولائی 1913ء میں لندن پہنچ چکے تھے)ان حالات میں آپ نے 12؍اپریل 1914ء کی پہلی شوریٰ میں قبل از وقت پیشگوئی فرمادی کہ
’’مَیں تمام زبانوں اور تمام قوموں میں تبلیغ کا ارادہ رکھتا ہوں اس لئے کہ یہ میراکام ہے کہ تبلیغ کروں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ بڑا ارادہ ہے اور بہت کچھ چاہتا ہے مگر اس کے ساتھ میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا ہی کے حضور سے سب کچھ آوے گا… کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود سے خود وعدہ کیا ہے کہ یَنْصُرُکَ رِجَالٌ نُّوْحِیْ اِلَیْھِمْ تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کو ہم وحی کریں گے ‘‘
چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا جس کا اندازہ کرنے کے لئے حضرت مصلح موعودؓ کی رحلت کے وقت دنیائے احمدیت کے نقشہ پر صرف ایک طائرانہ نظر ڈالنا کافی ہو گا۔ اس نقشہ سے جماعت کے مضبوط و مستحکم نظم و نسق، اس کی عالمی وسعت اور اس کے عالمگیر تبلیغی نظام کی ایک جھلک نمایاں ہوتی ہے۔
صدر انجمن احمدیہ قادیان (شعبہ جات)
1۔ امیر جماعت قادیان و ناظر اعلیٰ۔2۔ ناظر دعوۃ و تبلیغ و ناظر تعلیم ۔3۔ ناظر بیت المال۔4۔ایڈیشنل ناظر امورعامہ۔ 5۔ ایڈیٹر بدر۔6۔ ہیڈماسٹر مدرسہ احمدیہ قادیان۔7۔ ہیڈماسٹر تعلیم الاسلام مڈل سکول قادیان۔ 8۔ صدر خدام الاحمدیہ مرکزیہ قادیان ۔
مبلغین کرام بھارت
1۔ مبلغ مقیم سرینگر۔ 2۔ مبلغ مظفرپور (بہار)۔ 3۔مبلغ مقیم شیموگہ۔4۔ انچارج احمدیہ مسلم مشن بمبئی۔ 5۔انچارج احمدیہ مشن حیدرآباد۔ 6۔ مبلغ دہلی۔ 7۔انچارج مبلغ کیرالہ۔8۔ انچارج کلکتہ مشن۔9۔ مبلغ کالی کٹ۔ 10۔ مبلغ ضلع کیرنگ۔11۔ مبلغ کوٹار۔ 12۔ مبلغ سونگڑہ۔
صدر انجمن احمدیہ پاکستان (نظارتیں)
صدر۔ صدر انجمن احمدیہ پاکستان
1۔نظارت علیا۔2۔نظارت تعلیم۔3۔نظارت دیوان۔ 4۔نظارت صنعت وتجارت۔5۔نظارت بیت المال (الف)نظارت بیت المال آمد ۔ (ب)نظارت بیت المال خرچ۔ 6۔نظارت امور خارجہ۔ 7۔نظارت اصلاح وارشاد۔ 8۔نظارت زراعت۔ 9۔نظارت امورعامہ۔ 10۔نظارت بہشتی مقبرہ۔ 11۔نظارت ضیافت۔ 12۔نظارت تعمیرات۔ 13۔نظارت جائیداد و املاک۔ 14۔نظارت وظائف وصدقات۔ 15۔نظارت تالیف و تصنیف۔16۔نظارت صحت۔ 17۔نظارت افتاء۔ 18۔نظارت خدمت درویشاں۔ 19۔ناظر شبان۔ 20۔ممبران صدر انجمن احمدیہ
دیگر شعبہ جات
1۔پرائیوٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح۔
2۔افسر جلسہ سالانہ۔ 3۔ اصلاح وارشاد مقامی۔ 4۔دارالقضاء۔ 5۔انچارج صیغہ زود نویسی۔6۔ انچارج خلافت لائبریری ۔7۔محاسبہ کمیٹی۔ 8۔فضل عمر ہسپتال۔ 9۔چیف میڈیکل آفیسر۔ 10۔امانت و خزانہ۔ 11۔محاسب۔ 12۔انچارج شعبہ رشتہ ناطہ۔ 13۔پراویڈنٹ فنڈ۔14۔مشیر قانونی۔ 15۔آڈیٹر۔ 16۔شعبہ تاریخ احمدیت۔
تحریک جدید انجمن احمدیہ
1۔وکالت علیاء۔ 2۔ وکالت دیوان۔ 3۔ وکالت تبشیر۔ 4۔ وکالت مال اول۔ 5۔ وکالت مال ثانی۔ 6۔ وکالت جائیداد۔ 7۔وکالت تعلیم۔ 8۔ وکالت طباعت۔ 9۔وکالت اشاعت۔ 10۔ وکالت صنعت و حرفت۔ 11۔ وکالت تجارت۔ 12۔ وکالت قانون ۔ 13۔ دفتر کمیٹی آبادی۔ 14۔ امانت تحریک جدید۔
وقف جدید انجمن احمدیہ
ناظم وقف جدید
ذیلی تنظیمیں
1۔صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ۔ 2۔صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ۔ 3۔صدر لجنہ اماء اللہ مرکزیہ
تعلیمی اداروں کے سربراہ
1۔ پرنسپل جامعہ احمدیہ۔ 2۔پرنسپل تعلیم الاسلام کالج ربوہ۔ 3۔ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ۔ 4۔پرنسپل جامعہ نصرت گرلز کالج ربوہ۔ 5۔ہیڈ مسٹرس نصرت گرلز ہائی سکول ربوہ۔ 6۔پرنسپل انٹرمیڈیٹ کالج گھٹیالیاں۔ 7۔ہیڈماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول گھٹیالیاں۔ 8۔ ہیڈ مسٹرس احمدیہ گرلز ہائی سکول سیالکوٹ شہر
مرکزی اخبار و رسائل
1۔ریویو آف ریلیجنز۔ 2۔روزنامہ الفضل ربوہ۔ 3۔ماہنامہ انصار اللہ ربوہ ۔4۔ماہنامہ خالد ربوہ۔ 5۔ماہنامہ الفرقان ربوہ۔ 6۔ماہنامہ مصباح ربوہ۔ 7۔ماہنامہ تشحیذ الاذہان۔ ربوہ۔ 8۔ ماہنامہ تحریک جدید ربوہ۔
نظام امارت اضلاع پاکستان
صوبہ پنجاب :امیر ضلع سرگودھا و امیر صوبائی صوبہ پنجاب و بہاولپور۔ امیر ضلع راولپنڈی۔ امیرضلع جہلم۔ امیرضلع گجرات۔ امیر ضلع لاہور۔ امیر ضلع گوجرانوالہ۔ امیرضلع سیالکوٹ۔ امیر ضلع شیخوپورہ۔ امیر ضلع جھنگ۔ امیر ضلع ملتان۔ امیر ضلع لائلپور۔ امیر ضلع ساہیوال۔ امیر ضلع بہاولپور۔ امیر ضلع بہاولنگر۔ امیر ضلع رحیم یار خان ۔ امیر ضلع مظفرگڑھ۔ امیر ضلع ڈیرہ غازی خان۔
صوبہ سندھ:امیر ضلع تھرپارکر و حیدر آباد ڈویژن۔ امیر ضلع حیدر آباد۔ امیر ضلع خیر پور ڈویژن۔ امیر ضلع نوابشاہ۔
صوبہ سرحد:امیر ضلع پشاور۔ امیر ضلع مردان۔امیر ضلع کیمبل پور
صوبہ بلوچستان: امیر ضلع کوئٹہ و قلّات ڈویژن۔
کراچی: امیر ضلع کراچی ۔
مشرقی پاکستان: امیر مشرقی پاکستان ۔
تقرر مربیان و معلّمین کرام
1965ء تک درج ذیل اضلاع اور مقامات میں باقاعدہ مربیان و معلمین کام کر رہے تھے۔
نظارت اصلاح و ارشاد مرکزیہ:
لاہور، راولپنڈی، ملتان، کراچی، پشاور، بہاولنگر، جہلم، کیمبل پور، ڈیرہ اسماعیل خاں، رحیم یار خان، خان پور، جہلم (چکوال)، نواب شاہ، ساہیوال، اوکاڑہ، گجرات، تھرپارکر (کنری)، سکھر (شکارپور)، ڈیرہ غازی خاں، گجرات (چک 20)، ڈھاکہ،چٹا گانگ، دیناج پور، کومیلہ (شمس پور)، کشتیا (اتھامی)، کوٹلی آزاد کشمیر، حیدر آباد، بہاولپور۔
صیغہ اصلاح و ارشاد مقامی
لائلپور (فیصل آباد)، جھنگ، سیالکوٹ، سرگودھا، سمندری، شیخوپورہ، گوجرہ، گوجرانوالہ، ڈسکہ، چک منگلا۔
عملہ معلّمین اصلاح و ارشاد مقامی
پاکستان کے درج ذیل مقامات میں معلّمین سلسلہ کام کر رہے تھے۔ گوجرانوالہ و چنڈ ، گھوگھیاٹ، کوٹ سلطان، چونڈہ، ڈاہرانوالی، سانگلہ ہل، روڈہ، کتھو والی، جھنگ، بیدادپور، بدوملہی، پکّا نسوانہ، بھڑتانوالہ، پھاہے والی، آنبہ، چک ۳۳جنوبی (سرگودھا)
بیرونی ممالک کے مشن اور ان کے انچارج
1۔ انگلستان مشن بشیر احمد رفیق صاحب
2۔ ماریشس مولوی فضل الٰہی بشیرصاحب
3۔ نائیجیریا مشن شیخ نصیر الدین احمد صاحب
4۔ امریکہ مشن چوہدری عبدالرحمن صاحب بنگالی
5۔ غانا مشن مولوی عطاء اللہ کلیم صاحب
6۔ شام مشن السید منیر الحصنی صاحب
7۔ انڈونیشیا مشن سید شاہ محمد صاحب
8۔ فلسطین مشن مولوی جلال الدین قمر صاحب
9۔ ٹانگا نیکا مشن مولوی محمد منور صاحب
10۔ ملایا مشن مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری
11۔ بورنیومشن مولوی بشارت احمد نسیم صاحب
12۔ سیرالیون مشن مولوی بشارت احمد بشیر صاحب
13۔ سنگاپور مشن مولوی محمد زہدی صاحب
14۔ عدن مشن عبداللہ الشبوطی صاحب
15۔ سپین مشن مولوی کرم الٰہی ظفر صاحب
16۔ ہالینڈ مشن حافظ قدرت اللہ صاحب
17۔ سوئٹزرلینڈمشن چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ
18۔ فرینکفرٹ مشن (جرمنی)چوہدری محمود احمد صاحب چیمہ
19۔ہمبرگ مشن(جرمنی)مولوی فضل الٰہی انوری صاحب
20۔ نورمبرگ مشن (جرمنی)مسٹر عمر ھافر صاحب
21۔ ٹرینیڈاڈ مشن بشیر احمد آرچرڈ صاحب
22۔ لائبیریا مشن مولوی مبارک احمد ساقی صاحب
23۔ سکینڈے نیویا مشن سید کمال یوسف صاحب
24۔ ملائشیا مشن مولوی بشارت احمد نسیم صاحب امروہی
25۔ ٹوگولینڈ مشن مرزا لطف الرحمن صاحب
26۔ کینیا مشن الحاج مولوی نور الحق انور صاحب
27۔ آئیوری کوسٹ مشن مولوی محمد افضل صاحب قریشی
28۔ گیمبیا مشن مولوی غلام احمد صاحب بدوملہوی
بیرونی ممالک میں احمدیہ مساجد

بیرونی ممالک میں احمدیہ درسگاہیں
نائیجیریا: 10۔ سکول
غانا:16۔ پرائمری سکول ۔ 2۔ مڈل سکول۔ 1۔سیکنڈری سکول۔1 ۔عربی سکول
سیرالیون: 15۔ پرائمری سکول۔ 2۔ سیکنڈری سکول
مشرقی افریقہ :3۔سکول
کل تعداد: 50
بیرونی ممالک سے شائع ہونے والے اخبارات و جرائد


بجٹ سال 1965ء
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی وفات کے سال تک جماعت احمدیہ کا سالانہ مجموعی بجٹ 7219173(بہترلاکھ انیس ہزار ایک صد تہتر روپے) تک پہنچ چکا تھا۔ تفصیل درج ذیل ہے۔
بجٹ صدر انجمن احمدیہ 3424253
بجٹ تحریک جدید انجمن احمدیہ 3624920
بجٹ وقف جدید انجمن احمدیہ 170000
عظیم الشان روحانی فتوحات اور تحریکات پر ایک طائرانہ نظر
٭100 کے قریب علمی، تربیتی اور روحانی تحریکات۔
٭ ممالک بیرون میں 311 مساجدکی تعمیر ۔
٭46 ممالک میںاحمدیہ مشنوں کا قیام ۔
٭164؍ واقفین زندگی نے بیرونی ممالک میںتبلیغِ اسلام کا فریضہ سرانجام دیا۔
٭ 16زبانوں میں تراجم قرآن کی اشاعت۔
٭24ممالک میں 74 تعلیمی مراکز کا قیام۔
٭28دینی مدرسوں اور 17 ہسپتالوں کا قیام۔
٭40کے لگ بھگ اخبارات و رسائل کا اجراء۔
٭حضور کی 225 کتب و رسائل کی تصنیف۔
٭10 ہزار صفحات پر پھیلی ہوئی قرآنی تفسیر۔
……………(باقی آئندہ)
